Results 1 to 3 of 3

Thread: ! زحل سیارے کے چاند ٹائیٹن پر پلاسٹک پائی گئی !

  1. #1
    Join Date
    Feb 2013
    Location
    Islamabad
    Posts
    1,038
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    1106 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    6

    Default ! زحل سیارے کے چاند ٹائیٹن پر پلاسٹک پائی گئی !

    امریکی خلائی ایجنسی ناسا کا کہنا ہے کہ خلائی جہاز کیسینی کو زحل کے ٹائیٹن نامی چاند پر پروپِین یا پروپائلین کے شواہد ملے ہیں۔
    یہ مالیکیول پلاسٹک کا اہم جزو ہے۔



    130430194533 saturn 624x351 nasajplcaltechssi - ! زحل سیارے کے چاند ٹائیٹن پر پلاسٹک پائی گئی !
    یہ انکشاف کاسینی کے انفرا ریڈ سپیکٹرومیٹر میں سامنے سامنے آیا ہے


    ناسا کا کہنا ہے کہ یہ پہلی بار ہے کہ کسی بھی سیارے یا اس کے چاند پر پلاسٹک کے اجزائے ترکیبی پائے گئے ہیں۔
    یہ تحقیق ایسٹرو فزیکس جرنل میں شائع ہوئی ہے۔
    امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے سائنس دان کونر نکسن کا کہنا ہے ’یہ کیمیائی جزو زمین پر ہمارے ارد گرد پایا جاتا ہے۔ اس کو ہم عام زبان میں پلاسٹک کہتے ہیں۔‘
    ان کا کہنا ہے کہ پلاسٹک کی ایک عمدہ مثال وہ پلاسٹک کے ڈبے ہیں جو ہر باورچی خانے میں ہوتے ہیں جن میں کھانا یا اشیا رکھی جاتی ہیں۔
    سائنسدانوں کے مطابق زحل کے چاند ٹائیٹن پر میتھین پائی جاتی ہے۔ کیسینی کے ذریعے دیکھا گیا ہے کہ ٹائیٹن پر پروپین بھی بڑی مقدار میں ہے۔
    ناسا کا کہنا ہے کہ وہ سنہ 2017 تک زحل کے تحقیقاتی مشن اور ’کیسینی‘ کو ختم کر دے گا۔ تاہم حکومتی ایجنسیوں کی جانب سے فنڈز میں کمی کے باعث اسے پہلے بھی ختم کیا جا سکتا ہے۔
    ’کیسینی‘گذشتہ نو سالوں سے سیارہ زحل کے گرد گردش کر رہا ہے۔ لیکن سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ابھی سیکھنے کے لیے بہت کچھ باقی ہے اور سائنس دان ’کیسینی‘ کے باقی ماندہ وقت میں مزید تحقیقات کے منصوبے بنا رہے ہیں جو گزشتہ برسوں میں کیے جانے والے مشنز کے مقابلوں میں زیادہ خطرناک ہو سکتے ہیں۔
    ان مشنز میں زحل اور اُس کے مدار کے درمیان غوطہ زنی بھی شامل ہے۔
    یاد رہے کہ جولائی میں ناسا نے کہا تھا کہ خلائی جہاز ’کیسینی‘ خلا سے زمین کی تصویر لے گا اور اس منصوبے کی ٹیم چاہتی ہے کہ دنیا پر بسنے والے تمام لوگ زحل کی جانب ہاتھ لہراتے ہوئے مسکرا کر دیکھیں۔
    خلائی جہاز نے سیارہ زحل اور اس کی مدار کی تصاویر لیتے ہوئے 90 کروڑ میل کے فاصلے سے زمین کی بھی تصویر لی۔

  2. #2
    Join Date
    Jan 2011
    Location
    pakistan
    Posts
    9,092
    Mentioned
    95 Post(s)
    Tagged
    8378 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    429513

    Default Re: ! زحل سیارے کے چاند ٹائیٹن پر پلاسٹک پائی گئی !

    thanks for info
    nice sharing.............


  3. #3
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,586
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474858

    Default Re: ! زحل سیارے کے چاند ٹائیٹن پر پلاسٹک پائی گئی !

    Thanks for sharing

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •