Results 1 to 2 of 2

Thread: 4 Darham...

  1. #1
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi, Pakistan, Pakistan
    Posts
    125,914
    Mentioned
    836 Post(s)
    Tagged
    9270 Thread(s)
    Thanked
    1180
    Rep Power
    21474971

    asking 4 Darham...

    ایک شخص نے لوگوں کو کسی درخت کی پوجا کرتے دیکھا تو غصہ سے بے قابو ھوگیا اور گھر سے کلہاڑی لی اور گدھے پر سوار ھو کر اس درخت کو کاٹنے کی نیت سے روانہ ھوا..
    راستے میں شیطان سے ملاقات ھوگئی.. شیطان پوچھنے لگا.. " حضرت کہاں تشریف لے جارھے ھیں..؟ "
    ان صاحب نےجواب دیا.. " لوگ ایک درخت کی پوجا کرتے ھیں اور میں نے اس کو جڑ سے کاٹنے کا اراد٥ کرلیا ھے.. "
    شیطان نے کہا.. " آپ کہاں جھگڑے میں پڑتے ھیں.. جو مردود اس کی پوجا کرتے ھیں خود ھی بھگتیں گے.. "
    بڑھتے بڑھتے دونوں میں جھگڑا ھونے لگا اور تین مرتبہ مار پیٹ ھوئی.. لیکن شیطان پر و٥ شخص ھر مرتبہ غالب آیا..
    جب شیطان نے سمجھ لیا کہ یہ شخص یوں قابو میں آنے والا نہیں تو ایک دوسری چال چلی اور کہنے لگا.. " آپ اس کام کو رھنے دیں.. اس کے بدلے میں روزانہ آپ کو چار درھم دیا کروں گا جو ھر روز صبح کے وقت آپ کے بستر کے نیچے سے ملا کریں گے.. "
    شیطان کی یہ چال کامیاب ھوگئی.. و٥ شخص اپنے گھر واپس چلا گیا اور روزانہ صبح بستر کے نیچے سے چار درھم ملنے لگے.. کچھ دن تو یہ سلسلہ چلا لیکن پھر آہستہ آہستہ درھم ملنا بند ھوگئے.. جب اسی طرح کئی دن گزرگئے اور کچھ نہ ملا تو پھر غصہ آیا اور کلہاڑی اٹھائی اور درخت کاٹنے چل دیا..
    راستے میں دوبار٥ شیطان سے ملاقات ھوئی.. شیطان پھر پوچھنے لگا.. " حضرت کہاں کا اراد٥ ھے..؟ "
    ان صاحب نے جواب دیا.. " درخت کاٹنے جارھا ھوں جس کی پوجا ھوتی ھے.. "
    شیطان نے پھر کہا.. " آپ کہاں جھگڑے میں پڑتے ھیں ' چھوڑیئے.. جو مردود اس کی پوجا کرتے ھیں خود بھگتیں گے.. "
    ان صاحب نے انکار کردیا اور کہا.. " اب تو ضرور کاٹوں گا.. بلکل بھی نہیں چھوڑوں گا.. "
    شیطان نے منع کیا لیکن یہ صاحب اصرار کرتے رھے.. لہذا دوبار٥ مقابلہ ھوا جس میں ان صاحب کو شکست ھوئی اور شیطان نے ان کو چِت کردیا..
    اور پھر شیطان کہنے لگا.. " بس میاں ! اب یہ کام تمہارے بس کا نہیں.. کیوں کہ پہلے تم اللہ کی رضا کی خاطر درخت کاٹنے جارھے تھے لیکن اب چار درھم کے لیے جارھے ھو.. اس لیے اب تم مجھے شکست نہیں دے سکتے..
    صرف آواز نہیں ، لفظ بھی مقفل ہیں مرے

    سوچ میں ہوں کہ اب تجھ کو پکاروں کیسے

  2. #2
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,586
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474858

    Default Re: 4 Darham...

    bohat umda

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •