Results 1 to 7 of 7

Thread: ***حضرت ابو بکر رضی ﷲ عنہ پر اللہ کا ڈر***

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default ***حضرت ابو بکر رضی ﷲ عنہ پر اللہ کا ڈر***



    ***حضرت ابو بکر رضی ﷲ عنہ پر اللہ کا ڈر***

    حضرت ابو بکر صدیق رضی ﷲ عنہ جو باجماع اہل سنت انبیا ء کے علاوہ تمام دنیا کے آدمیوں سے افضل ہیں اور ان کا جنتیوں کی ایک جماعت کا سردار بتایا اور جنت کے سب دروازوں سے ان کی پکار اور بلاوے کی خوشخبری دی اور یہ بھی فرمایا کہ میری امت میں سب سے پہلے ابوبکر صدیق رضی ﷲ عنہ جنت میں داخل ہوں گے ۔
    اس سب کے باوجود فرمایا کرتے کہ کاش میں کوئی درخت ہوتا جو کاٹ دیا جاتا۔ کبھی فرماتے کاش میں کوئی گھاس ہوتا کہ جانور اس کو کھا لیتے کبھی فرماتے کاش میں کسی مومن کے بدن کا بال ہوتا۔ ایک مرتبہ ایک باغ میں تشریف لے گئے اور ایک جانور کو بیٹھا ہوا دیکھ کرٹھنڈا سانس بھرا اور فرمایا کہ تو کس قدر لطف میں ہے کہ کھاتا ہے پیتا ہے، درختوں کے سائے میں پھرتا ہے اور آخرت میں تجھ پر کوئی حساب کتاب نہیں ۔ کاش ابوبکر رضی ﷲ عنہ بھی تجھ جیسا ہوتا۔
    ربیعہ اسلمی رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ کسی بات پر مجھ میں اور حضرت ابو بکر رضی ﷲ عنہ میں کچھ بات بڑھ گئی اور انہوں نے مجھے کوئی سخت لفظ کہہ دیا جو مجھے ناگوار گزرا۔ فوراً اُن کو خیال ہوا، مجھ سے فرمایا کہ تُو بھی مجھے کہہ دے تاکہ بدلہ ہوجائے۔ میں نے کہنے سے انکار کیا تو انہوں نے فرمایا کہ یا تو کہہ لو ورنہ میں حضور ﷺ سے جاکر عرض کروں گا۔ میں نے اس پر بھی جوابی لفظ کہنے سے انکار کیا تو وه اٹھ کر چلے گئے۔
    بنو اسلم کے کچھ لوگ آئے اور کہنے لگے کہ یہ بھی اچھی بات ہے کہ خود ہی تو زیادتی کی اور خود ہی الٹی حضور ﷺ سے شکایت کریں ۔ میں نے کہا تم جانتے بھی ہو نہ کون ہیں ۔ یہ ابو بکر صدیق ( رضی ﷲ عنہ ) ہیں اگر یہ خفا ہوگئے تو اللہ کا لاڈلا رسول ﷺ مجھ سے خفا ہو جائے گا۔ اور اُن کی خفگی سے اللہ تعالٰی ناراض ہو جائیں گے تو ربیعہ رضی اﷲ عنہ کی ہلاکت میں کیا تردد ہے .
    اس کے بعد میں حضور ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور قصہ عرض کیا۔ حضور ﷺ نے فرمایا کہ ٹھیک ہے تجھے جواب میں اور بدلہ میں کہنا نہیں چاہیے ، البتہ اس کے بدلہ میں یوں کہہ کہ اے ابوبکر صدیق رضی ﷲ عنہ ! اللہ تمہیں معاف فرماویں ۔

    فائده : یہ ہے اللہ کا خوف کہ ایک معمولی سے کلمہ میں حضرت ابوبکر صدیق رضی ﷲ عنہ کو بدلہ کا اس قدر فکر اور اہتمام ہوا کہ اول خود درخواست کی اور پھر حضور ﷺ کے واسطہ سے اس کا ارادہ فرمایا کہ ربیعہ رضی ﷲ عنہ بدلہ لے لیں ۔ آ ج ہم سینکڑوں باتیں ایک دوسرے کو کہہ دیتے ہیں ۔ اس کاخیال بھی نہیں ہوتا کہ اس کا آخرت میں بدلہ بھی لیا جائے گا یا حساب کتاب بھی ہوگا ۔

    حكاياتِ صحابه رضى الله عنهم

  2. #2
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,586
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474858

    Default Re: ***حضرت ابو بکر رضی ﷲ عنہ پر اللہ کا ڈر***

    Jazak Allah

  3. #3
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    29
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474896

    Default Re: ***حضرت ابو بکر رضی ﷲ عنہ پر اللہ کا ڈر***

    Jazak ALLAH khair

  4. #4
    Join Date
    Jul 2010
    Location
    Karachi....
    Posts
    31,280
    Mentioned
    41 Post(s)
    Tagged
    6917 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474875

    Default Re: ***حضرت ابو بکر رضی ﷲ عنہ پر اللہ کا ڈر***

    Jazak ALLAH

  5. #5
    Join Date
    Apr 2010
    Location
    k, s, a
    Posts
    14,631
    Mentioned
    215 Post(s)
    Tagged
    10286 Thread(s)
    Thanked
    84
    Rep Power
    1503265

    Default Re: ***حضرت ابو بکر رضی ﷲ عنہ پر اللہ کا ڈر***

    Jazzak Allah

  6. #6
    Join Date
    Apr 2012
    Location
    Karachi/Lahore Pakistan
    Posts
    12,439
    Mentioned
    34 Post(s)
    Tagged
    9180 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    249126

    Default Re: ***حضرت ابو بکر رضی ﷲ عنہ پر اللہ کا ڈر***

    Jazak Allah

  7. #7
    Join Date
    Jan 2011
    Location
    pakistan
    Posts
    9,092
    Mentioned
    95 Post(s)
    Tagged
    8378 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    429513

    Default Re: ***حضرت ابو بکر رضی ﷲ عنہ پر اللہ کا ڈر***

    Jazak Allah Khair

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •