Results 1 to 3 of 3

Thread: Ghari...

  1. #1
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi, Pakistan, Pakistan
    Posts
    125,914
    Mentioned
    836 Post(s)
    Tagged
    9270 Thread(s)
    Thanked
    1180
    Rep Power
    21474971

    candel Ghari...

    وہ دن مجھے آج بھی کل کی طرح یاد ھے کہ میں ماں کیساتھ بازار گیا تھا اور کلائی پہ باندھنے والی ایک گھڑی پر دل آ گیا۔ میں نے ماں سے ضد کی کہ مجھے گھڑٰی خرید کر دیں لیکن گھڑی مہنگی ھونے کے سبب ماں نہ دلوا سکیں۔ ھم ضد کرتے روتے روتے ماں کیساتھ گھر آ گئے اور گھر آتے ہی گھر سر پر اُٹھا لیا۔ اُس وقت خوش قسمتی یہ تھی کہ والدِ محترم گھر موجود نہ تھے ورنہ اتنا شور مچانے کی مجال ہی نہ ہوتی اور گھڑی کی حسرت صرف حسرت ہی رہ جاتی۔

    لیکن تقدیر کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ ھوا کچھ یوں کہ ماں نے کھانا دیا اور ھم نے انکار کیساتھ ساتھ کھانا بھی اُٹھا مارا۔ ماں کو غصہ آ گیا اور انہوں نے خوب ڈانٹا۔ "نہیں کھانا نہ کھاؤ۔ تمہارے نخرے اُٹھانے کیلئے ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں ھیں۔ دفع ھو جاؤ یہاں سے۔"

    یہ الفاظ سننا تھے کہ ہم اُٹھ کھڑے ھوئے اور منہ اُٹھا کر گھر سے چل دیے۔ غالباً چھ سات گھنٹے ھم نے جتنی بے فکری سے گُذارے، شاید ماں کی زندگی کے سب سے زیادہ کرب ناک لمحات ھوں گے۔ اس بات کا اندازہ اُس وقت ھوا جب ھم نے ایک مسجد کے اسپیکر سے اپنی گمشدگی کا اعلان سُنا۔ ہم نے گھر کی جانب رُخ کیا تو راستے میں میرا پھوپھو زاد ملا جو مجھے ہی ڈھونڈنے نکلا تھا۔

    گھر جاتے ہی کیا دیکھا ماں ایک ھاتھ میں گھڑی ، ایک ھاتھ میں کھانا اور آنکھوں میں آنسو لیے بیٹھی میری راہ تک رہی تھیں۔ مجھے دیکھتے ہی گلے سے لگایا ، ماتھا چومتے ھوئے گھڑی باندھی ، کہا تم نے دوپہر سے کھانا بھی نہیں کھایا کیا حشر کر لیا اپنا۔ جے میں مر جاندی تے فیر ساری عمر تو گھڑیاں ای پانیاں سی ۔۔

    اُس دن ھونے والا یہ واقعہ جو مجھے اب کبھی یاد آئے تو سارا دن بال نوچنے کو جی کرتا ھے، اگر رات میں یاد آئے ساری رات کانٹوں پہ گُزرتی ھے۔ دل چاہتا ہے ھاسٹل سے ابھی اُڑ کر ماں کے پاس چلا جاؤں اور سر پیٹ پیٹ کر انہی قدموں میں جان دے دوں جب یہ یاد آتا ھے کہ ماں جہیز میں ملی ہوئی ہزاروں کی ملکیت والی کان کی بالیاں صرف پانچ سو میں بیج کر اُس دن میرے لئے گھڑی لائی تھیں۔

    نامعلوم لکھاری
    صرف آواز نہیں ، لفظ بھی مقفل ہیں مرے

    سوچ میں ہوں کہ اب تجھ کو پکاروں کیسے

  2. #2
    Join Date
    Apr 2010
    Location
    k, s, a
    Posts
    14,631
    Mentioned
    215 Post(s)
    Tagged
    10286 Thread(s)
    Thanked
    84
    Rep Power
    1503265

    Default Re: Ghari...

    nice sharing

  3. #3
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,586
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474858

    Default Re: Ghari...

    umda
    کہاں اتنی سزائیں تھیں بھلا اس زندگانی میں
    ہزاروں گھر ہوئے روشن جو میرا دل جلا محسنؔ


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •