Results 1 to 2 of 2

Thread: کراچی میں خودکش حملہ، ایس پی چوہدری اسلم ہلاک(A Super Hero)

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default کراچی میں خودکش حملہ، ایس پی چوہدری اسلم ہلاک(A Super Hero)


    پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ہونے والے ایک خودکش حملے میں سی آئی ڈی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چوہدری اسلم سمیت تین پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

    چوہدری اسلم لیاری ایکسپریس وے پر جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی دھماکے کا نشانہ بنی۔


    تحریک طالبان پاکستان کے مرکزی ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کراچی میں ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ’انہیں اس لیے نشانہ بنایا گیا کیونکہ وہ تحریک طالبان کے پچاس سے زیادہ کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث تھے۔‘کراچی پولیس کے سی آئی ڈی سیل کے انچارج ایس پی راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ ’چوہدری اسلم دفتر جا رہے تھے اور وہ راستے تبدیل کر کے جاتے تھے مگر ان کا یہ روٹ آج کنفرم تھا۔ اس پر دہشت گردوں نے باقاعدہ ریکی کر کے ان کی گاڑی پر بائیں جانب سے خودکش حملہ کیا‘۔پی ٹی وی کے مطابق سندھ کے وزیرِ اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ حملے میں ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور چوہدری اسلم کے علاوہ ان کے محافظ اور ڈرائیور بھی حملے میں ہلاک ہوئے ہیں۔


    چوہدری اسلم کا نام گذشتہ کچھ عرصے سے کراچی میں طالبان اور شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں میں آتا رہا ہے۔اس کے علاوہ وہ لیاری میں جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کارروائیوں میں بھی اہم کردار ادا کرتے رہے تھے۔جمعرات کی صبح ہی انھوں نے ذرائع ابلاغ کو ناردرن بائی پاس کے قریب منگھو پیر کے علاقے میں پولیس مقابلے میں تحریک طالبان کے تین مشتبہ کارکنوں کو ہلاک کرنے کی اطلاع دی تھی۔چوہدری اسلم پر ماضی میں بھی کئی بار حملے ہو چکے ہیں لیکن وہ ان میں محفوظ رہے تھے۔ ستمبر 2011 میں ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں ان کی رہائش گاہ پر بھی ایک خودکش حملہ ہوا تھا جس میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    lyari 575 detailed zps56c550c5 - کراچی میں خودکش حملہ، ایس پی چوہدری اسلم ہلاک(A Super Hero)



    140109134959 karachi suicide blast 624x351 ap zps05d5b1fb - کراچی میں خودکش حملہ، ایس پی چوہدری اسلم ہلاک(A Super Hero)





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  2. #2
    Join Date
    Oct 2013
    Location
    Limits
    Posts
    5,975
    Mentioned
    667 Post(s)
    Tagged
    5699 Thread(s)
    Thanked
    544
    Rep Power
    1509699

    Default

    ..................................

    animals1 - کراچی میں خودکش حملہ، ایس پی چوہدری اسلم ہلاک(A Super Hero)

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •