Results 1 to 6 of 6

Thread: حضرت عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default حضرت عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ



    حضرت عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ

    اللہ تعالیٰ کے سب کام نیک ہیں اورسب میں مصلحت و حکمت ہے ،اللہ تعالیٰ نے مصلحت اور حکمت کے علوم اپنے بندوں پر مخفی رکھیں ہیں ،ان علوم میں وہ منفرد ہے پس رضا تسلیم اور بندگی میں مشغول رہنا اور امر و نہی بجا لانا ،تقدیر کے سامنے گردن جھکا دینا ،امور قدرت میں دخیل نہہونا ،ایسا کیوں ہوا ؟ کیسے ہوا ؟ کب ہوا ؟ ایسے اعتراضات سے خاموش رہنا اور اپنے تما م حرکات و سکنات میں تہمت حق سے چپ رہنا بندے کے لئے مناسب لائق ہے اور ان تمام باتوں کی سند حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کی وہ حدیث ہے جو عطاءنے اُن سے روایت کیا ہے، فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کے پیچھے سوار تھا ،اچانک آپ نے مجھے فرمایا :اے لڑکے! حقوق اللہ کی حفاظت کر ،اللہ تیری حفاظت کرے گا ،تو اللہ پر اپنی نگاہ رکھ اسے اپنے سامنے پائے گا ،جب سوال کر خدا سے سوال کر ،اور مدد مانگےتو خدا سے مانگ ،جو کچھ ہونے والا ہے اس کو لکھ کر قلم خشک ہوگیا ہے ،اگر ساری مخلوق جمع ہوکر کوشش کرے کہ تجھے وہ چیز بہم پہنچا دیں جو اللہ نے تیرے مقدر میں نہیں رکھی ،تو وہ ہرگز ایسا نہیں کرسکیں گے اور اسی طرح اگر سارا جہان تجھے نقصان پہنچانے کی کوشش کرے مگر اللہ تعالیٰ کی تقدیر میں تیرے لئے وہ نقصان نہیں ہے تو تیرا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکے گا ۔پھر اگر ایمان کی سچائی کے ساتھ نیک عمل کرسکتا ہے تو کر ،اور اچھی طرح جان لے کہ صبر کا پھل میٹھا اور دکھ کے بعد ہمیشہ سکھ ہوتا ہے “ ۔۔۔۔ ہر مسلمان کے لئے ضروری ہے کہوہ اس حدیث کو دل کا آئینہ اور ظاہر و باطن کا لباس بنائے ۔اپنی ہر حرکت و سکون میں اس حدیث پر عمل کرے تاکہ دنیاوی اور اخروی آفات سے صحیح سالم رہےاور دونوں جہانوں میں رحمت الٰہی کا مستحق قرار پائے ۔

    )فتوح الغیب مقالہ نمبر 42(

  2. #2
    Join Date
    Apr 2012
    Location
    Karachi/Lahore Pakistan
    Posts
    12,439
    Mentioned
    34 Post(s)
    Tagged
    9180 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    249126

    Default Re: حضرت عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ

    JazakaAllah

  3. #3
    Join Date
    Mar 2013
    Location
    pak
    Posts
    3,322
    Mentioned
    22 Post(s)
    Tagged
    3547 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    644255

    Default Re: حضرت عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ

    JazakAllah

  4. #4
    Join Date
    Aug 2008
    Location
    ~Near to Heart~
    Age
    28
    Posts
    78,521
    Mentioned
    3 Post(s)
    Tagged
    2881 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474924

    Default Re: حضرت عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ

    Mahaa Allah


  5. #5
    Join Date
    Jan 2011
    Location
    pakistan
    Posts
    9,092
    Mentioned
    95 Post(s)
    Tagged
    8378 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    429513

    Default Re: حضرت عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ

    Jazak Allah Khair

  6. #6
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,586
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474858

    Default Re: حضرت عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ

    jazak1 - حضرت عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •