Results 1 to 3 of 3

Thread: رویے اور فقرے اُن کے پہلو دار ہوتے ہیں

  1. #1
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,586
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474858

    Default رویے اور فقرے اُن کے پہلو دار ہوتے ہیں

    رویے اور فقرے اُن کے پہلو دار ہوتے ہیں
    مگر میں کیا کروں یہ میرے رشتہ دار ہوتے ہیں

    مرے غم پر اُنہیں کاموں سے فُرصت ہی نہیں ملتی
    مری خوشیوں میں یہ دیگوں کے چوکیدار ہوتے ہیں

    دلوں میں فرق پڑ جائے تو اس بے درد ساعت میں
    دلیلیں، منطقیں اور فلسفے بے کار ہوتے ہیں

    جنہیں صبر و رضا کی ہر گھڑی تلقین ہوتی ہے
    وہی مظلوم ہر تکلیف سے دو چار ہوتے ہیں

    بہت قابو ہے اپنے دل پہ لیکن کیا کیا جائے
    جب آنکھیں خوبصورت ہوں تو ہم لاچار ہوتے ہیں

    غزل کے شعر خاصا وقت لیتے ہیں سنورنے میں
    یہ نخرے باز بچے دیر سے تیار ہوتے ہیں

    اُدھر کا رخ نہیں کرتا کوئی آسودہ دل ساجد
    جہاں بیٹھے ہوئے ہم نوحہ گر دو چار ہوتے ہیں

  2. #2
    Join Date
    Jan 2011
    Location
    pakistan
    Posts
    9,092
    Mentioned
    95 Post(s)
    Tagged
    8378 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    429513

    Default Re: رویے اور فقرے اُن کے پہلو دار ہوتے ہیں

    nice


  3. #3
    Join Date
    Aug 2012
    Location
    Baazeecha E Atfaal
    Posts
    12,045
    Mentioned
    303 Post(s)
    Tagged
    207 Thread(s)
    Thanked
    219
    Rep Power
    18

    Default

    LaaJavaab :-) Behtareen Entikhaab :-)
    Kamaal Sharing :-)
    Khush Rahai'n :-)
    (-: Bol Kay Lab Aazaad Hai'n Teray :-)


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •