Results 1 to 7 of 7

Thread: ........حضرت خباب بن الارت رضی اللہ عنہ کا اسلام قبول

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default ........حضرت خباب بن الارت رضی اللہ عنہ کا اسلام قبول


    ***حضرت خباب بن الارت رضی اللہ عنہ کا اسلام قبول کرنے کے بعد تکالیف برداشت کرنا***

    حضرت خباب بن الارت رضی ﷲ عنہ ان مبارک ہستیوں میں ہیں جنہوں نے اللہ کے راستہ میں سخت سے سخت تکلیفیں برداشت کیں ۔ شروع ہی میں پانچ چھ آدمیوں کے بعد مسلمان ہو گئے تھے، اس لئے بہت زمانہ تک تکلیفیں اٹھائیں ۔ لوہے کی زرہ پہنا کر ان کو دھوپ میں ڈال دیا جاتا جس سے گرمی اور تپش کی وجہ سے پسینوں پر پسینے بہتے رہتے تھے ۔ اکثر اوقات بالکل سیدھا گرم ریت پر لٹا دیا جاتا جس کی وجہ سے کمر کا گوشت تک گل گیا تھا۔ یہ ایک عورت کے غلام تھے اس کو خبر پہنچی کہ یہ حضور اقدس ﷺ سے ملتے ہیں تو اس کی سزا میں لوہے کو گرم کر کے ان کے سر کو اس سے داغ دیتی تھی۔ حضرت عمر رضی ﷲ عنہ نے ایک مرتبہ عرصہ کے بعد اپنے زمانۂ خلافت میں حضرت خباب رضی ﷲ عنہ سے ان تکالیف کی تفصیل پوچھی ، جو ان کو پہنچائی گئیں انہوں نے عرض کیا کہ میری کمر دیکھیں ۔ حضرت عمر رضی ﷲ عنہ نے کمر دیکھ کر فرمایا کہ ایسی کمر تو کسی کی دیکھی ہی نہیں. انہوں نے عرض کیا کہ مجھے آگ کے انگاروں پرڈال کر گھسیٹا گیا میری کمر کی چربی اور خون سے وہ آگ بجھی ۔ ان حالات کے باوجود جب اسلام کہ ترقی ہوئی اور فتوحات کا دروازہ کھلا تو اس پر رویا کرتے کہ خدانخواستہ ہماری تکالیف کا بدلہ کہیں دنیا ہی میں تو نہیں مل گیا۔ حضرت خباب رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضور اقدس ﷺ نے خلاف عادت بہت ہی لمبی نماز پڑھی ۔صحابہ رضی ﷲ عنہ اس کے متعلق عرض کیا تو حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ یہ رغبت و ڈر کی نماز تھی ۔ میں نے اس میں اللہ تعالیٰ سے تین دعائیں کی تھیں۔ دو اِن میں سے قبول ہوئیں اور ایک کو انکار فرمادیا۔ میں نے یہ دعا کی کہ میری ساری امت قحط سے ہلاک نہ ہو جائے یہ قبول ہوگئی ۔دوسری یہ دعا کی کہ ان پر کوئی ایسا دشمن مسلط نہ ہوجو ان کو بالکل مٹا دے یہ بھی قبول ہوگئی۔ تیسری یہ دعا کی کہ ان میں آپس میں لڑائی جھگڑے نہ ہوں یہ بات منظور نہیں ہوئی۔

    حضرت خباب رضی ﷲ عنہ کا انتقال سینتیس سال کی عمر ہوا اور کوفہ میں سب سے پہلے صحابی یہی دفن ہوئے ۔ ان کے انتقال کے بعد حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا گذر ان کی قبر پر ہوا تو ارشاد فرمایا : اللہ خباب پر رحم فرمائیں اپنی رغبت سے مسلمان ہوا اور خوشی سے ہجرت کی اور جہاد میں زندگی گذار دی اور مصیبتیں برداشت کیں ۔ مبارک ہے وہ شخص جو قیامت کو یاد رکھے اور حساب کتاب کی تیاری کرے اور گذارہ کے قابل مال پر قناعت کرے اور اپنے مولا کو راضی کرلے ۔

    حكاياتِ صحابه رضى الله عنهم بحواله اسدالغابہ

  2. #2
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,586
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474858

    Default Re: ........حضرت خباب بن الارت رضی اللہ عنہ کا اسلام قبول

    Jazak Allah

  3. #3
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    29
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474896

    Default Re: ........حضرت خباب بن الارت رضی اللہ عنہ کا اسلام قبول

    Subhan ALLAH

  4. #4
    Join Date
    Jul 2010
    Location
    Karachi....
    Posts
    31,280
    Mentioned
    41 Post(s)
    Tagged
    6917 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474875

    Default Re: ........حضرت خباب بن الارت رضی اللہ عنہ کا اسلام قبول

    Jazak ALLAH khair

  5. #5
    Join Date
    Apr 2010
    Location
    k, s, a
    Posts
    14,631
    Mentioned
    215 Post(s)
    Tagged
    10286 Thread(s)
    Thanked
    84
    Rep Power
    1503265

    Default Re: ........حضرت خباب بن الارت رضی اللہ عنہ کا اسلام قبول


  6. #6
    Join Date
    Apr 2012
    Location
    Karachi/Lahore Pakistan
    Posts
    12,439
    Mentioned
    34 Post(s)
    Tagged
    9180 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    249126

    Default Re: ........حضرت خباب بن الارت رضی اللہ عنہ کا اسلام قبول

    Subhan Allah......Super Sharing

    JazakaAllah

  7. #7
    Join Date
    Jan 2011
    Location
    pakistan
    Posts
    9,092
    Mentioned
    95 Post(s)
    Tagged
    8378 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    429513

    Default Re: ........حضرت خباب بن الارت رضی اللہ عنہ کا اسلام قبول

    Jazak Allah Khair

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •