Results 1 to 4 of 4

Thread: (ماخوذ: کنزالمعارف)

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default (ماخوذ: کنزالمعارف)


    ایک روز حضور صلی اللہ علیہ وسلم حضرت علی المرتضٰی رضی اللہ عنہ کے ہاں تشریف فرما تھے حضرت علی المرتضٰی رضی اللہ عنہ نے ایک صاف و روشن طشت میں نہایت اعلٰی درجہ کا شہد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں پیش کیا ۔۔ شہد میں ایک بال تھا ۔۔۔۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بال کو دیکھ کر فرمایا۔۔۔۔۔۔۔۔

    یہ طشت شہد اور اس مین نظر آنے والا بال اسرار و معارف کے آئینہ دار ہیں ۔۔۔۔ صحابہ اکرام کی طرف متوجہ ہوکر ارشاد فرمایا کیا آپ لوگ بتا سکتے ہیں ۔۔۔ کہ وہ اسرار و معارف کیا ہیں ؟۔۔۔۔۔

    حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے عرض کیا ۔۔۔۔

    مومن کا دل اس طشت سے زیادہ درخشاں ہے ۔۔۔۔۔ اس کا ایمان شہد سے زیادہ شیریں ہے ۔۔۔۔۔ اور اس ایمان کو آخر دم تک سلامت لے جانا بال سے بھی زیادہ باریک کام ہے

    حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے عرض کیا ۔۔

    بادشاہت اس طشت سے زیادہ روشن ہے ۔۔۔۔۔ حکمرانی شہد سے زیادہ میٹھی ہے ۔۔۔۔۔ اور عدل و انصاف بال سے زیادہ باریک ہے۔۔۔۔

    حضرت علی المرتضٰی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا

    مہمان طشت سے زیادہ روشن ہے ۔۔۔۔ مہمان کی خدمت شہد سے زیادہ لزت رکھتی ہے ۔۔۔۔۔ مگر مہمان کی خوشنودی اور دل نوازی کا حصول بال سے بھی زیادہ باریک تر ہے ۔۔۔

    حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا

    یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عورت کی حیاء اس طشت سے زیادہ روشن ہے ۔۔۔۔ اس کے چہرے پر نقاب اور چادر شہد سے بڑھ شیریں ہے ۔۔۔۔۔ اور نگاہ نا محرم سے بچنا بال سے زیادہ باریک تر ہے۔۔۔۔

    حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا

    معرفت الٰہی اس طشت سے زیادہ منور ہے ۔۔۔۔معرف الٰہی سے آگاہی شہد سے زیادہ شیریں ہے ۔۔۔ اور اسے اپنے دل میں رکھنا بال سے باریک تر ہے۔۔۔۔۔

    حضرت جبرائیل علیہ السلام حاضر ہوئے اور عرض کیا

    یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم راہ خدا اس طشت سے زیادہ منور ہے ۔۔۔۔۔ اس پر چلنا شہد سے زیادہ لزت بخش ہے ۔۔۔۔۔ اور اس پر آخر دم تک قائم رہنا بال سے باریک تر ہے ۔۔۔۔

    آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہوئی اللہ پاک نے ارشاد فرمایا

    بہشت اس طشت سے زیادہ صاف و روشن ہے ۔۔۔۔ جنت کی نعمتیں شہد سے بڑھ کر شیریں اور جن کو جانے والا راستہ بال سے باریک تر ہے

    (ماخوذ: کنزالمعارف)



    Last edited by sarfraz_qamar; 04-10-2013 at 12:00 AM.

  2. #2
    Join Date
    Jan 2011
    Location
    pakistan
    Posts
    9,092
    Mentioned
    95 Post(s)
    Tagged
    8378 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    429513

    Default Re: (ماخوذ: کنزالمعارف)

    zabardast sharing
    Jazak Allah Khair

  3. #3
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,586
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474858

    Default Re: (ماخوذ: کنزالمعارف)

    Jazak Allah Khair

  4. #4
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    29
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474896

    Default Re: (ماخوذ: کنزالمعارف)

    Jazak ALLAH khair

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •