Results 1 to 2 of 2

Thread: Allah Kai haan dheer Kabi nai hoti.....!

  1. #1
    Join Date
    Jan 2011
    Location
    United States Of America
    Posts
    251
    Mentioned
    3 Post(s)
    Tagged
    3009 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    214755

    Default Allah Kai haan dheer Kabi nai hoti.....!

    اللہ کے ہاں دیر کبھی نہیں ہوتی۔۔۔۔۔۔


    حضرت عمر رضی اللہ تعالہ عنہ کے دور خلافت میں مدینہ میں ایک گویا تھا جو گایا کرتا تھا طبلہ سارنگی کے بغیراس زمانے میں یہ بھی بہت معیوب سمجھا جاتا تھا جب اس کی عمر 80 سال ہو گئی تو آواز نے ساتھ چھوڑ دیا اب کوئی اس کا گانا نہیں سنتا تھا گھر میں فقر و فاقے نے ڈیرے ڈال لئے ایک ایک کر کے گھر کا سارا سامان بِک گیا۔ آخر تنگ آ کر وہ شخص جنت البقیع میں گیا اور بے اختیار اللہ کو پکارا کہ یا اللہ ! اب تو تجھے پکارنے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔۔۔۔
    مجھے بھوک ہے۔
    میرے گھر والے پریشان ہیں
    یا اللہ ! اب مجھے کوئی نہیں سنتا تو تو سن تو سن
    میں تنگ دست ہوں تیرے سوا میرے حال سے کوئی واقف نہیں
    حضرت عمررضی اللہ عنہ مسجد میں سو رہے تھے کہ خواب میں آواز آئی
    عمر ! اٹھو بھاگو دوڑو ۔۔
    میرا ایک بندہ مجھے بقیع میں پکار رہا ہے
    حضرت عمر رضی اللہ عنہ ننگے سر ننگے پیر جنت البقیع کی طرف دوڑے کیا دیکھتے ہیں کہ جھاڑیوں کے پیچھے ایک شخص دہاڑیں مار مار کر رو رہا ہے اس نے جب عمر کو آتے دیکھا تو بھاگنے لگا سمجھا کہ مجھے ماریں گے حضرت عمر نے کہا رکو کہاں جا رہے ہو میرے پاس آؤ
    میں تمھاری مدد کے لیے آیا ہوں
    وہ بولا آپ کو کس نے بھیجا ہے؟
    حضرت عمر نے کہا جس سے لو لگائے بیٹھے ہو مجھے اس نے تمھاری مدد کے لئے بھیجا ہے۔
    یہ سننا تھا وہ شخص گٹھنوں کے بل گِرا اور اللہ کو پکارا
    یا اللہ !
    ساری زندگی تیری نا فرمانی کی ،۔
    تجھے بھلائے رکھا
    یاد بھی کہا تو روٹی کے لئے
    اور تو نے اس پر بھی "لبیک" کہا
    اور میری مدد کے لئے اپنے اتنے عظیم بندے کو بھیجا
    میں تیرا مجرم ہوں
    یا اللہ مجھے معاف کردے
    مجھے معاف کردے
    یہ کہتے کہتے وہ مر گیا
    حضرت عمر رضی اللہ تعالہ عنہ نے اس کی نماز جنازہ پڑھائی
    اور اس کے گھر والوں کے لئے بیت المال سے وظیفہ مقرر فرمایا
    سبحان اللہ
    بے شک اللہ بڑا غفور الرحیم ہے۔

  2. #2
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,586
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474858

    Default Re: Allah Kai haan dheer Kabi nai hoti.....!

    jazak1 - Allah Kai haan dheer Kabi nai hoti.....!

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •