Results 1 to 4 of 4

Thread: بار بار گناہ کرنے والے کی توبہ

  1. #1
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,586
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474858

    Default بار بار گناہ کرنے والے کی توبہ

    حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا کہ کسی بندے نے گناہ کیا پھر عرض کیا۔ اے میرے رب میں نے گناہ کیا تو میرے گناہ کو معاف فرما دے۔ اللہ تعالٰی نے فرمایا، میرے بندے نے گناہ کیا پس وہ جانتا ہے کوئی اس کا پروردگار ہے جو گناہوں کو معاف بھی فرماتا ہے اور گناہوں پر گرفت بھی کرتا ہے۔ میں نے اپنے بندے کو بخش دیا۔
    پھر جب تک اللہ کو منظور ہوا وہ بندہ ٹھہرا رہا۔ پھر دوبارہ گناہ کر بیٹھتا ہے تو عرض کرتا ہے اے میرے رب میں نے گناہ کیا تو میرے گناہ کو معاف فرما دے۔ اللہ تعالٰی نے فرمایا، میرے بندے نے گناہ کیا پس وہ جانتا ہے کوئی اس کا پروردگار ہے جو گناہوں کو معاف بھی فرماتا ہے اور گناہوں پر گرفت بھی کرتا ہے۔ میں نے اپنے بندے کو بخش دیا۔
    پھر جب تک اللہ کو منظور ہوا وہ بندہ ٹھہرا رہا۔ پھر گناہ کر بیٹھتا ہے تو عرض کرتا ہے اے میرے رب میں نے گناہ کیا تو میرے گناہ کو معاف فرما دے۔ اللہ تعالٰی نے فرمایا، میرے بندے نے گناہ کیا پس وہ جانتا ہے کوئی اس کا پروردگار ہے جو گناہوں کو معاف بھی فرماتا ہے اور گناہوں پر گرفت بھی کرتا ہے۔ تو جو چاہے کر، میں نے تجھے بخش دیا۔

    حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم سے حدیث قدسی نقل کرتے ہیں کہ اللہ تعالٰی نے فرمایا، اے ابن آدم تو جب تک مجھے پکارتا رہے گا اور مجھ سے مغفرت کی امید رکھے گا میں تجھے معاف کرتا رہوں گا۔ خواہ تیرے گناہ آسمان کے کناروں تک ہی پہنچ جائیں تب بھی اگر تو مجھ سے مغفرت مانگے گا تو میں تجھے معاف کر دوں گا اور مجھے کوئی پرواہ نہیں۔ اے ابن آدم اگر تو زمین کے برابر بھی گناہ کرنے کے بعد مجھ سے اس حالت میں ملے کہ تو نے شرک نہ کیا ہو تو میں تجھے اتنی ہی مغفرت عطا کروں گا۔
    (صحیح بخاری کتاب التوحید و صحیح مسلم کتاب التوبہ۔ جامع ترمذی۔ کتاب الدعاء۔)


  2. #2
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    Apne E Ap mein,,,
    Posts
    20,228
    Mentioned
    12 Post(s)
    Tagged
    3230 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474864

    Default Re: بار بار گناہ کرنے والے کی توبہ

    Subhan Allah

  3. #3
    Join Date
    Jan 2011
    Location
    pakistan
    Posts
    9,092
    Mentioned
    95 Post(s)
    Tagged
    8378 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    429513

    Default Re: بار بار گناہ کرنے والے کی توبہ

    Jazak Allah Khair

  4. #4
    Join Date
    Oct 2013
    Location
    Karachi
    Age
    29
    Posts
    236
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1329 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    214753

    Default Re: بار بار گناہ کرنے والے کی توبہ

    JAZAK ALLAH
    thanks for sharing

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •