Results 1 to 9 of 9

Thread: First Pakistani woman to scale Everest

  1. #1
    Join Date
    Apr 2010
    Location
    k, s, a
    Posts
    14,631
    Mentioned
    215 Post(s)
    Tagged
    10286 Thread(s)
    Thanked
    84
    Rep Power
    1503265

    Thumbs up First Pakistani woman to scale Everest

    174647 73795408 - First Pakistani woman to scale Everest

    دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ثمینہ بیگ کا کہنا ہے کہ دنیا کے سب سے اونچے مقام پر پاکستانی پرچم لہرانا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور وہاں پہنچ کر ان کے تاثرات بیان سے باہر
    ثمینہ نے اپنے 29 سالہ بھائی مرزا علی بیگ کے ہمراہ اتوار کو نیپال کے مقامی وقت کے مطابق صبح سات بج کر 40 منٹ پر ماؤنٹ ایورسٹ سر کی تھی۔
    پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی وادئ ہنزہ کے گاؤں شمشال سے تعلق رکھنے والی ثمینہ جہاں ماؤنٹ ایورسٹ پر پہنچنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں وہیں علی یہ کارنامہ سرانجام دینے والے پاکستان کے تیسرے اور کم عمر ترین مرد بن گئے ہیں۔
    اس سے قبل دو پاکستانی مرد نذیر صابر اور حسن صدپارہ 8848 میٹر بلند ماؤنٹ ایورسٹ سر کر چکے ہیں۔
    ماؤنٹ ایورسٹ کے کیمپ 2 سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے بی بی سی اردو کے عبداللہ فاروقی سے بات چیت کرتے ہوئے ثمینہ نے کہا ’پاکستان کا پرچم لے کر ایورسٹ کی چوٹی تک پہنچنا میرے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔ اس وقت جو تاثرات تھے وہ میں بیان نہیں کر سکتی۔‘
    ثمینہ نے کہا، ’چوٹی پر پہنچنے کے بعد خوشی کے مارے میری آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ مجھے بہت زیادہ اچھا لگ رہا تھا۔‘ انھوں نے سب سے پہلے خدا کا شکر ادا کیا اور اس کے بعد پاکستان کا سبز ہلالی پرچم ایورسٹ کی چوٹی پر نصب کیا۔

    "چوٹی پر پہنچنے کے بعد خوشی کے مارے میری آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ مجھے بہت زیادہ اچھا لگ رہا تھا۔"
    ثمینہ بیگ






    ثمینہ نے بتایا کہ اس مہم کے لیے وہ بہت عرصے سے تیاری کر رہی تھیں اور اس دوران انہوں نے پاکستان میں سات ہزار میٹر سے بلند دو چوٹیاں سر کیں اور تربیتی پروگراموں میں حصہ لیا۔ ثمینہ نے بتایا کہ انھوں نے پاکستان میں 6800 میٹر بلند اور اب تک ناتسخیر ایک چوٹی بھی سر کی اور اس کا نام ’کوہِ برابری‘ رکھا۔
    ثمینہ کے بھائی مرزا علی بیگ نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کی اس مہم کا مقصد صرف چوٹی سر کرنا نہیں بلکہ وہ ایک بڑے مشن کے تحت کام کر رہے ہیں۔
    انھوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں مرد و خواتین کی برابری کے حقوق کی جدوجہد کر رہے ہیں اور ان کی اس مہم کا مقصد اصناف کو برابری کے حقوق دلانے کی طرف توجہ مبذول کروانا ہے۔
    مرزا علی اس مہم کے بارے میں ایک دستاویزی فلم بھی تیار کر رہے ہیں جو پاکستان واپسی کے بعد دکھائی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ اب ان کا مشن سات براعظموں کی سات بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنا ہے۔
    علی نے اپنے بلاگ پیج پر ایورسٹ کی چوٹی سر کرنے کے بارے میں بھی لکھا ہے۔ وہ کہتے ہیں، ’پاکستان کا پرچم ایورسٹ کی چوٹی پر لگانے کے بعد مرزا علی اور ثمینہ بیگ دونوں خیریت سے بیس کیمپ ٹو پر پہنچ گئے ہیں۔ یہ دونوں کوہ پیما چوبیس گھنٹوں کی سخت ترین کوہ پیمائی کے بعد بیس کیمپ ٹو کے محفوظ علاقے میں ہیں۔‘
    اس سے قبل دو روز قبل سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ رہا محرق ایورسٹ سر کرنے والی عرب دنیا کی کم عمر ترین کوہ پیما بن گئی تھیں۔
    ماونٹ ایورسٹ دنیا کی بلند ترین چوٹی ہے اور یہ 8,848 میٹر بلند ہے۔ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو پاکستان میں ہے جس کی
    بلندی 8611 میٹر ہے۔
    130519172558 samina and ali - First Pakistani woman to scale Everest
    Last edited by attiaahsan; 20-05-2013 at 09:34 PM.

  2. #2
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    29
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474896

    Default Re: First Pakistani woman to scale Everest

    wah

    eq2hdk - First Pakistani woman to scale Everest

  3. #3
    taqwimulhaq's Avatar
    taqwimulhaq is offline ابتِ يوسف و محمود
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    Peshawar
    Age
    37
    Posts
    1,040
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    1903 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    9

    Default Re: First Pakistani woman to scale Everest

    ہم ہیں پاکستانی

  4. #4
    Hidden words's Avatar
    Hidden words is offline "-•(-• sтαү мιηε •-)•-"
    Join Date
    Nov 2011
    Location
    Kisi ki Ankhon Aur Dil Mein .......:P
    Posts
    56,915
    Mentioned
    322 Post(s)
    Tagged
    10949 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474899

    Default Re: First Pakistani woman to scale Everest

    wow zbrdast
    suno hworiginal - First Pakistani woman to scale Everest
    575280tvjrzkx7ho zps19409030 - First Pakistani woman to scale Everestღ∞ ι ωιll αlωαуѕ ¢нσσѕє уσυ ∞ღ 575280tvjrzkx7ho zps19409030 - First Pakistani woman to scale Everest

  5. #5
    Join Date
    Dec 2010
    Location
    Jinzhou, Liaoning, China, Madinah Saudi Arabia
    Posts
    12,264
    Mentioned
    82 Post(s)
    Tagged
    7842 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    895521

    Default Re: First Pakistani woman to scale Everest

    wooow
    Pakistan ki beti
    images?qtbnANd9GcSD7qCu5RmanJAqGaixYtC w47jXo28t NBgcZ q5Z33lher5Bl - First Pakistani woman to scale Everest

    Rehney Dey Is Dard Mein Zindaa
    Main Tanhaa Hee Sahee . . .

  6. #6
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default Re: First Pakistani woman to scale Everest

    nyc effort





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  7. #7
    Join Date
    Apr 2012
    Location
    Karachi/Lahore Pakistan
    Posts
    12,439
    Mentioned
    34 Post(s)
    Tagged
    9180 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    249126

    Default Re: First Pakistani woman to scale Everest

    great Job Well done

  8. #8
    Join Date
    Sep 2011
    Location
    Jadoo Nagri
    Posts
    19,713
    Mentioned
    198 Post(s)
    Tagged
    8340 Thread(s)
    Thanked
    10
    Rep Power
    21474862

    Default Re: First Pakistani woman to scale Everest

    waoo zabardast

  9. #9
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    Default Re: First Pakistani woman to scale Everest

    Thanks 4 Info
    پھر یوں ہوا کے درد مجھے راس آ گیا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •