Results 1 to 2 of 2

Thread: کبھی نیکی بھی اس کے جی میں گر آ جائے ہے مجھ سے

  1. #1
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,586
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474858

    Default کبھی نیکی بھی اس کے جی میں گر آ جائے ہے مجھ سے


    کبھی نیکی بھی اس کے جی میں گر آ جائے ہے مجھ سے
    جفائیں کر کے اپنی یاد شرما جائے ہے مجھ سے

    خدایا!! جذبہ دل کی مگر تاثیر الٹی ہے
    کہ جتنا کھینچھتا ہوں اور کھنچتا جائے ہے مجھ سے

    وہ بد خو اور میری داستانِ عشق طولانی
    عبارت مختصر قاصد بھی گھبرا جائے ہے مجھ سے

    ادھر وہ بدگمانی ہے، ادھر یہ ناتوانی ہے
    نہ پوچھا جائے ہے اس سے، نہ بولا جائے ہے مجھ سے

    سنبھلنے دے مجھے اے ناامیدی کیا قیامت ہے
    کہ دامانِ خیالِ یار چھوٹا جائے ہے مجھ سے

    تکلف بر طرف نظارگی میں بھی سہی لیکن
    وہ دیکھا جائے، کب یہ ظلم دیکھا جائے ہے مجھ سے

    ہوئے ہیں پاؤں ہی پہلے نبرد عشق میں زخمی
    نہ بھاگا جائے ہے مجھ سے، نہ ٹھہرا جائے ہے مجھ سے

    قیامت ہے کہ ہوئے مدعی کا ہمسفر غالب
    وہ کافر، جو خدا کو بھی نہ سونپا جائے ہی مجھ سے

    کہاں اتنی سزائیں تھیں بھلا اس زندگانی میں
    ہزاروں گھر ہوئے روشن جو میرا دل جلا محسنؔ


  2. #2
    Join Date
    Aug 2012
    Location
    Baazeecha E Atfaal
    Posts
    12,045
    Mentioned
    303 Post(s)
    Tagged
    208 Thread(s)
    Thanked
    219
    Rep Power
    18

    Default

    Vaah Bohat Khhoob :-)
    Zabardast, Nice Sharing .....
    Khush Rahai'n, Aabaad Rahai'n ;-)
    (-: Bol Kay Lab Aazaad Hai'n Teray :-)


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •