Results 1 to 3 of 3

Thread: امریکاشام پرحملےکیلئےتیار، شکست اسکی منتظر ہے:بشارالاسد

  1. #1
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Islamabad, UK
    Posts
    88,507
    Mentioned
    1031 Post(s)
    Tagged
    9706 Thread(s)
    Thanked
    603
    Rep Power
    21474934

    Default امریکاشام پرحملےکیلئےتیار، شکست اسکی منتظر ہے:بشارالاسد

    Syria11&ampw640&amph300&ampzc1&ampq90 - امریکاشام پرحملےکیلئےتیار، شکست اسکی منتظر ہے:بشارالاسد
    لاہور : امریکا نے شام پر حملے کی تیار کرلی جبکہ شام کے صدر بشار الاسد نے شام پرممکنہ امریکی حملے کے خلاف پیشگی انتباہ کیا ہے کہ حملے کی صورت میں امریکا کا ایک دوسرے ویتنام سے پالا پڑے گا۔تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے کہا ہے کہ فوج شام پر حملے کیلئے تیار ہے حکم ملتے ہی حملہ کردیا جائے گا ۔عرب میڈیا کے مطابق جمعرات تک امریکا اور اس کے اتحادی شام پر میزائل حملہ کردیں گے ۔دوسری طرف شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ شام میں شکست امریکا کی منتظر ہے جیسا کہ ماضی کی تمام جنگوں میں ہو چکا ہے ویت نام سے آج تک امریکا کو شکست کا سامنا رہا ہے۔انہوں نے اس کی تردید کی کہ شامی افواج نے دمشق کے نواحی علاقے غوطہ میں کیمیائی ہتھیار استعمال کیے ہیںاور استفہامیہ انداز میں کہا کیا کوئی ایسا ملک ہو سکتا ہے جواپنی افواج کے کسی جگہ اجتماع یا موجودگی کے باوجود وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار استعمال کرے، کیا یہ الزام منطقی ہو سکتا ہے؟ اس لیے اس چیز کو بہانہ بنا کر امریکا نے شام پر حملہ کیا تو امریکا کو شکست ہو گی۔شامی صدر کے عامی سطح پر سب سے طاقتور اتحادی روس نے کہا ہے کہ ہو سکتا غوطہ میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال باغیوں نے کیا ہو۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے مطابق “اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظوری کے بغیرشام میں فوجی مداخلت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہو گی۔اسی حوالے سے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس عراقچی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ شام کے خلاف فوجی کارروائی کے پورے خطے پر ہیبت ناک اثرات پڑیں گے اس صورت میں افراتفری پورے مشرق وسطی کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔ اس سے پہلے ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای، صدر ایران حسن روحانی، وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور کئی اراکین پارلیمنٹ نے بھی مسئلہ شام کو فوجی طریقے سے حل کرنے کی جانب مائل ممالک سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ایسے منصوبوں سے گریز کریں۔


  2. #2
    Join Date
    Apr 2010
    Location
    k, s, a
    Posts
    14,631
    Mentioned
    215 Post(s)
    Tagged
    10286 Thread(s)
    Thanked
    84
    Rep Power
    1503265

    Default Re: امریکاشام پرحملےکیلئےتیار، شکست اسکی منتظر ہے:بشارالاسد

    pata nahi khud ko samjhta kia hai jahan dill kare dahal ho sakta aur kisi k mulk main kuch b kar sakta /slap2

  3. #3
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Islamabad, UK
    Posts
    88,507
    Mentioned
    1031 Post(s)
    Tagged
    9706 Thread(s)
    Thanked
    603
    Rep Power
    21474934

    Default Re: امریکاشام پرحملےکیلئےتیار، شکست اسکی منتظر ہے:بشارالاسد

    bus yehi tu baat hai.. isko koi moh tor jawab dene wala mulk kab aega

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •