پشاور میں چرچ پر ہونے والا خود کش حملہ

ہم اتوار کے روز پشاور میں عبادت گاہ پر ہونے والے سفاکانہ حملے کے متاثرين کے دوستوں اور خاندانوں والوں کو گہری دلی تعزیت پيش کرتے ہيں اس سفاکانہ حملے ميں خواتين اور بچوں سمیت تقريبا" 81 معصوم لوگ ہلاک ہوے۔ یہ نہايت دکھ کی بات ہے کہ انتہا پسند عناصر پاکستان میں زندگی کے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو جان بوجھ کر نشانہ بناتے ہيں، معصوم بچوں، خواتيں، مقامی کمیونٹی کارکن، اقليتوں اور سيکورٹی اھلکاروں سے ليکر کوئی بھی انکے تشدد، دہشت گردی اور سفاکانہ قتل وغارت کی کارروائیوں سے محفوظ نہيں ہيں۔


[IMG]file:///C:/DOCUME~1/khanm4/LOCALS~1/Temp/msohtmlclip1/01/clip_image002.jpg[/IMG]
http://postimg.org/image/ktw3dxirl/


اتوار کے روز پشاور میں عبادت گاہ پر ہونے والے سفاکانہ حملے ان انتہا پسندوں کی پاکستان میں جاری خوفناک قتل وغارت اور تباہی کی ايک واضح مثال ہے جو وہ اپنے مذموم سیاسی عزائم پورا کرنے کے لئے استعمال کررہے ہيں ۔ ان نام نہاد مذہب کے رکھوالوں سے عبادت گاہيں،خواتين اور بچےبھی محفوظ نہيں ہے۔ عبادت گاہوں، خواتين اور بچوں پر حملوں نے انکا حقيقی سیاہ اور بدنما چہرہ بے نقاب کر دیا ہے ۔ يہ انتہا پسند انسانیت کی تمام حدود کو پار کر چکے
ہیں ۔

ہم پرتشدد انتہاپسندی کے بارے میں بدستور تشویش کا شکار ہیں ،چاہے وہ کسی کے خلاف ہی کیوں نہ ہو۔ معصوم لوگوں کے خلاف تشدد پاکستان کے عوام کی اقدار پر حملہ اور تمام شہریوں کے خوشحال مستقبل کے لئے ایک خطرہ ہے۔

باہمی پارٹنرز کی حيثيت سے ہميں دہشتگردی کی لعنت کو شکست دینے کيلۓ اپنے مشترکہ عزم اور خواہش کو چکنا چور نہيں کرنا چاہيۓ ۔ ہم پاکستانی عوام کے ساتھ ان شیطانی انتہا پسندوں کے خلاف ان کی جاری جنگ میں اپنے طویل الميعاد عزم کی توثیق کرتے ہیں جو جان بوجھ کر خواتین اور پچوں سمیت معصوم لوگوں کے قتل و غارت ميں ملوث ہيں اور پاکستانی سالميت کيلۓ ايک قوی خطرہ بن چکے ہيں ۔ انتہاپسندی کے خلاف جاری جدوجہد ميں ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہيں۔

ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu
http://www.facebook.com/USDOTUrdu