Results 1 to 5 of 5

Thread: خراج ہے يہ محبتوں کا

  1. #1
    Join Date
    Jan 2011
    Location
    pakistan
    Posts
    9,092
    Mentioned
    95 Post(s)
    Tagged
    8378 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    429513

    Default خراج ہے يہ محبتوں کا

    خراج ہے يہ محبتوں کا​

    خراج ہے يہ محبتوں کا، عداوتوں کا
    عذاب لمحوں کی وحشتوں کا
    لہو ميں نکھری حکائتوں کا
    بند سے لپٹی شکائتوں کا
    رگوں ميں اُتری، اُتر کے بکھری، بکھر کے پھيلی بغاوتوں کا
    خراج ہے يہ محبتوں کا، عداوتوں کا
    انہيں بھی ديکھو جو سر پہ مٹی کو اوڑھتی ہيں
    جو اپنی حُرمت کی کرچيوں کو جگر کے پوروں سے چُن رہي ہيں
    جو خواب پلکوں سے بُن رہی ہيں
    پھر ان کو خود ہی اُدھيڑتی ہيں
    بچی کُھچی سي جو اپنی سانسيں سميٹتی ہيں
    سميٹ کر خود بکھيرتی ہيں
    کوئی تو ان کا جہاں ميں ہوگا، مگر کہاں ہے؟
    پنہ ميں لے لے جو ان کو اپنی، وہ گھر کہاں ہے؟
    خراج ہے يہ محبتوں کا، عداوتوں کا
    فلک پہ اُگتا ہوا يہ سورج گواہی دے گا
    ہوائيں روتی ہيں سُن کے ماؤں کے بين ہر پل
    جو کوکتی ہيں، جو ہُوکتی ہيں
    سسک سسک کر جو جی رہي ہيں
    جو اپنے بيٹوں کي رکھ کے لاشيں
    زميں پہ ديوار چُن رہی ہيں
    خراج ہے يہ محبتوں کا، عداوتوں کا
    مگر وہ پل دور اب نہيں ہے، ہميں يقيں ہے
    جہاں ميں چاروں ہی اور کرنوں کا راج ہوگا
    مٹے ہوؤن کے، لُٹے ہوؤں کے سروں پہ خوشيوں کا تاج ہوگا
    نقاب اُترے کا ديکھ لينا
    جو بھيڑ لگتے تھے، بھيڑيے ہيں
    اور اُن کے ابرو کے اک اشارے پہ موت رقصاں تھی،
    چاروں جانب
    اور آستيوں ميں ان کے خنجر چُھپے ہوئے تھے
    سمجھ لو يومِ حساب ان کا قريب ہے اب
    نقاب اُترے گا ديکھ لينا





  2. #2
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    Apne E Ap mein,,,
    Posts
    20,228
    Mentioned
    12 Post(s)
    Tagged
    3230 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474864

    Default Re: خراج ہے يہ محبتوں کا

    ufff itna sad


  3. #3
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,586
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474858

    Default Re: خراج ہے يہ محبتوں کا

    umda

  4. #4
    Join Date
    Feb 2009
    Location
    City Of Light
    Posts
    26,767
    Mentioned
    144 Post(s)
    Tagged
    10310 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474871

    Default Re: خراج ہے يہ محبتوں کا

    buhat khub



    3297731y763i7owcz zps9ed156a3 - خراج ہے يہ محبتوں کا

    MAY OUR COUNTRY PROGRESS IN EVERYWHERE AND IN EVERYTHING SO THAT THE WHOLE WORLD SHOULD HAVE PROUD ON US
    PAKISTAN ZINDABAD











  5. #5
    Join Date
    Nov 2008
    Location
    اسلامی جمہوریہ پاکستان
    Posts
    3,461
    Mentioned
    276 Post(s)
    Tagged
    8176 Thread(s)
    Thanked
    90
    Rep Power
    1073759

    Default Re: خراج ہے يہ محبتوں کا

    بہت خوب
    2v1u8md - خراج ہے يہ محبتوں کا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •