Results 1 to 3 of 3

Thread: محبت مدغم ہونے کا قصہ ہے جاناں

  1. #1
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,586
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474858

    Default محبت مدغم ہونے کا قصہ ہے جاناں

    محبت مدغم ہونے کا قصہ ہے جاناں ۔۔

    محبت تنہا نہیں ہوتی
    محبت جدا نہیں ہوتی
    محبت انا نہیں ہوتی

    محبت ہجر میں بھی وصل کا رمز رکھتی ہے
    محبت ہجرو وصل سے ماورا انوکھا قصہ ہے
    عقل و وجداں کی سبھی حدوں سے بیگانہ

    محبت پاگل سی ہوتی ہے
    محبت پرکیف ہوتی ہے
    محبت اذیت نہیں ہوتی

    محبت آنسوؤوں میں دلکش سا مسکراتی ہے
    محبت رمز ہے ایسا جس کی حکایت نہیں ہوتی
    محبت معاملہ ہے وہ جس میں شکایت نہیں ہوتی

    محبت میں اطاعت بلاشبہ واجب تو ہوتی ہے
    لیکن محبت ملائکہ سے پرے کا قصہ ہے
    یہ ذکرِ خفی سی ہے

    کبھی ساکت بے بسی سی ہے
    محبت دراصل معجزہءخودسپردگی ہے
    محبت اک وحی سی ہے

    محبت جنون و فسوں کی
    حدوں سے بھی پرے سی ہے
    محبت ہاک ہوتی ہے

    اشکوں کے وضو سے ۔۔ اسکی طہارت ہے
    اخلاص اسکی نیتِ نماز ہوتی ہے
    جان نثاری اس کا قیام ہوتی ہے

    وفا اسکا رکوع
    اسکا سجدہ ۔۔ جان ہوتی ہے
    محبت سلام ہوتی ہے

    محبت سکون ہے جاناں
    ہر سوال کا جواب ہوتی ہے
    محبت گداز ہوتی ہے

    محبت دلوں کو نرم کرتی ہے
    جہاں دل اکڑ جاۓ
    ویاں محبت نہیں ہوتی

    جہاں جذبوں میں زنگ لگ جاۓ
    وہاں محبت نہیں ہوتی
    فشارِ ناگہانی میں

    وہ جو تنہا رہ جاۓ
    وہاں انا تو ہوتی ہے
    ہوس بھی ہو وہاں شاید

    وہاں کچھ بھی ہو تو ہو
    ہاں وہاں محبت نہیں ہوتی ۔۔!

    محبت جہانِ فانی میں لافانی قصہ ہے
    محبت آزمائش اور عطا کا جاری قصہ ہے

    محبت بقدرِ ظرف ہوتی ہے
    تم جیسا سلوک اس سنگ کرو
    یہ ہھر بھی مہرباں ہوتی ہے

    محبت معاف کرتی ہے
    محبت رحمان ہوتی ہے
    محبت بدگمان نہیں ہوتی

    محبت مہربان ہوتی ہے
    محبت میں ہوں
    اور محبت تم ہو جاناں

    محبت اللہ کا خوبصورت احسان پوتی ہے
    محبت کرب میں بھی بہت صابر سی ہوتی ہے
    محبت اک عطاۓ ربِ دو جہاں سی ہے

    محبت دھوکہ کھا جاۓ
    محبت دھوکہ نہیں ہوتی
    محبت دھوکہ سہہ جاۓ

    محبت دھوکہ نہیں دیتی
    محبت امید ہوتی ہے
    محبت کفر نہیں ہوتی

    محبت نگاہِ ضبط کے خوشوں میں
    چھلکتا ۔۔ سنبھلتا اشکِ مجاہد ہے
    محبت اللہ کا تحفہ ہے

    یہ واحد تحفہ ۔۔ تحفہء واحد ہے ۔۔!
    قید بھی ہوکر
    محبت آزاد ہوتی ہے

    محبت بندش نہیں ہوتی
    محبت لرزش نہیں ہوتی
    محبت واحد سایہ ہے

    جھلستے زمانے میں
    محبت دلدوز قصہ ہے
    ستمگر زمانے مٰیں

    دریا کے دو نہ مل سکنے والے
    کناروں کے ملنے کا
    محبت ۔۔ واحد سہارا ہے۔۔!

    محبت میرے اللہ کا ۔۔ واللہ
    سب سے خوبصورت اشارہ ہے

    کہاں اتنی سزائیں تھیں بھلا اس زندگانی میں
    ہزاروں گھر ہوئے روشن جو میرا دل جلا محسنؔ


  2. #2
    Join Date
    Jan 2011
    Location
    pakistan
    Posts
    9,092
    Mentioned
    95 Post(s)
    Tagged
    8378 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    429513

    Default Re: محبت مدغم ہونے کا قصہ ہے جاناں

    umda


  3. #3
    Join Date
    Feb 2009
    Location
    City Of Light
    Posts
    26,767
    Mentioned
    144 Post(s)
    Tagged
    10310 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474871

    Default Re: محبت مدغم ہونے کا قصہ ہے جاناں




    3297731y763i7owcz zps9ed156a3 - محبت مدغم ہونے کا قصہ ہے جاناں

    MAY OUR COUNTRY PROGRESS IN EVERYWHERE AND IN EVERYTHING SO THAT THE WHOLE WORLD SHOULD HAVE PROUD ON US
    PAKISTAN ZINDABAD











Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •