Results 1 to 6 of 6

Thread: ٭٭٭٭دوبچوں نے فرعون وقت کاسرقلم کیا٭٭٭٭

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default ٭٭٭٭دوبچوں نے فرعون وقت کاسرقلم کیا٭٭٭٭


    ٭٭٭٭دوبچوں نے فرعون وقت کاسرقلم کیا٭٭٭٭

    ’’ابوجہل کی شرارت اور دشمنی کا عام چرچا تھا اس بناپرانصارمیں سے دوبھائیوں معاذؓ اور معوذؓ نے عہدکیا تھاکہ یہ شقی جہاں نظرآئے گا اس کومٹادیں گے حضرت عبدالرحمن بن عوفؓ کا بیان ہے کہ غزوۂ بدرمیں صف میں تھاکہ دفعتاً مجھ کو دائیں بائیں دونوجوان نظرآئے اورمجھ سے کان میں پوچھا :چچاجان ابوجہل کون ہے؟ میں نے کہا برادر زادے ابوجہل کوپوچھ کرکیا کرے گا؟بولا میں نے خدا سے عہدکررکھا ہے کہ ابوجہل کو جہاں دیکھوں گا اسے قتل کرکے چھوڑوںگا میں ابھی جواب
    نہیں دے پایاتھاکہ دوسرے نوجوان نے مجھ سے کان میں یہی بات کہی میں نے دونوں کواشارے سے بتایا کہ ابوجہل وہ ہے یہ بتانا تھاکہ دونوں بازکی طرح جھپٹے اورابوجہل خاک پرتھا۔یہ جوان عفرا کے بیٹے تھے غزوہ ختم ہونے پرحضورصلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ کوئی جاکرخبر لائے کہ ابوجہل کاکیا انجام ہوا؟ حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ نے جاکرلاشوں میں دیکھاتو زخمی پڑاہوادم توڑرہاتھا بولے توابوجہل ہے اس نے کہا ایک شخص کو اس کی قوم نے قتل کردیا تو یہ فخرکی کیا با ت ہے یہ کہہ ہی رہا تھا کہ ابن مسعودؓ نے ابوجہل کی گردن پرپائوں رکھااور چھلانگ لگاکر اس کی چھاتی پرچڑھ بیٹھے ابوجہل نے کہا: اوبکری چرانے والے !دیکھ توکہاں پائوں رکھتا ہے۔
    فرمایا:کہ تو وہ وقت بھول گیا جب میں بفرمان نبوی تیرے لئے وعیدکی آیت لے کرتیرے پاس گیا تھا تو تونے مجھے تھپڑماراتھا اور لاتوں سے خوب پیٹاتھا اب تیری ذلت کاسامان میرے ہاتھوں ہی ہوگا۔
    (سیرت النبی مصنفہ شبلی نعمانی جلداول ص ۳۲۵)

    امام طبری اس سے آگے کی تفصیل لکھتے ہیں:

    ’’ابوجہل نے پوچھا: فتح کس کی ہوئی؟ میں(ابن مسعودؓ) نے کہا:اللہ اوراس کے رسول کی ابوجہل کہنے لگا:اپنے نبی سے کہناکہ میں اپنے مذہب پراب بھی قائم ہوں اورتجھ پرایمان نہیں لایا اورکہا کہ میرا سرذرا گردن کے نچلے حصے سے کاٹنا تاکہ قریش کے بقیہ سرداروں میں میرا سراونچا دکھائی دے اورکہا کاش میرا سرکوئی ہاشمی جوان کاٹتا۔
    حضرت ابن مسعودؓ نے ابوجہل کاسرکاٹ کر اس کی ناک میں رسی ڈال کر اورپیشانی کے بل گھسیٹتے ہوئے حضورعلیہ السلام کے قدموں میں ڈال دیا کیونکہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں اس کی اس کیفیت کوپہلے ہی بیان فرمادیا تھا۔
    ’’ہاں ہاں اگر بازنہ آیاتوضرور ہم پیشانی کے بال پکڑ کر کھینچیں گے کیسی پیشانی، جھوٹی،خطاکار۔‘‘
    (طبری جلداول ص۸۷)


  2. #2
    Hidden words's Avatar
    Hidden words is offline "-•(-• sтαү мιηε •-)•-"
    Join Date
    Nov 2011
    Location
    Kisi ki Ankhon Aur Dil Mein .......:P
    Posts
    56,915
    Mentioned
    322 Post(s)
    Tagged
    10949 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474899

    Default

    Mainy ye waqeya pehlay b kahin parha tha bt abhi demagh main clear ho gaya,bohaat shukriya share karnay k liye

  3. #3
    Join Date
    Dec 2009
    Location
    SAb Kya Dil Mein
    Posts
    11,928
    Mentioned
    79 Post(s)
    Tagged
    2306 Thread(s)
    Thanked
    24
    Rep Power
    21474855

    Default


  4. #4
    Join Date
    Sep 2013
    Location
    Karachi, Pakistan
    Posts
    7,419
    Mentioned
    507 Post(s)
    Tagged
    5438 Thread(s)
    Thanked
    359
    Rep Power
    874041

    Default

    jazak ALLAH khair.

  5. #5
    Join Date
    Jun 2011
    Location
    pakistan
    Age
    27
    Posts
    212
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    3723 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    7

    Default

    jazakALLAH khair

  6. #6
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,586
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474858

    Default

    Jazak Allah Khair

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •