Results 1 to 3 of 3

Thread: چلو ہم سیپیاں چننے کسی ساحل پہ چلتے ہیں

  1. #1
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,586
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474858

    Default چلو ہم سیپیاں چننے کسی ساحل پہ چلتے ہیں

    چلو ہم سیپیاں چننے کسی ساحل پہ چلتے ہیں
    جہاں پاؤں کو چھُو کر ریت کی ہلکی سی لرزش
    مسکراتی ہو
    جہاں ننھے سے بچے کی سیہ معصوم آنکھیں
    بے یقینی سے
    سمندر کے رُوپہلے پانیوں سے بات کرتی ہوں
    جہاں پر دل محبت کے گھروندوں کی نیٔ تعمیر کرتے ہوں
    دعاؤں اور وفاوؑں کے ہنر تسخیر کرتے ہوں
    جہاں اٹھکیلیاں کرتے ہوۓ آبی پرندے گیت گاتے ہوں
    درختوں پر اترتی شام کے مخمور ساۓ میں
    دیٔے سے جھلملاتے ہوں
    جہاں پرمستیوں کے گیت گاتی کشتیاں لہروں پہ جیسے
    رقص کرتی ہوں
    اور عشق و آگہی کی روشنی کا اِسم پڑھتی ہوں
    اُنہی مہکے گلابی موسموں میں خواب کے منظر سجانے کو
    سنہری خوشبوؤں کی بارشوں میں بھیگ جانے کو
    چلو نا ! ہم بھی چلتے ہیں
    اب اپنے خوف کی دہلیز سے باہر نکلتے ہیں
    چلو ہم سیپیاں چننے کسی ساحل پہ چلتے ہیں


  2. #2
    Join Date
    Aug 2012
    Location
    Baazeecha E Atfaal
    Posts
    12,042
    Mentioned
    303 Post(s)
    Tagged
    207 Thread(s)
    Thanked
    219
    Rep Power
    18

    Default

    Bohat Khoob :-)
    (-: Bol Kay Lab Aazaad Hai'n Teray :-)


  3. #3
    Join Date
    Sep 2013
    Location
    Mideast
    Posts
    5,905
    Mentioned
    213 Post(s)
    Tagged
    5074 Thread(s)
    Thanked
    176
    Rep Power
    10

    Default

    Great

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •