"انسان اتنا مضطرب کیوں رہتا ہے ؟"

" اپنے آپ سے دوری کی وجہ سے ...اپنی خوشیوں اور سکون کا سامان دنیا سے ڈھونڈنے کی کوشش کرتا ہے ..مگر خوشی اور سکون تو اسے اپنے اندر ملتا ہے مگر وہ اس کی طرف توجہ نہیں دیتا اور مضطرب رہتا ہے-"

"انسان کیسے الله کا شکر گزار بنے؟"
...
انسان کا جسم..... اس کا ایک عضو ...اس کے جسم کی حرکات ....اس کی سانسیں ...ہر شے الله کے حکم کی تابع ہے.... اگر الله آنکھ ، کان ، ناک، دل دماغ سے اس کی صلاحیت چھین لے...تو کون اس کو وہ سب عطا کرنے والا ہے...انسان جب ان نعمتوں کے بارے میں غور و فکر کرتا ہے تو اس کے اندر تشکر کے احساسات پیدا ہوتے ہیں...جو اسے رفتہ رفتہ الله کے قریب لے آتے ہیں اور اسی سے وہ اس کا شکر گزار بن جاتا ہے-"

از قیصرہ حیات ، ناول:" الف الله اور انسان"