Results 1 to 4 of 4

Thread: بالی ووڈ کے نسبتاً کم تعلیم یافتہ فنکار

  1. #1
    Join Date
    Apr 2012
    Location
    Karachi/Lahore Pakistan
    Posts
    12,439
    Mentioned
    34 Post(s)
    Tagged
    9180 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    249126

    Default بالی ووڈ کے نسبتاً کم تعلیم یافتہ فنکار

    بالی ووڈ کے نسبتاً کم تعلیم یافتہ فنکار

    4178B023 1895 4BE4 841E 0830922463CA w640 r1 s - بالی ووڈ کے نسبتاً کم تعلیم یافتہ فنکار


    بالی ووڈ فنکار اسکرینز پر کام کی بدولت ہزاروں سے آگے نکل گئے۔ لیکن، تعلیمی میدان میں ان کی پرفارمنس کم رہی۔ یہ کون سے فنکار ہیں، آئیے اس پر ڈالتے ہیں ایک تفصیلی نظر


    19.06.2013

    کپور خاندان سے تعلق رکھنے والی کرشمہ اپنی اداؤں سے شائقین پر تو جادو کرنے میں کامیاب رہیں، مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ تعلیمی میدان میں وہ صرف پرائمری تک ہی پڑھ سکیں اور پھر بالی ووڈ کے میدان میں کود پڑیں۔

    کرشمہ کے کزن رنبیر کپور بھی اسکول سے نکلنے کے بعد کالج کا منہ دیکھنے کے بجائے نیویارک میں اداکاری کی تعلیم حاصل کرنے چلے گئے اور واپس آکر فلموں میں مصروف ہوگئے۔

    سلمان خان جو دنیا بھر میں اپنی شہرت رکھتے ہیں وہ تعلیمی میدان میں انٹر سے آگے نہیں بڑھ سکے۔ انہوں نے گوالیار اور ممبئی کے اسکولوں سے تعلیم حاصل کی لیکن فلموں میں اداکاری کے شوق نے انہیں تعلیمی میدان میں پوری طرح دل لگانے کا موقع نہیں دیا۔ اس کا ایک سبب یہ بھی تھا کہ ان کا پس منظر فلم انڈسٹری سے جڑا ہو ا تھا۔ ان کے والد پہلے سے فلمی دنیا میں بے پناہ شہرت رکھتے تھے۔

    فلموں میں کھلاڑی کے نام سے شہرت رکھنے والے اکشے کمار بھی زیادہ پڑھے لکھے نہیں ہیں۔ انہوں نے ممبئی کے ڈان باسکو اسکول اور گورونانک خالصہ کالج سے تعلیم حاصل کی۔ لیکن، وہ پڑھائی سے زیادہ کھیل میں دلچسپی رکھتے تھے۔ کالج درمیان میں ہی چھوڑ کر وہ مارشل آرٹس کی تربیت لینے بینکاک چلے گئے۔ اسی آرٹس کی بدولت انہیں فلمی کیرئیر بنانے کا بھرپور موقع ملا۔

    ابھیشیک بچن نے دہلی، ممبئی اور سوئٹزرلینڈ کے نامور اسکولز اور کالجز سے تعلیم حاصل کی۔ لیکن، وہ گریجویشن مکمل نہ کرسکے۔ یہ اُن دنوں کی بات ہے جب ان کے والد امیتابھ بچن کی کمپنی اے بی سی ایل کو شدید مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑا تھا، یہاں تک کہ ابھیشیک کو اپنی گریجویشن بھی ادھوری ہی چھوڑنا پڑی۔


    کراچی — ایک عجیب اتفاق ہے کہ دنیا بھر میں اپنی چمک بکھیرنے والے بالی ووڈ فنکاروں میں سے بیشتر کم تعلیم یافتہ ہیں۔ جیسے عامر خان صرف بارہویں پاس ہیں، یعنی وہ گریجویٹ بھی نہیں۔ حالانکہ، فلمی دنیا انہیں اپنے کام کے حوالے سے مسٹر پرفیکٹ تسلیم کرتی ہے۔

    ایک بھارتی ویب سائٹ ’بالی گراف‘ نے مختلف مگر بڑے بالی ووڈ فنکاروں کی تعلیم کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطابق سابق ملکہ حسن ایشوریہ رائے بچن خوبصورتی اور اداکاری و ماڈلنگ کی دنیا میں تو کامیاب رہیں مگر زولوجی میں ڈگری لینے میں ناکام رہیں یہاں تک کہ انہیں کالج چھوڑنا پڑا۔

    Last edited by lifeislove; 20-06-2013 at 11:20 AM.

  2. #2
    Join Date
    Jul 2011
    Location
    Karachi Pakistan
    Posts
    13,592
    Mentioned
    62 Post(s)
    Tagged
    7109 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    21474856

    Default Re: بالی ووڈ کے نسبتاً کم تعلیم یافتہ فنکار

    hmmmm .mai wese he Ma kar rai hun

  3. #3
    Join Date
    Apr 2010
    Location
    k, s, a
    Posts
    14,631
    Mentioned
    215 Post(s)
    Tagged
    10286 Thread(s)
    Thanked
    84
    Rep Power
    1503265

    Default Re: بالی ووڈ کے نسبتاً کم تعلیم یافتہ فنکار

    hoooon karishma walla ziyada khirat walla hai

  4. #4
    taqwimulhaq's Avatar
    taqwimulhaq is offline ابتِ يوسف و محمود
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    Peshawar
    Age
    37
    Posts
    1,040
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    1903 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    9

    Default Re: بالی ووڈ کے نسبتاً کم تعلیم یافتہ فنکار

    nice info

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •