Results 1 to 4 of 4

Thread: شہادتِ حُـسـیـن رض

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default شہادتِ حُـسـیـن رض


    ( اسلامی ریاست کے مزاج ، مقصد اور دستور کی تبدیلی ــــ اور شہادتِ حُـسـیـن رض )

    " وہ تغیّر کیا تھا ؟ ظاھر ھے کہ لوگوں نے اپنا دین نہیں بدل دیا تھا ۔ حکمرانوں سمیت سب لوگ خدا اور رسول اور قرآن کو اسی طرح مان رہے تھے جس طرح پہلے مانتے تھے ۔ مملکت کا قانون بھی نہیں بدلا تھا ۔ عدالتوں میں قرآن اور سنّت ہی کے مطابق تمام معاملات کے فیصلے بنی اُمیّہ کی حکومت میں بھی ہو رہے تھے ، جس طرح ان کے برسرِ اقتدار آنے سے پہلے ھوتے تھے ۔ بلکہ قانون میں تغیّر تو انیسویں صدی عیسوی سے پہلے دنیا کی مسلم حکومتوں میں سے کسی کے دور میں بھی نہیں ہُوا ۔
    بعض لوگ یزید کے شخصی کردار کو بہت نمایاں کر کے پیش کرتے ہیں ، جس سے یہ عام غلط فہمی پیدا ھو گئی ھے کہ وہ تغیّر جسے روکنے کے لیے امام کھڑے ھوئے تھے ، بس یہ تھا کہ ایک بُـرا آدمی برسرِ اقتدار آ گیا تھا ۔ لیکن یزید کی سیرت و شخصیت کا جو بُرے سے بُرا تصور پیش کرنا ممکن ھے ، اسے جوں کا توں مان لینے کے بعد بھی یہ بات قابلِ تسلیم نہیں ھے کہ اگر نظام صحیح بنیادوں پر قائم ھو تو محض ایک بُرے آدمی کا برسرِ اقتدار آ جانا کوئی ایسی بڑی بات ھو سکتی ھے ، جس پر امام حسین رض جیسا دانا و زیرک اور علمِ شریعت میں گہری نظر رکھنے والا شخص بے صبر ھو جائے ۔ اس لیے یہ شخصی معاملہ بھی وہ اصل تغیّر نہیں ھے جس نے امام کو بےچین کیا تھا ۔
    تاریخ کے غائر مطالعہ سے جو چیز واضح طور پر ھمارے سامنے آتی ھے ، وہ یہ ھے کہ یزید کی ولی عہدی اور پھر اُس کی تخت نشینی سے دراصل جس خــرابی کی ابتداء ھو رہی تھی ، وہ اسلامی ریاست کے دستور اور اس کے مزاج اور اُس کے مقصد کی تبدیلی تھی ۔ اس تبدیلی کے پورے نتائج اگر چہ اُس وقت سامنے نہ آئے تھے لیکن ایک صاحبِ نظر آدمی گاڑی کا رُخ تبدیل ھوتے ہی یہ جان سکتا ھے کہ اب اس کا راستہ بدل رہا ھے اور جس راہ پر یہ مُڑ رہی ھے وہ آخرکار اسے کہاں لے جائے گا ۔
    یہی رُخ کی تبدیلی تھی جسے امام نے دیکھا اور گاڑی کو پھر سے صحیح پٹڑی پر ڈالنے کے لیے اپنی جان لڑا دینے کا فیصلہ کیا ۔۔ "

    ( سیّد مودودی رح ، شہادتِ امام حُسین رض )

  2. #2
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    29
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474896

    Default Re: شہادتِ حُـسـیـن رض

    Jazak ALLAH khair

  3. #3
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,586
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474858

    Default Re: شہادتِ حُـسـیـن رض

    جزاک اللہ۔۔خیراً کثیرا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  4. #4
    Join Date
    Apr 2010
    Location
    k, s, a
    Posts
    14,631
    Mentioned
    215 Post(s)
    Tagged
    10286 Thread(s)
    Thanked
    84
    Rep Power
    1503265

    Default Re: شہادتِ حُـسـیـن رض

    very nice sharing

    Jazzak Allah Khair

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •