Results 1 to 8 of 8

Thread: ٭ کچھ معلومات نئے نمودار ہونے والے پہاڑ نما جزیرے کے متعلق ٭ ی

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default ٭ کچھ معلومات نئے نمودار ہونے والے پہاڑ نما جزیرے کے متعلق ٭ ی


    ٭ کچھ معلومات نئے نمودار ہونے والے پہاڑ نما جزیرے کے متعلق ٭

    نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشیونوگرافی کے ماہرین نے کہا ہے کہ گوادر کے ساحل پر نمودار ہونے والا جزیرہ قدرتی معمول ہے، عوام اس سے خوف زدہ نہ ہوں۔ تاہم، جزیزے پر جانے کی کوشش نہ کی جائے۔

    اُن کا کہنا ہے کہ جزیرے سے میتھین گیس کا اخراج جاری ہے، جو جلد آگ پکڑ لیتی ہے۔ لہذا، وہاں جانا خطرناک ہوسکتا ہے۔


    نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشیونوگرافی کے ماہرین کی ایک ٹیم بدھ کو جزیرے پر پہنچ گئی جس نے جزیرے کے مشاہدے کے ساتھ ساتھ ریسرچ شروع کردی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جزیرہ نمودار ہونے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل 1999ء اور 2010ء میں بھی ایسے ہی جزیرے نمودار ہوچکے ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہ جزیرہ دوبارہ زیر آب چلا جائے گا۔

    ماہرین کے مطابق جزیرے سے میتھین نامی گیس کی موجودگی کے سبب وہاں مسلسل بلبلے بن رہے ہیں۔ جبکہ، جزیرے پر آبی حیات کے آثار بھی موجود ہیں جس سے واضح ہوتا ہے کہ جزیرہ سمندر کی سطح کے نیچے تھا جو منگل کے زلزلے کے بعد ابھر کر نمودار ہوا۔

    نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشیونوگرافی سے وابستہ ایک ماہر سائنس دان اور جیولوجسٹ، محمد دانش کا کہنا ہے کہ نومبر2010ء میں بھی بلوچستان کے ساحلی علاقے ہنگول کی پٹی پر گوادر سے پشگان کے درمیان کئی کلو میٹر طویل ایک جزیرہ نمو دار ہوا تھا۔ یہ جزیرہ کئی فٹ اونچی اور کئی کلو میٹر وسیع چٹانوں پر مشتمل تھا۔ اسی طرح مارچ 1999ء میں اورماڑہ کے نزدیک بھی ایک ایسا ہی جزیرہ نمودار ہوچکا ہے۔

    محمد دانش کے مطابق یہ جزیرے ہمیشہ قائم نہیں رہتے اور اب تک کے مشاہدے کے مطابق جیسے ہی مون سون کا موسم شروع ہوتا ہے یہ جزیرے زیرآب چلے جاتے ہیں۔

    مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جزیرے میں عام لوگوں کی دلچسپی کی کوئی انتہا نہیں۔ گذشتہ روز سے اب تک لوگوں کی ایک بڑی تعداد جزیرے کا نظارہ کرچکی ہے۔ جبکہ، یہ سلسلہ مزید بڑھ سکتا ہے۔ جیولوجسٹ محمد دانش کا کہنا ہے کہ عام لوگ ہرگز جزیرے کا رخ نہ کریں۔ ایک تو میتھین گیس کا اخراج ابھی بند نہیں ہوا، دوسرے جزیرہ سمندر میں بیٹھ بھی سکتا ہے۔

    جزیرہ ابھرنے کی وجوہات سے متعلق بتاتے ہوئے محمد دانش کا کہنا ہے کہ سطح سمندر سے100میٹر نیچے میتھین گیس موجود ہے۔ زلزلہ آنے سے جیسے ہی کہیں بھی زمین کی سطح کمزور پڑتی ہے، اس طرح کے جزیزے نمودار ہوجاتے ہیں۔





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  2. #2
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,586
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474858

    Default Re: ٭ کچھ معلومات نئے نمودار ہونے والے پہاڑ نما جزیرے کے متعلق ٭

    amazing

  3. #3
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    29
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474896

    Default Re: ٭ کچھ معلومات نئے نمودار ہونے والے پہاڑ نما جزیرے کے متعلق ٭

    informative

    eq2hdk - ٭ کچھ معلومات نئے نمودار ہونے والے پہاڑ نما جزیرے کے متعلق ٭ ی

  4. #4
    Join Date
    Jan 2011
    Location
    pakistan
    Posts
    9,092
    Mentioned
    95 Post(s)
    Tagged
    8378 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    429513

    Default Re: ٭ کچھ معلومات نئے نمودار ہونے والے پہاڑ نما جزیرے کے متعلق ٭

    informative.................


  5. #5
    Join Date
    Jul 2008
    Location
    Karachi
    Age
    28
    Posts
    32,907
    Mentioned
    46 Post(s)
    Tagged
    5939 Thread(s)
    Thanked
    3
    Rep Power
    21474878

    Default Re: ٭ کچھ معلومات نئے نمودار ہونے والے پہاڑ نما جزیرے کے متعلق ٭

    amazing yar

    8bffd51cd2705b99335ce635a13dbb09 zps81c9bfed - ٭ کچھ معلومات نئے نمودار ہونے والے پہاڑ نما جزیرے کے متعلق ٭ ی

    ..!!


  6. #6
    Join Date
    Jul 2010
    Location
    Karachi....
    Posts
    31,280
    Mentioned
    41 Post(s)
    Tagged
    6917 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474875

    Default Re: ٭ کچھ معلومات نئے نمودار ہونے والے پہاڑ نما جزیرے کے متعلق ٭

    wow kamal hai


    Ik Muhabbat ko amar karna tha.....

    to ye socha k ..... ab bichar jaye..!!!!


  7. #7
    Join Date
    Jul 2011
    Location
    Karachi Pakistan
    Posts
    13,592
    Mentioned
    62 Post(s)
    Tagged
    7109 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    21474856

    Default Re: ٭ کچھ معلومات نئے نمودار ہونے والے پہاڑ نما جزیرے کے متعلق ٭

    han suna tha

  8. #8
    Join Date
    May 2008
    Location
    gσ∂яι¢'s нσℓℓσωѕ
    Posts
    16,281
    Mentioned
    35 Post(s)
    Tagged
    5874 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    21474862

    Default Re: ٭ کچھ معلومات نئے نمودار ہونے والے پہاڑ نما جزیرے کے متعلق ٭

    hmmmmm
    namilakerudaslogose - ٭ کچھ معلومات نئے نمودار ہونے والے پہاڑ نما جزیرے کے متعلق ٭ ی

    There is no good or evil,there is only power and those


    too weak to seek it!!


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •