Results 1 to 7 of 7

Thread: نماز میں حضوری

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default نماز میں حضوری


    ایک بار والیٔ ہندوستان نے سرخ سکوں سے بھرے ہوئے دو طشت حضرت بابا فرید رحمتہ اﷲ علیہ کی خدمت میں بھیجے۔آپ نے مولانا بدرالدین اسحاق رحمتہ اﷲ علیہ کو مخاطب کرکے فرمایا.
    ’’آج لنگر خانے میں کتنی رقم کی ضرورت ہے…؟‘‘
    مولانا بدر الدین اسحاق رحمتہ اﷲ علیہ نے عرض کیا ’’صرف ایک سکہ درکار ہے‘‘
    ’’ایک سکہ لے لو۔ باقی فقراء میں تقسیم کردو‘‘ حضرت بابا فرید رحمتہ اﷲ علیہ نے فرمایا۔
    مولانا بدر الدین اسحاق رحمتہ اﷲ علیہ کچھ سوچنے لگے۔ پھر عرض کیا ’’ایک سکہ قرض بھی ہے‘‘ دراصل یہ وہ رقم تھی جو مولانا نے ان غریبوں کے لئے قرض لی تھی جو کھانا کھانے لنگر خانے آتے تھے۔

    ’’وہ قرض بھی لے لو اور باقی سکے ضرورت مندوں میں تقسیم کردو‘‘ پیرومرشد کا حکم تھا۔
    مولانا بدرالدین اسحاق رحمتہ اﷲ علیہ نے رات کے اندھیرے میں تمام سکے محتاجوں اور مسکینوں کے درمیان تقسیم کردیئے۔ بعد میں مولانا کو احساس ہوا کہ رقم بانٹتے ہوئے کوئی سکہ راستے میں گر گیا تھا۔ اس خیال کے آتے ہی مولانا بدر الدین اسحاق رحمتہ اﷲ علیہ چراغ لے کر نکلے۔ آخر وہ سکہ راستہ میں پڑا ہوا مل گیا۔ مولانا نے اسے اٹھا کر اپنے پیرہن کی جیب میں رکھ لیا اور کہا کہ کل کام آئے گا۔
    پھر عشاء کی نماز کا وقت ہوگیا۔ حضرت بابا فرید رحمتہ اﷲ علیہ نے نماز کی نیت باندھی۔ ابھی سورۂ فاتحہ کی تلاوت کی تھی کہ اچانک نیت توڑ دی۔ حاضرین مسجد کو پیرومرشد کے اس عمل پر حیرت ہوئی۔ حضرت بابا فرید رحمتہ اﷲ علیہ نے دوبارہ نیت باندھی۔ ابھی نصف نماز بھی ادا نہیں ہوئی تھی کہ نیت توڑ دی۔ پھر آپ نے کئی بار یہی عمل دہرایا۔ مریدوں اور خدمت گاروں کی حیرت لحظہ بہ لحظہ بڑھتی جارہی تھی۔ آخر حضرت بابا فرید رحمتہ اﷲ علیہ اپنی نماز نامکمل چھوڑ کر مصلّی پر بیٹھ گئے۔ کسی مرید اور خدمت گار میں اتنی جرأت نہ تھی کہ پیرومرشد کے اس عمل کی وجہ دریافت کرسکے… مگر تمام حاضرین محسوس کررہے تھے کہ کوئی نہ کوئی غیر معمولی بات ضرور ہے۔
    آخر حضرت بابا فریدرحمتہ اﷲ علیہ خود ہی شیخ بدر الدین اسحاق رحمتہ اﷲ علیہ سے مخاطب ہوئے ’’مولانا! مجھے نماز میں حضوری حاصل نہیں ہوتی‘‘
    شیخ بدر الدین اسحاق رحمتہ اﷲ علیہ دست بستہ کھڑے ہوگئے ’’سیدی! اس سلسلے میں یہ ناقص کیا عرض کرسکتا ہے؟‘‘
    ’’مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ سلطان کی پیش کردہ نذر میں سے کچھ باقی رہ گیا ہے‘‘ حضرت بابا فرید رحمتہ اﷲ علیہ نے فرمایا ’’مولانا کیا تم نے ساری رقم ضرورت مندوں میں تقسیم کردی تھی؟‘‘
    یہ سنتے ہی مولانا بدر الدین اسحاق رحمتہ اﷲ علیہ نے سر جھکالیا ’’سیدی! ایک سکہ گم ہوگیا تھا بعد میں ملا تو میں نے کل کے خرچ کے لئے ایک سکہ بچالیا ہے‘‘ مولانا بدر الدین اسحاق رحمتہ اﷲ علیہ کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیا تھا۔ اس لیے فورا" اٹھے اور وہ ایک سکہ بھی اللہ کے رستے میں تقسیم کردیا


  2. #2
    Join Date
    Sep 2011
    Location
    Jadoo Nagri
    Posts
    19,713
    Mentioned
    198 Post(s)
    Tagged
    8340 Thread(s)
    Thanked
    10
    Rep Power
    21474862

    Default

    Subhan Allah
    Zabardast sharing
    Jazzak Allah

    Sent from my SBM206SH using Tapatalk

  3. #3
    Join Date
    Apr 2010
    Location
    k, s, a
    Posts
    14,631
    Mentioned
    215 Post(s)
    Tagged
    10286 Thread(s)
    Thanked
    84
    Rep Power
    1503265

    Default

    SubhanAllah ♡
    Jazzak Allah ♥

  4. #4
    Join Date
    Sep 2013
    Location
    Karachi, Pakistan
    Posts
    7,416
    Mentioned
    507 Post(s)
    Tagged
    5438 Thread(s)
    Thanked
    359
    Rep Power
    874041

    Default

    Jazak ALLAH Khair.... ALLAH SWT humain bhi toufeeq day kay hum bhi ALLAH SWT kay bandoon ki madad main koi kami naa chouRain AMEEN SUM AMEEN

  5. #5
    Join Date
    Nov 2008
    Location
    اسلامی جمہوریہ پاکستان
    Posts
    3,461
    Mentioned
    276 Post(s)
    Tagged
    8176 Thread(s)
    Thanked
    90
    Rep Power
    1073759

    Default

    4rclxh th - نماز میں حضوری

  6. #6
    Join Date
    Sep 2013
    Location
    Mideast
    Posts
    5,905
    Mentioned
    213 Post(s)
    Tagged
    5074 Thread(s)
    Thanked
    176
    Rep Power
    10

    Default

    Umda...........

  7. #7
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,586
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474858

    Default

    Jazak Allah Khair

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •