Results 1 to 4 of 4

Thread: عشقِ الٰہی کا دعوہ

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default عشقِ الٰہی کا دعوہ

    خواجہ حسن بصری رحمتہ اللہ علیہ

    آپ نے فرمایا کہ جب میں چار افراد کے متعلق سوچتا ہوں تو حیرت زدہ رہ جاتا ہوں ۔

    اول ( مخنث ) یعنی ہیجڑا دوم مست شخص سوم لڑکا چہارم عورت ۔

    لوگوں نے جب وجہ دریافت کی تو فرمایا کہ میں نے جب ایک ہیجڑے سے گریز کرنا چاہا تو اس نے کہا کہ میری حالت کا اب تک کسی کو علم نہیں آپ مجھ سے گریزاں نہ ہوں ویسے عاقبت کی خبر خدا
    کو ہے ۔

    پھر فرمایا کہ ایک شخص مستی کے عالم میں کیچڑ کے اندر لڑکھڑاتا ہوا جا رہا تھاتو میں نے کہا کہ سنبھال کر قدم رکھو کہیں گر نہ پڑنا ۔

    اس نے جواب دیا کہ آپ اپنے قدم مضبوط رکھیں اگر میں گر گیا تو تنہا گرونگا آپ کے ہمراہ پوری قوم گرے گی ۔

    چنانچہ میں اس قول سے آج تک متاثر ہوں ۔

    پھر فرمایا کہ ایک مرتبہ ایک لڑکا چراغ لیے ہوئے چل رہا تھا تو میں نے پوچھا کہ روشنی کہاں سے لے کر آیا ہے ؟

    اس نے چراغ گل کرتے ہوئے کہا کہ پہلے یہ بتائیں کہ روشنی کہاں معدوم ہو گئی اس کے بعد میں آپ کو جواب دونگا کہ روشنی کہاں سے آئی ۔

    پھر فرمایا کہ ایک مرتبہ ایک خوبصورت عورت منہ کھولے ہوئے ننگے سر غصے کی حالت میں میرے پاس آئی اور اپنے شوہر کا شکوہ کرنے لگی
    میں نے کہا کہ پہلے اپنے ہاتھوں سے منہ تو ڈھانپ لو ۔

    لیکن اس نے جواب دیا کہ شوہر کے عشق میں میری عقل کھو گئی اور اگر آپ آگاہ نہ کرتے تو میں اسی طرح بازار چلی جاتی اور مجھے بالکل ہی محسوس نہ ہوتا ۔

    لیکن یہ عجیب بات ہے کہ آپ کو عشقِ الٰہی کا دعوہ بھی ہے اور اسی کی روشنی میں آپ سب کو دیکھتے ہیں اس کے باوجود بھی آپ اپنے ہوش و حواس پر قائم ہیں ۔

    از حضرت شیخ فرید الدین عطار رحمتہ اللہ علیہ تذکرۃ الاولیاء صفحہ 22



    Last edited by sarfraz_qamar; 29-07-2013 at 12:56 AM.

  2. #2
    Join Date
    Apr 2010
    Location
    k, s, a
    Posts
    14,631
    Mentioned
    215 Post(s)
    Tagged
    10286 Thread(s)
    Thanked
    84
    Rep Power
    1503265

    Default Re: عشقِ الٰہی کا دعوہ

    awesome sharing

  3. #3
    Join Date
    Dec 2010
    Location
    Jinzhou, Liaoning, China, Madinah Saudi Arabia
    Posts
    12,264
    Mentioned
    82 Post(s)
    Tagged
    7842 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    895521

    Default Re: عشقِ الٰہی کا دعوہ

    Buhut Gahrii Baaat ..

    Jazak ALLAH khair

  4. #4
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,586
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474858

    Default Re: عشقِ الٰہی کا دعوہ

    جزاک اللہ۔۔خیراً کثیرا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •