Results 1 to 3 of 3

Thread: "Halal Eid Bar Ouaj Falak Huaeda Shud"

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default "Halal Eid Bar Ouaj Falak Huaeda Shud"


    "ہلا ل عید بر عوج فلک ہویدا شد"
    ___________________________
    ماہ رمضان آیا تو ملکہ نور جہاں نے بادشاہ جہانگیر کے مے خانہ کو تالا لگا کر چابی اپنے پاس رکھ لی، بادشاہ کو پتہ چلا تو اس نے ملکہ کو بلا کر استفسار کیا ملکہ نور جہاں نے جواب دیا کہ جونہی عید کا چاند نظر آیا چابی حاظر کر دی جائے گی۔
    جہانگیر اپنی عادت کے با وصف انتظار میں رہا، آخر ماہ رمضان اختتام پذیر ہوا اور ملکہ نور جہاں نے جہانگیر کو محل کی چھت پر چاند دیکھنے کے لیۓ بلا بھیجا۔
    بادشاہ چھت پر پہنچا تو ملکہ نے جو چاند دیکھنے میں مشغول تھی چاند پر نظر پڑتے ہی آسمان کی طرف انگلی سے اشارہ کرتے ہوے ایک مصرع موزوں کیا؛

    "ہلا ل عید بر عوج فلک ہویدا شد"

    (عید کا چاند آسمان کی اونچائیوں پر ہویدا ہوا )

    جہانگیر نے فوراً ملکہ کی طرف دیکھتے ہوے مصرعے کو گرہ لگائی؛

    "کلید مے کدہ گم گشتہ بود پیدا شد"۔

    (مے کدہ کی کنجی جو کھو گئی تھی، مل گئی۔)





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  2. #2
    Join Date
    Apr 2012
    Location
    Karachi/Lahore Pakistan
    Posts
    12,439
    Mentioned
    34 Post(s)
    Tagged
    9180 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    249126

    Default re: "Halal Eid Bar Ouaj Falak Huaeda Shud"

    nice

  3. #3
    Join Date
    Aug 2008
    Location
    ~Near to Heart~
    Age
    28
    Posts
    78,521
    Mentioned
    3 Post(s)
    Tagged
    2881 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474924

    Default re: "Halal Eid Bar Ouaj Falak Huaeda Shud"

    wah kya baat hai :X
    2112kjd - "Halal Eid Bar Ouaj Falak Huaeda Shud"

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •