Results 1 to 5 of 5

Thread: Qurat Ul Ain Haider

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default Qurat Ul Ain Haider


    آج مشہور ناول نگار اور افسانہ نگار قراۃ العین حیدر کا یوم وفات ھے ۔
    تاریخ پیدائش : 20 جنوری 1928ء
    تاریخ وفات : 21 اگست 2007ء
    قرۃ العین حیدر بھارت میں مقیم اردو کی ایک خاتون ناول نگار تھیں۔
    1928 میں اتر پردیش کے شہر علی گڑھ میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد سجاد حیدر یلدرم اردو کے پہلے افسانہ نگار شمار کیے جاتے ہیں۔ تقسیم ہند کے بعد قرۃالعین حیدر کا خاندان پاکستان چلا گیا لیکن بعد میں انہوں نے ہندوستان آ کر رہنے کا فیصلہ کیا۔

    ادب
    قرۃالعین حیدر نہ صرف ناول نگاری بلکہ اپنے افسانوں اور بعض مشہور تصانیف کے ترجموں کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔ ان کے مشہور ناولوں میں’آگ کا دریا‘ ، ’آخرِ شب کے ہم سفر‘ ، ’ میرے بھی صنم خانے‘ ، ’چاندنی بیگم‘ اور ’کارِ جہاں دراز‘ شامل ہیں۔
    ناول
    ان کے سبھی ناولوں اور کہانیوں میں تقسیم ہند کا درد صاف دکھتا ہے اور ان کے دو ناولوں ’آگ کا دریا‘ اور ’آخر شب کے ہم سفر‘ کو اردو ادب کا شاہکار مانا جاتا ہے۔
    ’آخرِ شب کے ہم سفر‘ کے لیے 1989 میں انہیں ہندوستان کے سب سے باوقار ادبی اعزاز گیان پیٹھ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا جبکہ بھارتی حکومت نے انہیں1985 میں پدم شری اور 2005 میں پدم بھوشن جیسے اعزازات بھی دیے۔
    شعور کی رو
    11 سال کی عمر سے ہی کہانیاں لکھنے والی قرۃالعین حیدر کو اردو ادب کی ’ورجینا وولف‘ کہا جاتا ہے۔ انہوں نے پہلی بار اردو ادب میں ’سٹریم آف کونشیئسنس‘ تکنیک کا استعمال کیا تھا۔ اس تکنیک کے تحت کہانی ایک ہی وقت میں مختلف سمت میں چلتی ہے۔
    وفات

    21 اگست 2007 کو دہلی میں طویل علالت کے بعد ان کا انتقال ہوا۔
    ٭٭٭٭٭٭٭
    تصانیف
    ٭٭٭٭٭٭٭
    آگ کا دریا
    قراۃ العین حیدر کے بہترین افسانے
    شیشے کا گھر
    گلگشت
    چار ناولٹ
    چاندنی بیگم
    گردش رنگ چمن
    آخرِ شب کے ھم سفر
    سیتا ھرن
    میرے بھی صنم خانے
    سفینہ غمِ دل
    ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
    قراۃ العین حیدر کے ایک افسانے " ستاروں سے آگے " کا لنک
    http://urduchowk.com/afsanay-sitaroon%20say.htm


    553454 497540330333724 1231924261 n zps865f2c45 - Qurat Ul Ain Haider





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  2. #2
    Join Date
    Apr 2010
    Location
    k, s, a
    Posts
    14,631
    Mentioned
    215 Post(s)
    Tagged
    10286 Thread(s)
    Thanked
    84
    Rep Power
    1503265

    Default re: Qurat Ul Ain Haider

    nice sharing

  3. #3
    Join Date
    Apr 2012
    Location
    Karachi/Lahore Pakistan
    Posts
    12,439
    Mentioned
    34 Post(s)
    Tagged
    9180 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    249126

    Default re: Qurat Ul Ain Haider

    Allah in ke darjat buland karee ameen

  4. #4
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,586
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474858

    Default re: Qurat Ul Ain Haider

    nice sharing

  5. #5
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Islamabad, UK
    Posts
    88,506
    Mentioned
    1031 Post(s)
    Tagged
    9706 Thread(s)
    Thanked
    603
    Rep Power
    21474934

    Default re: Qurat Ul Ain Haider

    ahaan thanks for information.. Allah inhe Jannat naseeb kare Ameen

    urdu k words thore idar udar hgaye hain but nice sharing /up

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •