Results 1 to 6 of 6

Thread: Red Charade

  1. #1
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,586
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474858

    Default Red Charade



    اُس سے میں اکثر کہتا تھا
    جاناں! اپنی گاڑی بدلو
    تم پر یہ چھوٹی شیراڈبالکل سوٹ نہیں کرتی ہے
    دیکھو اِس کے پہیے دیکھو
    دیکھو دیکھو یہ ڈیش بورڈ
    کتنا ہلکا ، کتنا سستا
    ویسے بھی تم سچ پوچھو تویہ جو انگلی میں ڈائمنڈ ہے
    یہ بھی اِس سے مہنگا ہوگا
    اِس میں ایسی دو ، دو کاریں آ سکتی ہیں
    اُس سے میں اکثر کہتا تھا

    یار! تم اپنی گاڑی بدلو
    جاڑے آنے والے ہیں اور ہیٹر کام نہیں کرتا ہے
    یہ a/c بھی ٹھیک نہیں ہے تم کو لُو بھی لگ سکتی ہے
    اور یہ دیکھو
    اتنی اچھی کو مپوزیشن اور بوسیدہ سائونڈ سسٹم
    میری عقل سے سب باہر ہے
    مَیں تو پبلک ٹرانسپورٹ پر آجاتا ہوں
    بچپن سے اس کا عادی ہوں
    لیکن تم یہ کیسے، کیونکر ، اتنی چھوٹی گاڑی توبہ
    میری عقل سے سب باہر ہے
    اس سے مَیں اکثر کہتا تھا
    یار! تم اپنی گاڑی بدلو
    اِک دن وہ زچ ہو کر بولی
    ’’جانے کیا ہے کچھ عرصے سے
    جب سے تم جیون میں آئے
    چھوٹی گاڑی ، چھوٹی چیزیں
    دو کمروں کے چھوٹے گھر اور چھوٹا آنگن

    چھوٹی موٹی ہنستی دنیا ، چھوٹی گلیاں
    چھوٹی بستی
    ننھے منے مہکے خواب
    اور کچھ چھوٹی چھوٹی خوشیاں
    مجھ کو اب اچھی لگتی ہیں
    جانے کیا ہے لیکن سب کچھ چھوٹی چھوٹی خواہش بن کر
    مجھ میں رقص کیا کرتا ہے ‘‘
    مَیں نادان تھا یہ سمجھا وہ میری غربت میں آسانی سے رہ لے گی
    پھر کچھ اُڑتے لمحے آئے
    کالج کے دوسال یوں گزرے جیسے سانس گزر جاتی ہے
    دو سالوں میں موسم بدلے فیشن اور سے اور ہوا اور
    سوچوں میں تبدیلی آئی
    ہم چھوٹے سے بڑے ہوئے اور
    جینے کو پہلے سے بڑھ کر مشکل پایا
    اس کی ہر چھوٹی خواہش کا قد نکلا اور
    اُس کی ننھی سوچوں نے بھی کروٹ بدلی
    اِک دن اس نے اپنے گھر کی ساری چھوٹی چھوٹی چیزیں

    اپنے مالی کے چھوٹے بچے کو دے دیں
    چھوٹی گلیاں، چھوٹے آنگن ،چھوٹی بستی
    یہ سب تو ویسے بھی اس کو اِک گھر میں ہی مل سکتا تھا
    اس نے چھوٹی گاڑی بدلی
    ترک کیے وہ سارے دوست
    سب رِشتے اور سارے ساتھی
    جو چھوٹے تھے
    اور شاید اُن سب چھوٹوں میں
    میں سب سے زیاد ہ چھوٹا تھا
    اس سے میں خود ہی کہتا تھا
    یار! تم اپنی گاڑی بدلو
    کہاں اتنی سزائیں تھیں بھلا اس زندگانی میں
    ہزاروں گھر ہوئے روشن جو میرا دل جلا محسنؔ


  2. #2
    Join Date
    Sep 2013
    Location
    Mideast
    Posts
    5,915
    Mentioned
    213 Post(s)
    Tagged
    5074 Thread(s)
    Thanked
    176
    Rep Power
    10

    Default Re: Red Charade

    Hahaha nice...........

  3. #3
    Join Date
    Apr 2010
    Location
    k, s, a
    Posts
    14,631
    Mentioned
    215 Post(s)
    Tagged
    10286 Thread(s)
    Thanked
    84
    Rep Power
    1503265

    Default Re: Red Charade

    Nice

  4. #4
    Join Date
    Jan 2011
    Location
    pakistan
    Posts
    9,092
    Mentioned
    95 Post(s)
    Tagged
    8378 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    429513

    Default Re: Red Charade

    nice


  5. #5
    Join Date
    Dec 2009
    Location
    SAb Kya Dil Mein
    Posts
    11,928
    Mentioned
    79 Post(s)
    Tagged
    2306 Thread(s)
    Thanked
    24
    Rep Power
    21474855

    Default

    bu - Red Charade


  6. #6
    Join Date
    Aug 2012
    Location
    Baazeecha E Atfaal
    Posts
    12,045
    Mentioned
    303 Post(s)
    Tagged
    208 Thread(s)
    Thanked
    219
    Rep Power
    18

    Default

    Bohat Khoob :-)
    (-: Bol Kay Lab Aazaad Hai'n Teray :-)


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •