Results 1 to 8 of 8

Thread: Nazer

  1. #1
    Join Date
    Nov 2009
    Posts
    232
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    651 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    644254

    candel Nazer


    Assalam-o-Alaikum


    Nazer


    Ye ek aisa issue hey jis se shayed hum sub hi waqif hai'n khas ker wo khawateen-o-hazrat jo rozana talash-e-maash k silsiley mai'n apney gharoo'n se bahir nikaltey hai'n tu is hawaley se jo kuch mai'n daikhta hoo'n,sunta hoo'n aur mehsos kerta hoo'n usey aap logoo'n tek ponhchaney ki koshish ki hey shayed pasand aaye



    نظر

    نظر کا براہ راست تعلق آنکھہ کے ساتھہ ہوتا ہے لیکن ہمارے یہاں اتنے بڑے بڑے فنکار بھی پڑے ہیں جو دل و دماغ سے بھی دیکھہ لیتے ہیں نظر کو اچھی اور بری سے بھی تعبیر کیا جاتا ہے یہ شفقت کی بھی ہوتی ہے اور محبت کی بھی کبھی کبھی یہ لگ بھی جاتی ہے تو کبھی کھا بھی جاتی ہے مختصر یہ کہ اس قسم کی باتیں نظر کے حوالے سے سننے میں آتی رہتی ہیں اسکا استعمال بھی مختلف طرحہ سے ہوتا کچھ اسے براہ راست استعمال کرتے ہیں تو کچھ ترچھی کچھ جھجک کے ساتھ استعمال کرتے ہیں تو کچھ چوری چوری

    لیکن

    میں آج یہاں جس نظر کا ذکر کر رہا ہوں وہ ہے بد نظر اسکا تعلق آنکھہ سے نہیں دیکھنے والے سے ہوتا ہے جس کے پیچھے بری سوچ اور نیت کارفرما ہوتی ہے اور خواتین اسکا شکار ہوتی ہیں اور روزانہ ہوتی ہیں اور کسی کو اس کا احساس یا خیال تک نہیں ہوتا کوئی اس کرب، تکلیف اور دکھ کو نہ ہی محسوس کرتا ہے اور نہ ہی کرسکتا ہے جس سے یہ خواتین روزانہ گزرتی ہیں روزانہ جھلتی ہیں ان بری نظروں اور بد نظروں کو خاص کر وہ خواتین جو اپنی مجبوریوں کی بنا پر تلاش معاش کی وجہہ سے گھر سے باہر قدم نکالنے پر مجبور ہوتی ہیں اور شرم کا مقام ہے اسکول کالجز کی بچیاں تک اس بد نظری سے محفوظ نہیں ہر گلی ہر کونے ہر بس اسٹاپ پر بسوں میں سڑک پر گزرتے ہوے یہاں تک کہ آفسز تک میں غرض ہر طرف وہ لوگ موجود ہیں جو اس قبیح جرم میں مشغول ہوتے ہیں اس میں اچھی بری فیملی یا کسی کے تعلم یافتہ ہونے نا ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا اس میں سب ہی شامل ہوتے ہیں میں آج تک یہ سمجھنے سے قاصر رہا ہوں کہ لوگ ایسا کیوں کرتے ہیں کیا جب وہ کسی اور کی بہن بیٹی پر بری نظر ڈالتے ہیں تو اپنی بہن بیٹیاں یاد نہیں آتیں کیوں کسی لڑکی یا خاتون کو دیکھ کر نظر جھک نہیں جاتی کیا اگر ہمارا ان سے کوئی رشتہ یا تعلق نہیں تو وہ احترام کے قابل نہیں ایک شاعر کا شعر نظر سے گزرا لیکن لگتا ہے کہ شاید ہم اتنا گر گئے ہیں کہ اب ہمیں کوئی بھی بات اثر نہیں کرتیی

    بد نظر اٹھنے ہی والی تھی کسی کی جانب
    اپنی بیٹی کا خیال آیا تو دل کانپ گیا

    مگر دل تو جب کانپے گا نا جب اپنی بیٹی کا خیال آے گا جب دوسرے کی بیٹی کو اپنی بیٹی اور دوسرے کی بہن کو اپنی بہن سمجھیں گے اور اس سب کا سب سے افسوسناک پہلو یہ ہے کہ ناصرف بدنظری کے مرتکب ہوتے ہیں بلکہ ان کے بارے میں باتیں بھی کرتے ہیں جو کوئی اتنی خوش کن اور اچھی نہیں ہوتیں جنکا میں یہاں ذکر کروں نا جانے ہم کیوں بھول جاتے ہیں کہ الله پاک نے فرمایا ہے،

    جو لوگ مومن مردوں اور مومن عورتوں کو ایذاء دیں بغیر کسی جرم کے جو ان سے سرزد ہوا ہو، وہ (بڑے ہی) بہتان اور صریح گناہ کا بوجھ اٹھاتے ہیں (۱)٘(سورة الأحزاب . آیت58)

    لیکن نہیں.................یہ کبھی نہیں سدھریں گے کہ انکا بلکہ یہ کہنا زیادھ مناسب ہوگا کہ ہمارا احساس ہی مرچکا ہے ہم بے حس ہو چکے ہیں ہم بھول جاتے ہیں کہ ہماری بہن بیٹیاں بھی گھر سے باہر نکلتی ہیں ان کے لئے بھی لوگوں کی نظریں ایسی ہی ہوتی ہونگی ان کے بارے میں بھی لوگ باتیں کرتے ہوں گے لیکن ہم..............................یہ سب نہیں سوچتے ہمیں تو صرف اپنی ذہنی عیاشی سے غرض ہے اس سے کسی کی زندگی جہنم بنتی ہے تو بنا کرے..............کسی کو تکلیف ہوتی ہے تو ہمیں کیا............میرا سوال ہے ہر اس فرد سے جو اس بد نظری کے جرم کے مرتکب ہوتے ہیں کے جو باتیں اور جملے وہ ان خواتین کے لئے بولتے ہیں جو نجانے کتنی بار سوچ کر نا چاہتے ہوے بھی گھر سے باہر قدم نکالنے پر مجبور ہوتی ہیں کہ قدم قدم پر ہر موڑ پر حوس کے ناگ پھن پھیلاے بیٹھے ہیں مگر............................وہ پھر بھی گھر سے باہر نکلتی ہیں کہ کیوں؟....................کیونکہ کوئی نا کوئی مجبوری ہی انھیں باہر نکلنے پر مجبور کرتی ہے ورنہ شاید ہی کوئی عورت ہو جو اس کرب اور اذیت سے روزانہ گذرنا پسند کرے یہ گھنٹوں اسٹاپ پر کھڑی رہتی ہیں لیکن انہیں گاڑیوں میں سوار ہونے کے لئے اپنے کمپارٹمنٹ میں بیٹھنے کے لئے بھی جگہ میسر نہیں آتی کہ خود کو فخر کے ساتھ مرد کہنے والے بری شان کے ساتھ لیڈیز کمپارٹمنٹ میں براجمان ہوتے ہیں کسی عزت دار کے منہ سے یہ نہیں نکلتا کہ بھی کم از کم لیڈیز سیٹ تو خالی کردو ڈرائیور اور کنڈکٹر حضرات کی تو بات ہی کیا کی جائے،


    تو یہ ہیں میری مائیں، بہنیں اور بیٹیاں جن سے قوموں کی عزت ہوتی ہے جو ہماری آن ہوتی ہیں جنکی عزت کی خاطر باپ بھائی جان دے دیا کرتے ہیں اور............... یہ ہے ہمارا سلوک جو ہم ان سے روا رکھتے ہیں سچ اور عزت کے منہ پر ایک طمانچہ ہمارا ایک ایسا رویہ جو ہر انسان کا اصل چہرہ بے نقاب کردیتا ہے مگر ہم اپنے اس اصل سے نظریں چراتے ہیں کہ وو اتنا مکروہ ہو چکا ہے کے ہم خود بھی شناخت نہیں کرپاتے کے یہ ہم ہی ہیں................میرا دل خوں کے آنسو روتا ہے ہم کب سمجھیں گے کب وہ وقت آے گا جب ہمارے گھر کی خواتین بنا کسی خوف کے گھروں سے نکل سکیں گی...........کب وہ وقت آے گا جب ہم نظریں جھکا کر چلنا سیکھیں گے کہ اسکا مجھے حکم ہے.....................ہو سکتا ہے بہت سے لوگ میری اس سوچ اور بات سے اختلاف کریں انھیں اسکا حق بھی ہے لیکن میں کسی دوسرے کو مورد الزام ٹہراوں اس سے یہ بہتر نہیں کہ میں خود کو بہتر بناؤں کہ بلآخر میرے اعمال کا جواب مجھے ہی دینا ہے

    الله ہم سب کو ہدایت کی دولت سے نوازے

    آمین





    sigpic3181 5 - Nazer

  2. #2
    Join Date
    Apr 2010
    Location
    k, s, a
    Posts
    14,631
    Mentioned
    215 Post(s)
    Tagged
    10286 Thread(s)
    Thanked
    84
    Rep Power
    1503265

    Default Re: Nazer

    Ameen

    boht acha topic aur boht acha likha hai Hadit ki tu shaid ab humare mashare ko boht zaroorat hai

    aur 2nd kia waqiya hi nazar lagti hai wasse mere khial main tu haan aur bechon ko tu boht jalad lagti hai

  3. #3
    Join Date
    Nov 2009
    Posts
    232
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    651 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    644254

    Default Re: Nazer

    Quote Originally Posted by attiaahsan View Post
    Ameen

    boht acha topic aur boht acha likha hai Hadit ki tu shaid ab humare mashare ko boht zaroorat hai

    aur 2nd kia waqiya hi nazar lagti hai wasse mere khial main tu haan aur bechon ko tu boht jalad lagti hai

    Buhat shukria attia mairi is kawish ko serhaney key liye
    jaha'n tek tumharey sawal ka taluq hey to nazer lagti hey
    aur is key liye duai'n bhi hai'n,hamaisha khush aur salamet raho
    Ameen


    sigpic3181 5 - Nazer

  4. #4
    Join Date
    May 2013
    Location
    pakistan
    Posts
    5,720
    Mentioned
    128 Post(s)
    Tagged
    7184 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    644255

    Default Re: Nazer

    bohat nazuk issue pe bat ki ap ne or khas tor se hadees ki ro se jo kaha wo yad rakhne ki cheez hai,jo sher likha hai wo tu bas kamaal hai...lekin hamara almiah ye hai k ap jesi soch e khal khal logon ki hai shayad isi liye hamara mashra tabahi ki taraf ja rha hai k hum islami talimaat se bae behraa hote ja rhe hen..well written.
    badakhuwar2 zps199b7191 - Nazer

  5. #5
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,586
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474858

    Default Re: Nazer

    Suma Ameen

  6. #6
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default Re: Nazer

    Bohatt achii sochh kaa mazharr superbb postttttttttt





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  7. #7
    Join Date
    Sep 2013
    Location
    Desert
    Posts
    1,138
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    1957 Thread(s)
    Thanked
    3
    Rep Power
    6

    Default Re: Nazer

    Quote Originally Posted by Lost Passenger View Post

    Buhat shukria attia mairi is kawish ko serhaney key liye
    jaha'n tek tumharey sawal ka taluq hey to nazer lagti hey
    aur is key liye duai'n bhi hai'n,hamaisha khush aur salamet raho
    Ameen


    قطع کلامی کی معافی چاہتا ہوں کیونکہ میں ادھر نووارد ہوں لیکن اگر خواتین کے ساتھ آپ کہہ کر بات کی جائے تو زرا اچھا لگتا ہے اور لگتا ہے کہ بندہ واقعی خواتین کی عزت کرتا ہے ۔ ایک بار پھر معزرت کیونکہ ہوسکتا ہے آپ نے بزرگ کے طور پر عطیہ صاحبہ کو تم کہا ہو اور انہوں نے بھی یقینا“ اس کا برا نہیں مانا ہوگا لیکن مجھ جیسے نوواردوں کو تھوڑا عجیب سا لگا کیونکہ ہمارے تو بزرگ بھی بچوں خاص طور پر بچیوں کو احترام سے بلاتے ہیں۔ امید ہے آپ لوگ میری بات کا برا نہیں مانییں گے۔

  8. #8
    Join Date
    Sep 2013
    Location
    Desert
    Posts
    1,138
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    1957 Thread(s)
    Thanked
    3
    Rep Power
    6

    Default Photobucket

    Quote Originally Posted by Lost Passenger View Post

    میں آج تک یہ سمجھنے سے قاصر رہا ہوں کہ لوگ ایسا کیوں کرتے ہیں کیا جب وہ کسی اور کی بہن بیٹی پر بری نظر ڈالتے ہیں تو اپنی بہن بیٹیاں یاد نہیں آتیں کیوں کسی لڑکی یا خاتون کو دیکھ کر نظر جھک نہیں جاتی کیا اگر ہمارا ان سے کوئی رشتہ یا تعلق نہیں تو وہ احترام کے قابل نہیں ایک شاعر کا شعر نظر سے گزرا لیکن لگتا ہے کہ شاید ہم اتنا گر گئے ہیں کہ اب ہمیں کوئی بھی بات اثر نہیں کرتیی



    بالکل صحیح کیا آپ نے کہ من حیث القوم ہم بہت بگڑ چکے ہیں لیکن کبھی آپ نے ایسی خواتین کو بھی دیکھا ہے کیا کہ جن کو دیکھ کر نگاہیں خودبخود جھک جاتی ہیں ? یہ ہر جگہ پر ہوتی ہیں اور ان کے بارے میں غلط بات تو دور کی بات لوگ غلط نگاہ تک نہیں ڈالتے ہیں ۔

    سوچتے ہیں تجھے باوضو ہو کر
    ہم یوں تیرا احترام کرتے ہیں


    میں ہرگز ہرگز مرد زات کا دفاع نہیں کر رہا ہوں کیونکہ وہ زیادہ تر بد نیت ہوتے ہیں لیکن ان خواتین کو بھی کہہ رہا ہوں جو نازیباالباس میں بازاروں میں گھوم رہی ہوتی ہیں۔

    بقول شاعر

    سبھی مجھ سے کہتے ہیں نگاہیں نیچی کرو اپنی
    کوئی ان سے نہیں کہتا کہ نہ نکلو یوں عیاں ہو کر


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •