Results 1 to 7 of 7

Thread: Kuch Roo Liye Tu Dil e Wehshi Thehar Gaya

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default Kuch Roo Liye Tu Dil e Wehshi Thehar Gaya


    کچھ رو لئے تو دلِ وحشی ٹھہر گیا
    بارش کے بعد شہر کا موسم نکھر گیا

    ہر شخص کے رونے کا اپنا ایک انداز ہے، میرے ایک دور پار کے رشتہ دار ہیں، انکا رونے کا اپنا ہی ایک اسٹائل ہے، وہ ہمیشہ خوشی کی بات پر روتے ہیں، انکی اسی خاصیت نے انکی شخصیت کو مشکوک بنا دیا ہے کیونکہ موصوف اپنی بیوی کی موت پر بہت روۓ تھے۔

    عورتیں کا کیا کہنا یہ ایک دوسرے کو دیکھ کر رونا شروع کر دیتی ہیں۔ اس پر ایک واقعہ سنتے چلئیے، کافی سال پرانی بات ہے میں ایک پرائیویٹ ٹی وی چینل میں سکرپٹ ایڈیٹر تھا ایک دن ایک خاتون اسسٹنٹ پروڈیوسر کو کچھ سمجھانے کے لئے آفس میں بلایا تو انکی آنکھیں سوجی ہوئی تھیں، میں نے وجہ پوچھی تو سسکیاں لیتے ہوۓ بولیں "سر۔۔۔۔ امبرین کو روتے دیکھ کر مجھ سے صبر نہیں ہو سکا" میں نے حیرت سے امبرین کو بلوایا، اسکی آنکھیں بھی سوجی ہوئیں تھیں ، میں نے سوال دہرایا تو بولی "سر۔۔۔۔ وہ فریحہ رو رہی تھی اسلئے میرا بھی دل بھر آیا"۔ میری بے چینی بڑھ گئی، فریحہ آئی تو اسکا چہرہ بھی آنسوؤں سے تر تھا، میں نے جلدی سے پوچھا کیا ہوا؟ اس نے دوپٹے سے آنکھیں صاف کیں اور گلوگیر لہجے میں بولی " پتا نہیں سر۔۔۔۔ ماریہ تو روتے دیکھ کر میری آنکھیں چھلک پڑیں" مجھے غصہ آگیا۔۔۔۔ کمبخت ساری رو رہی تھیں لیکن کسی کو نہیں پتا تھا کہ وہ کیوں رو رہی ہیں، ہوتے ہوتے 12 رونی صورتیں جمع ہو گئیں، پتا چلا کہ رونے کا سبب بارہویں آپریٹر شائستہ ہے جس نے آنکھوں میں پانچ سو روپے والے نیلے رنگ کے لینز لگواۓ تھے جسکی وجہ سے انفیکشن ہو گیا تھا۔
    رونے والوں میں سب سے خطرناک قسم گاؤں کے بچوں کی ہے، یہ دھاڑیں مار مار کر روتے ہیں اور غالبا" کچھ کہتے بھی ہیں لیکن حرام ہے جو ایک لفظ بھی سمجھ آۓ۔ انکو چپ نہ کرایا جاۓ تو یہ سارا دن چارپائی کے نیچے ہاتھ میں "مرونڈا" پکڑے "ریں ریں" کرتے رہتے ہیں، تاہم جونہی انکی والدہ ماجدہ کپڑے دھونے والا ڈنڈا اٹھاتی ہیں ، یہ فورا" ٹھیک ہو جاتے ہیں۔
    دلچسپ بات یہ ہے کہ عورتیں آپس میں شوہروں کی برائیاں کر لیتی ہیں لیکن بہت کم شوہر ہیں جو اپنے دوستوں میں بیٹھ کر بیوی کے خلاف بات کرتے ہیں۔ ایسے مسکین شوہر باہر ایک دوسرے کو بڑے فخر سے اپنی گھریلو "انڈرسٹینڈنگ" کے قصے سناتے ہیں لیکن گھر میں داخل ہوتے ہی جب بڑے والا چمچہ منہ پر آ کر لگتا ہے تو انکا غصہ دیکھنے والا ہوتا ہے۔ تاہم یہ اظہار صرف زبانی کلامی ہی کرتے ہیں کیونکہ یہ اگر اپنے بچاؤ کے لئے مخالف فریق کا بازو بھی زور سے پکڑ لیں تو دوسری طرف شور مچ جاتا ہے، بیوی دھاڑیں مار مار کر پورا محلہ اکٹھا کر لیتی ہے، روتی جاتی ہے اور چلاتی جاتی ہے " ہاۓ ہاۓ میرے نصیب سڑ گئے۔۔۔ میں معصوم۔۔۔۔ میں فرمانبردار ۔۔۔۔۔۔ میرا بازو مروڑ دیا ۔۔۔۔ دنیا والو ۔۔۔۔ دیکھو اس ظالم وحشی کو۔۔۔۔ " اور ظالم وحشی اپنے ماتھے پر پڑے گومڑ کو سہلاتے ہوۓ سوچنے لگتا ہے کہ اب رات کا کھانا باہر ہی کھانا پڑے گا۔ میں بہت سے ایسے لوگوں کو جانتا ہوں جنکا دعویٰ ہے کہ وہ آج تک نہیں روۓ۔ ایسے لوگ یا تو جھوٹ بولتے ہیں یا پھر حکومت میں ہیں کیونکہ یہ بھی سچ ہے کہ رُلانے والے خود نہیں روتے، لیکن ایک وقت آتا ہے جب یہ زارو قطار روتے ہیں اور ان کے رونے سے فضا مغموم نہیں بلکہ خوشگوار ہوجاتی ہے کیونکہ انکا رونا دوسروں کا ہنسنا ہوتا پے،
    تب یہ گیت یوں اچھا لگتا ہے کہ" رونے سے اسکے آۓ بہار، ہنسنے سے اسکے جاۓ بہار۔۔۔۔!!!"

    از گل نو خیز اخترؔ





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  2. #2
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,586
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474858

    Default re: Kuch Roo Liye Tu Dil e Wehshi Thehar Gaya

    superb

  3. #3
    Join Date
    Jan 2011
    Location
    pakistan
    Posts
    9,092
    Mentioned
    95 Post(s)
    Tagged
    8378 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    429513

    Default re: Kuch Roo Liye Tu Dil e Wehshi Thehar Gaya

    nice


  4. #4
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    29
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474896

    Default re: Kuch Roo Liye Tu Dil e Wehshi Thehar Gaya

    wah wah bohat khoob likha hai /up

    eq2hdk - Kuch Roo Liye Tu Dil e Wehshi Thehar Gaya

  5. #5
    Join Date
    Jul 2010
    Location
    Karachi....
    Posts
    31,280
    Mentioned
    41 Post(s)
    Tagged
    6917 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474875

    Default re: Kuch Roo Liye Tu Dil e Wehshi Thehar Gaya

    accha likha hai..


    Ik Muhabbat ko amar karna tha.....

    to ye socha k ..... ab bichar jaye..!!!!


  6. #6
    Join Date
    Oct 2012
    Location
    pakistan
    Posts
    7,699
    Mentioned
    27 Post(s)
    Tagged
    9035 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    463870

    Default re: Kuch Roo Liye Tu Dil e Wehshi Thehar Gaya

    bu - Kuch Roo Liye Tu Dil e Wehshi Thehar Gaya
    IMG 132418151178424 zpsa2d0c6e0 - Kuch Roo Liye Tu Dil e Wehshi Thehar Gaya

  7. #7
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default re: Kuch Roo Liye Tu Dil e Wehshi Thehar Gaya

    aapp sabb kaa shukriyaaa





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •