Results 1 to 6 of 6

Thread: حسنین کریمین رضی اللہ عنہما

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default حسنین کریمین رضی اللہ عنہما


    ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے کہ اس دوران حسن اور حسین (رضی اللہ عنہما) نمودار ہوئے جنہوں نے سرخ رنگ کی قمیصیں پہنی ہوئی تھیں اور بار بار پھسل رہے تھے چنانچہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر سے نیچے اترے ، اپنا خطبہ روک دیا ، انہیں اٹھایا اور اپنی گود میں بٹھا لیا ، پھر آپ انہیں اٹھائے ہوئے منبر پر چڑھے اور فرمایا :

    صَدَقَ اللَّهُ إِنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَأَوْلادُكُمْ فِتْنَةٌ سورة التغابن آية 15 ، رَأَيْتُ هَذَيْنِ فَلَمْ أَصْبِرْ

    اللہ تعالیٰ نے سچ فرمایا ہے کہ (بےشک تمہارے اموال اور تمہاری اولاد آزمائش ہیں) میں نے انہیں دیکھا تو مجھ سے رہا نہ جا سکا۔

    پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا خطبہ مکمل فرمایا۔

    سنن أبي داود » كتاب الصلاة » باب تفريع أبواب الجمعة » باب الإمام يقطع الخطبة للأمر يحدث، صححہ الالبانی



    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے :

    أَنَّ الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ سَيِّدَا شَبَابِ أَهْلِ الْجَنَّةِ

    اور حسن اور حسین (رضی اللہ عنہما) جنت کے نوجوانوں کے سردار ہوں گے۔

    جامع الترمذي » كتاب الدعوات » أبواب المناقب » باب مناقب الحسن , والحسين رضي الله، صححہ الالبانی



    رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:
    حسین (رضی الله عنه) مجھ سے ہے اور میں حسین (رضى الله عنه) سے ہوں. جو حسین (رضى الله عنه) سے محبت کرے، الله اس سے محبت کرے.
    سنن ابن ماجہ 144
    کتاب السنة






    ابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

    مَنْ أَحَبَّ الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ فَقَدْ أَحَبَّنِي ، وَمَنْ أَبْغَضَهُمَا فَقَدْ أَبْغَضَنِي

    جس نےحسن و حسین (رضی اللہ عنہما) سے محبت کی ، پس تحقیق اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے ان سے بغض رکھا، اس نے مجھ سے بغض رکھا۔

    سنن ابن ماجه , أبواب في فضائل أصحاب رسول الله ... » باب فضل الحسن والحسين ابني علي، حسنہ الالبانی



    حضرت ابوھریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ہم نے (دیر سے) عشاء کی نماز آقا علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ پڑھی۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجدہ میں گئے حسن اور حسین دونوں بھائی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پشت مبارک پر چڑھ گئے، جب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سر انور سجدے سے اٹھایا تو دونوں کو اپنے ہاتھوں سے آرام سے تھام لیا اور زمین پر بیٹھا لیا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجدے میں جاتے تو وہ دونوں یہی عمل دہراتے حتی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسی حالت میں پوری نماز ادا فرمائی۔ پھر دونوں شہزادوں کو اپنی گود میں بٹھایا۔

    (مسند احمد بن حنبل، 2 : 513)


    ’’حضرت علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : جس شخص کی یہ خواہش ہو کہ وہ لوگوں میں ایسی ہستی کو دیکھے جو گردن سے چہرے تک حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سب سے کامل شبیہ ہو تو وہ حسن بن علی کو دیکھ لے اور جس شخص کی یہ خواہش ہو کہ وہ لوگوں میں ایسی ہستی کو دیکھے جو گردن سے ٹخنے تک رنگت اور صورت دونوں میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سب سے کامل شبیہ ہو تو وہ حسین بن علی کو دیکھ لے۔‘‘
    طبرانی، المعجم الکبير، 3 : 95، رقم : 2768، 2759
    حضرت علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حسن سینہ سے سر تک رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کامل شبیہ تھے اور حسین سینہ سے نیچے تک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کامل شبیہ تھے۔‘
    1. ترمذي، الجامع الصحيح، 5 : 660، ابواب المناقب، رقم : 5779
    ’’حضرت ابو رافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب حسن اور حسین پیدا ہوئے تو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خود ان کے کانوں میں اذان دی۔‘‘
    طبراني، المعجم الکبير، 1 : 313، رقم : 926

    ( حضرت حسن اور حضرت حسین ) رضی اللہ عنھما نے ایک مرتبہ دریائے فرات کے کنارے ایک بوڑھے دیہاتی کو دیکھا کہ بہت جلدی جلدی وضو کیا اور جلدی جلدی ہی نماز پڑھی ۔ حضرات حسنین رضی اللہ عنھما اس بوڑھے کو سمجھانا چاہتے تھے ، لیکن یہ خیال آیا کہ دیہاتی بزرگ کو برا نہ لگے ۔ چنانچہ دونوں بھائی بوڑھے دیہاتی کے پاس پہنچے اور کہا : کہ ہم دونوں جوان ہیں اور آپ سن رسیدہ ہیں ، لہٰذا دینی معلومات بھی آپکو زیادہ ہونگی ۔ ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہم دونوں آپکے سامنے وضو کریں اور نماز پڑھیں ۔ اور اگر آپکو کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری تصحیح کردیں ۔ اسکے بعد حضرات حسنین رضی اللہ عنھما نے سنت کیمطابق وضو کرکے نماز پڑھی ۔ بوڑھے دیہاتی کو اپنی غلطی کا اندازہ ہوگیا تو دونوں حضرات کو روتے روتے کہنے لگا : میرے بچو تم دونوں ٹھیک ہو ، میں ہی غلط تھا ۔
    حیاةالصحابہ
    Last edited by sarfraz_qamar; 14-11-2013 at 11:46 PM.

  2. #2
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    29
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474896

    Default Re: حسنین کریمین رضی اللہ عنہما

    Subhan ALLAH

  3. #3
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Islamabad, UK
    Posts
    88,506
    Mentioned
    1028 Post(s)
    Tagged
    9706 Thread(s)
    Thanked
    603
    Rep Power
    21474934

    Default Re: حسنین کریمین رضی اللہ عنہما



    bhot achi sharing

  4. #4
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,586
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474858

    Default Re: حسنین کریمین رضی اللہ عنہما

    جزاک اللہ۔۔خیراً۔۔کثیرا۔۔۔۔۔۔۔

  5. #5
    Hidden words's Avatar
    Hidden words is offline "-•(-• sтαү мιηε •-)•-"
    Join Date
    Nov 2011
    Location
    Kisi ki Ankhon Aur Dil Mein .......:P
    Posts
    56,915
    Mentioned
    322 Post(s)
    Tagged
    10949 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474899

    Default Re: حسنین کریمین رضی اللہ عنہما

    kamal ki sharing..

  6. #6
    Join Date
    Feb 2011
    Location
    Is Duniya me
    Posts
    1,576
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    1284 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    21474844

    Default Re: حسنین کریمین رضی اللہ عنہما

    Subhan ALLAH Taala

    Hum log Imam Hasan Aur Imam Hussain Radi Allahu Anhum ke makam ko samze aur unse Muhabbat kare aur apni Duniya wa Aakhirat Saware
    Last edited by shaikh_samee; 18-11-2013 at 02:38 PM.

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •