Results 1 to 3 of 3

Thread: ہر آدمی چاہے وہ کتنا بھی جوان نظر آنا چاہ

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default ہر آدمی چاہے وہ کتنا بھی جوان نظر آنا چاہ


    ہر آدمی چاہے وہ کتنا بھی جوان نظر آنا چاہے مگر رہنا وہ بوڑھوں کی
    طرح چاہے گا یعنی وہ آہستہ بولے اور لوگ زور سے سنیں - وہ کھانسے بھی تو لوگ ایسے متوجہ ہوں جیسے میوزک سن رہےہوں - وہ سر عام جسے چاہے اور جب چاہے نصیحت کر دے - بڑھاپے کا پتا کرنے کے لئے عمر نہیں طبیعت پوچھتے ہیں - اگر طبیعت میں سکون ہے ، بیچینی نہیں تو آپ کو مبارکباد ! آپ بوڑھے ہیں -اگر معاملہ الٹ ہے تو مجھے مبارک باد - جوانی میں چال چلن چاند جیسا ہوتا ہے - یعنی بندہ رات گھر سے باہر گزارتا ہے - اور بڑھاپے میں چہرہ چاند سا ہوتا ہے یعنی اس پر گڑھے اور داغ دھبے پڑ جاتے ہیں - چہرے پر صورت سے زیادہ سیرت آ جاتی ہے - مجھے تو جوانی میں صرف یہی خوبی لگتی ہے کہ وہ آتا نہیں ، آتی ہے - جبکہ بڑھاپا آتا ہے - بڑھاپا خالص مردانہ صفت ہے ، اسی لئے تو میں نے کسی عورت کو بوڑھا ہوتے نہیں دیکھا ، بوڑھا کرتے ہی دیکھا ہے - جوانی میں تہمت یوں لگتی ہے جیسے بڑھاپے میں کھانسی - جوانی میں آدمی اس وقت سوتا ہے جب اٹھنا ہو اور بڑھاپے میں اس وقت اٹھتا ہے جب سونا ہو - بوڑھے محلے میں ہر قسم کی لڑائی کی صلح کرانے میں ماہر ہوتے ہیں اور یہ مہارت انھوں نے گھر میں لڑائی کی ریہرسل کرا کرا کر حاصل کی ہوتی ہے - بوڑھے کو آپ اور کچھ سمجھیں نہ سمجھیں اسے بوڑھا ضرور سمجھنا چاہئے

    - از ڈاکٹر یونس بٹ " شیطانیاں






    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  2. #2
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,586
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474858

    Default Re: ہر آدمی چاہے وہ کتنا بھی جوان نظر آنا چاہ


  3. #3
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    29
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474896

    Default Re: ہر آدمی چاہے وہ کتنا بھی جوان نظر آنا چاہ

    hehe umda hai

    eq2hdk - ہر آدمی چاہے وہ کتنا بھی جوان نظر آنا چاہ

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •