Results 1 to 3 of 3

Thread: حب الوطنی

  1. #1
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    candel حب الوطنی

    آج ایک منظر دیکھ کر مجھے اپنی حب الوطنی پر شرم آنے لگی ۔ میں اپنے آپ کو بہت بڑا محب وطن سمجھتا تھا لیکن آج مجھے اپنا آپ بہت چھوٹا نظر آیا
    میں مارکیٹ میں مرغی کا گوشت خریدنے گیا ۔ دکاندار میرا گوشت بنانے لگ گیا ۔ وہاں پر ٹی وی چل رہا تھا میں وقت گزاری کے لیے ٹی وی کی طرف متوجہ ہوا
    ٹی وی پر کوئی انڈین نیوز چینل چل رہا تھا جو کہ سربجیت سنگھ کی ہلاکت پر پاکستان کے خلاف زہر اگل رہا تھا مجھے انکی باتیں سن کر غصہ آیا لیکن میں مجبورا" کھڑا سنتا رہا
    اتنے میں ایک پٹھان بزرگ جن کی سفید داڑھی تھی سر پر لکڑیاں اٹھائے پھٹے پرانے کپڑے پہنے کچھ گوشت لینے آئے ۔ وہ بھی لکڑیاں رکھ کر ٹی وی دیکھنے لگے تھوڑی دیر بعد جب انہوں نے دیکھا کہ وہ ٹی وی چینل پاکستان کے خلاف زہر اگل رہا ہے تو انکا چہرہ غصے سے سرخ ہوگیا اور انہوں نے اپنا بھاری جوتی اتار کر ٹی وی پر دے ماری جس سے ٹی وی سکرین چکنا چور ہوگئی
    ہم سب حیران رہ گئے دکاندار نے ان خان صاحب کو پکڑ لیا اور اپنے نقصان کا مطالبہ کرنے لگا ، خان صاحب نے پوچھا کہ کتنے پیسوں کا تھا تمہارا ٹی وی ۔ دکاندار نے کہا کہ 3000 کا ۔ انہوں نے اپنی جیب سے ایک بوسیدہ سی کپڑے کی تھیلی نکالی جس میں نہ جانے وہ کب سے اور کس طرح محنت کرکے پیسے جمع کر رہے تھے اور 3000 روپیہ نکال کر دکاندار کو دے دیا اور کہا کہ آج کے بعد ایسا کوئی چینل نہ لگانا جس میں میرے ملک کے خلاف بکواس کی جا رہی ہو اگر تم نے دوبارہ یہ چینل لگایا تو میں پھر تمہارے ٹی وی کو توڑ دوں گا کوئی میرے پیارے ملک کے خلاف بات کرے میں یہ برداشت نہیں کرسکا
    یہ باتیں کہہ کر انہوں نے اپنی لکڑیاں سر پر رکھی اور چلے گئے
    میرا دل کیا کہ آگے بڑھ کر انکے ہاتھ چوم لوں لیکن میں نم آنکھوں سے انکو جاتا ہوا دیکھتا رہا
    آج مجھے پتہ چلا کہ حب الوطنی کس کو کہتے ہیں

  2. #2
    Join Date
    Apr 2010
    Location
    k, s, a
    Posts
    14,631
    Mentioned
    215 Post(s)
    Tagged
    10286 Thread(s)
    Thanked
    84
    Rep Power
    1503265

    Default Re: حب الوطنی

    واہ ایسے لوگ ابھی بھی ہیں میرے ملک میں
    سبحان اللہ
    ماشاءاللہ
    واقع میرا ملک اتنی جلدی عرضِ زمین سے نہیں مٹے گا
    یا اللہ میرے ملک کو اپنے حفظ و امان میں رکھ
    آمین ثم آمین
    Last edited by attiaahsan; 06-05-2013 at 11:09 PM.

  3. #3
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default Re: حب الوطنی

    No dout keh pakistan main Mohab e wattan loggoon kii kamii nahiii

    aorr inhii loggoon kii waja sayy hamara mulkk chall raha haiiiii

    main uss Burhayy kii azzmatt koo sallamm kartaa hoonnnnnnn





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •