Results 1 to 2 of 2

Thread: موبائل فون سے کمپیوٹر شٹ ڈاؤن 'dabbang muqabla 3'

  1. #1
    Join Date
    Apr 2013
    Location
    home
    Posts
    834
    Mentioned
    76 Post(s)
    Tagged
    2592 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    5

    cute موبائل فون سے کمپیوٹر شٹ ڈاؤن 'dabbang muqabla 3'

    رات گئے کمپیوٹر پر کام کرنا اکثر لوگوں کا معمول بن چکا ہے۔ نیند آنے پر سونے کا ارادہ کرتے ہوئے کمپیوٹر کو آف کرنے لگیں تو یاد آتا ہے کہ ڈاؤن لوڈنگ جاری ہے۔ کمپیوٹر شٹ ڈاؤن کر دیا تو ڈاؤن لوڈنگ بیچ میں رُک جائے گی اور اگر جاگتے رہے تو نیند کی کمی۔ کمپیوٹر کو اب رات بھر کے لیے آن بھی نہیں چھوڑ سکتے کیونکہ اس طرح بجلی غیر ضروری استعمال ہوتی رہے گی۔
    ویسے تو کمپیوٹر کو آٹو شٹ ڈاؤن کرنے کے کئی سافٹ ویئر موجود ہیں اور ڈاؤن لوڈ منیجرز میں بھی آٹو شٹ ڈاؤن کا آپشن موجود ہوتا ہے لیکن ہم جس سافٹ ویئر کا ذکر کرنے جا رہے ہیں اس میں کئی اضافی اور مفید فیچرز شامل ہیں۔اس کا سب سے بنیادی فیچر منتخب کردہ ٹائم پر کمپیوٹر کو شٹ ڈاؤن کرنا ہے۔
    Add event کے بٹن پر کلک کر کے اس کے مزید آپشنز دیکھے جا سکتے ہیں۔ اس میں ایک کاؤنٹ ڈاؤن ٹائمر بھی موجود ہے جو کسی الارم کی طرح کام کرتا ہے کہ ٹائمر چلنا شروع ہو جاتا ہے اور مقررہ وقت پر کمپیوٹر کو شٹ ڈاؤن یا جو بھی ایکشن آپ نے منتخب کیا ہے، وہ چلا دیتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی اس میں چند دلچسپ آپشنز موجود ہیں جیسا کہ اگر لیپ ٹاپ کی بیٹری ختم ہونے والی ہو، کوئی ونڈو بند ہو جائے یا کوئی مخصوص پراسیس اگر ختم ہو جائے، پِنگ (ping) آنا بند ہو جائے تو کمپیوٹر شٹ ڈاؤن ہو جائے۔اس پروگرام کے ذریعے آپ اپنے کمپیوٹر تک ریموٹ ایکسس بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ فرض کریں آپ کا کمپیوٹر دوسرے کمرے میں آن ہے اور آپ بستر پر لیٹے ہیں تو اب ضروری نہیں کہ کمپیوٹر پر کیا چل رہا ہے یہ دیکھنے کے لیے کمپیوٹر کے پاس جانا پڑے۔ کیونکہ کمپیوٹر کو اب ویب براؤزر سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے اپنے فون پر براؤزر میں کمپیوٹر کی آئی پی بمع پورٹ ٹائپ کریں مثلاً:http://192.168.1.101:808چونکہ ہم نے یوزر نیم اور پاس ورڈ بنایا تھا اس لیے پہلے یہ معلومات فراہم کرنی ہوں گی۔ اس کے بعد آپ کو آپشن دکھائے جائیں گے
    ۔

    attachmentphp?attachmentid100306&ampd1381574936 - موبائل فون سے کمپیوٹر شٹ ڈاؤن 'dabbang muqabla 3'
    کے نام سے موجود ہے۔ اس پر کلک کرنے سے آپ کو ڈیسک ٹاپ کا اسکرین یہاں ایک اور بہت ہی مفید آپشن Screenshot of a Desktop شاٹ بنا کر دکھایا جائے گا۔ جس سے آپ جان سکیں گے کہ اس وقت کمپیوٹر پر کیا کام ہو رہا ہے۔
    اس کے علاوہ Information on Computer پر کلک کر کے دیکھا جا سکتا ہے کہ اس وقت کمپیوٹر پر کون کون سے پراسیسز چل رہے ہیں۔ جس سے اس بات کا باآسانی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کمپیوٹر پر ہمارا چلتا کام مکمل ہو چکا ہے یا ابھی باقی ہے۔
    اس سافٹ ویئر کو کمانڈ لائن سے بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے جس میں کئی اضافی آپشنز موجود ہوتے ہیں۔ اس سافٹ ویئر کا بنیادی کام کمپیوٹر کو کہیں اور بیٹھے شٹ ڈاؤن کرنا ہے اس لیے اس میں یہ ریموٹلی ایکسس کرنے کا آپشن شامل ہے۔ چونکہ اسے ویب براؤزر سے کنٹرول کیا جاتا ہے اس لیے آپ موبائل فون یا کسی بھی دوسرے پی سی سے اپنے کمپیوٹر کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔

    attachmentphp?attachmentid100307&ampd1381575023 - موبائل فون سے کمپیوٹر شٹ ڈاؤن 'dabbang muqabla 3'


    chulbuli (geet) jalkukri - موبائل فون سے کمپیوٹر شٹ ڈاؤن 'dabbang muqabla 3'

    Last edited by geet; 02-12-2013 at 06:59 PM. Reason: net prob...


  2. #2
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,586
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474858

    Default

    Waqi ab ye b daur aa gaya hai k mobile sy PC b shutdown hun ge


    cheeko (*jamshed*) paindo - موبائل فون سے کمپیوٹر شٹ ڈاؤن 'dabbang muqabla 3'
    کہاں اتنی سزائیں تھیں بھلا اس زندگانی میں
    ہزاروں گھر ہوئے روشن جو میرا دل جلا محسنؔ


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •