Results 1 to 4 of 4

Thread: قربانی پر منکرینِ حدیث کا حملہ ـــ ۔۔

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default قربانی پر منکرینِ حدیث کا حملہ ـــ ۔۔


    ( قربانی پر منکرینِ حدیث کا حملہ ــــ اور اُمّت کا متواتر عمل ۔۔ )

    " سب سے بڑا ثبوت اس ( قربانی ) کے سُنّت اور مشروع ھونے کا یہ ھے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلّم کے عہدِ مبارک سے لیکر آج تک مسلمانوں کی ہر نسل کے بعد دوسری نسل اس پر عمل کرتی چلی آ رہی ھے ۔ دو چار یا دس پانچ آدمیوں نے نہیں بلکہ ہر پُشت کے لاکھوں کروڑوں مسلمانوں نے اپنے سے پہلی پُشت کے لاکھوں کروڑوں مسلمانوں سے اِس طریقے کو اخذ کیا ھے اور اپنے سے بعد والی پُشت کے لاکھوں کروڑوں مسلمانوں تک اسے پہنچایا ھے ۔ اگر تاریخِ اسلام کے کسی مرحلے پر کسی نے اس کو ایجاد کر کے دین میں شامل کرنے کی کوشش کی ھوتی تو کس طرح ممکن تھا کہ تمام مسلمان بالاتفاق اس کو قبول کر لیتے اور کہیں کوئی بھی اس کے خلاف لب کُشائی نہ کرتا ؟
    اور کس طرح یہ بات تاریخ میں چُھپی رہ سکتی تھی کہ اس طریقہ کو کب کس نے کہاں ایجاد کیا ؟
    آخر یہ اُمّت ساری کی ساری منافقوں پر ہی تو مشتمل نہیں رہی ھے کہ حدیثوں پر حدیثیں قربانی کی مشروعیت پر گھڑ دی جائیں اور ایک نیا طریقہ ایجاد کر کے رسولِ خدا کی طرف منسوب کر دیا جائے اور پوری اُمّت آنکھیں بند کر کے اسے قبول کر بیٹھے ۔
    اگر یہ مان لیا جائے کہ ھماری پچھلی نسلیں ایسی ہی منافق تھیں تو معاملہ قربانی تک کب محدود رہتا ھے ۔ پھر تو نماز ، روزہ ، حج ، زکوٰۃ ، بلکہ خود رسالتِ محمدیہ اور قرآن تک سب ہی مشکوک و مُشتبہ ھو جاتا ھے ۔۔ کیونکہ جس تواتر کے ساتھ پچھلی نسلوں سے ھم کو قربانی پہنچی ھے ، اُسی تواتر کے ساتھ انہی نسلوں سے یہ سب چیزیں بھی پہنچی ہیں ۔ اگر ان کا متواتر عمل اس معاملے میں مشکوک ھے تو آخر دوسرا کونسا ایسا معاملہ رہ جاتا ھے جس میں اسے شک سے بالا تر ٹہرایا جا سکے ۔
    افسوس ھے کہ موجودہ زمانے میں بعض لوگ نہ خدا کا خوف رکھتے ہیں ، نہ خلق کی شرم ۔ علم اور سمجھ بوجھ کے بغیر جو شخص جس دینی مسئلہ میں چاھتا ھے بےتکلّف تیشہ چلا دیتا ھے پھر اسے کچھ پرواہ نہیں ھوتی کہ اس ضرب سے صرف اسی مسئلے کی جڑ کٹتی ھے یا ساتھ ہی ساتھ دین کی جڑ بھی کٹ جاتی ھے ۔۔ "

    ( سیّـد مـودودی رح ۔۔ تفہیمات دوم ۔۔ )

  2. #2
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,586
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474858

    Default Re: قربانی پر منکرینِ حدیث کا حملہ ـــ ۔۔

    Jazak Allah

  3. #3
    Join Date
    Jan 2011
    Location
    pakistan
    Posts
    9,092
    Mentioned
    95 Post(s)
    Tagged
    8378 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    429513

    Default Re: قربانی پر منکرینِ حدیث کا حملہ ـــ ۔۔

    Jazak Allah Khair......

  4. #4
    Join Date
    Apr 2010
    Location
    k, s, a
    Posts
    14,631
    Mentioned
    215 Post(s)
    Tagged
    10286 Thread(s)
    Thanked
    84
    Rep Power
    1503265

    Default Re: قربانی پر منکرینِ حدیث کا حملہ ـــ ۔۔


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •