آپ کون سی کلاس میں پڑھتے ہیں
جی میں آٹھویں میں پڑھتا ہوں
اچھا ویسے لگتا تو نہیں ہے آپ اتنے چھوٹے ہیں
جی ہاں سب یہی کہتے ہیں اور میں ہوں بھی چھوٹا
ہمم آپ کی عمر کیا ہے
جی میں 12 سال کا ہوں
ہیں؟ یار میرے خیال میں آپ کو 14 سال کا ہونا چاہے
جی ہاں ہونا تو 14 سال کا ہی ہے لیکن میں بہت لائق تھا اس لے مجھے اگلی کلاس میں کر دیا گیا ہے آگلے مہنے میں نویں میں ہو جاؤں گا
بہت اچھے اچھا یہ بتاؤ آپ کو کون کون سے مضمون مشکل لگتے ہیں
مجھے صرف بائیو مشکل لگتی ہے
اچھا تو آپ انگلش میں کیسے ہیں
انگلش تو اے ون ہیں وہ تو مجھے بہت اچھی طرح آتی ہیں
بہت خوب اچھا یہ بتائے آپ کو اردو کیسی لگتی ہے
(عجیب سا منہ بنا کر) وہ تو مجھے زیارہ بھی اچھی نہیں لگتی ہے
مجھے بہت حیرت ہوئی تو کیا آپ کے کورس میں اردو نہیں ہوتی
آٹھویں تک ہے اس کے بعد اگلی کلاس میں میں اس کو نہیں رکھوں گا
وہ کیوں بھائی
بس مجھے اردو اچھی نہیں لگتی
اس کی وجہ

ایک تو مجھے اچھی نہیں لگتی اور ویسے بھی ہمارے گھر میں سب انگلش بولتے ہیں
میں نے اس کو سمجھایا بیٹا اردو ہماری قومی زبان ہے اگر آپ نئی نسل کے طالبِ علم اس کو نہیں پڑھے گے یا اس کو نہیں بولے گے تو پھر یہ تو کچھ سالوں کے بعد ختم ہو جائے گی
سر ہم نے کون سا یہاں رہنا ہے جو اردو سیکھے ہم نے تو باہر چلے جانا ہے اور ویسے بھی وہاں تو اردو نہیں بولی جاتی
بیٹا وہ بات تو ٹھیک ہے آپ انگلش بولو پڑھو جو کچھ مرضی کرو لیکن اپنی زبان کو بھی یاد رکھو
میں نے تو بچپن سے ہی انگلش کو زیادہ سنا ہے اور انگلش بول رہا ہوں
تو آپ پھر میرے ساتھ اردو کیوں بول رہے ہیں
یہی میں آپ کو کہنے والا تھا کے میں اردو بول بول کہ تھک گیا ہوں پلیز چینج دی لینگوچ ویسے بھی مجھے اردو اچھی نہیں لگتی