Results 1 to 4 of 4

Thread: Zindagi Ki Qowat

  1. #1
    Join Date
    Oct 2013
    Location
    Limits
    Posts
    6,194
    Mentioned
    714 Post(s)
    Tagged
    5714 Thread(s)
    Thanked
    619
    Rep Power
    1939199

    candel Zindagi Ki Qowat


    گھر کے آنگن میں ایک بیل اگی ہوئی تھی مکان کی مرمت ہوئی تو وہ نیچے دب گئی - آنگن کی صفائی کراتے ہوئی مالک مکان نے بیل کو کٹوا دیا ، دور تک کھود کر اس کی جڑیں بھی نکلوا دی گئیں
    اس کے بعد پورے صحن کو اینٹوں سے پختہ کر دیا گیا ، کچھ عرصہ بعد بیل کی سابقہ جگہ کے پاس ایک نیا واقعہ رونما ہوا ، پختہ اینٹیں ایک مقام پر ابھر آئیں ، ایسا معلوم ہوتا تھا کہ کسی نے دھکا دے کر انھیں اٹکا دیا ہے ، کسی نے کہا کہ یہ چوہوں کی کاروائی ہے کسی نے کوئی اور قیاس کرنے کی کوشش کی آخر کار اینٹیں ہٹائی گئیں تو معلوم ہوا کہ بیل کا پودا اس کے نیچے مڑی ہوئی شکل میں موجود ہے -
    بیل کی کچھ جڑیں زمین کی نیچی رہ گئیں تھیں ، وہ بڑھ کر سیمنٹ تک پہنچیں اور اوپر آنے کے لئے زور کر رہیں تھیں -


    یہ پتیاں جن کو مسلا جائے تو تو وہ آٹے کی طرح پس اٹھیں ان کے اندر اتنی طاقت ہے کہ اینٹ کے فرش کو طور کر اوپر آ جائیں -

    مالک مکان نے کہا " میں ان کی راہ میں حائل نہیں ہونا چاہتا ، اگر یہ بیل مجھ سے دوبارہ زندگی کا حق مانگ رہی ہے تو میں اس کو زندگی کا حق دوں گا - "
    " جناب ! انھوں نے چند اینٹیں نکلوا کر اس کے لئے جگہ بنا دی - ایک سال بعد ٹھیک اسی جگہ پر ١٥ فٹ اونچی بیل کھڑی ہوئی تھی جہاں اس کو ختم کر کے اس کے اوپر پختہ اینٹیں جوڑ دی گئیں تھیں - "

    درخت کے ننھے پودے میں اتنا زور ہے کہ وہ پتھر کے فرش کو دھکیل کر باہر آجاتا ہے ، یہ طاقت اس کے اندر کہاں سے عالم فطرت کا وہ پر اسرار مظہر ہے جس کو زندگی کہا جاتا ہے ایسی قوت جو دنیا میں اپنا حق وصول کر کے رہتی ہے -
    جب زندگی کی جڑیں تک کھودی جاتی ہیں اس وقت بھی وہ کہیں نہ کہیں اپنا وجود رکھتی ہے اور موقع پاتے ہی دوبارہ ظاہر ہو جاتی ہے -

    از مولانا وحید الدین " راز حیات "


    1377084 591653814234312 1635884819 n - Zindagi Ki Qowat


  2. #2
    Join Date
    Apr 2010
    Location
    k, s, a
    Posts
    14,630
    Mentioned
    215 Post(s)
    Tagged
    10287 Thread(s)
    Thanked
    90
    Rep Power
    1503266

    Default re: Zindagi Ki Qowat

    Beautiful iqtibas

  3. #3
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,586
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Thanked
    38
    Rep Power
    21474858

    Default re: Zindagi Ki Qowat


  4. #4
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    ممہ کہ دل میں
    Posts
    40,298
    Mentioned
    32 Post(s)
    Tagged
    4710 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474885

    Default re: Zindagi Ki Qowat

    v. nyc...........

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •