Results 1 to 3 of 3

Thread: اشاروں کنایوں میں باتیں

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default اشاروں کنایوں میں باتیں

    پاکستان میں جو بھی اہم واقعہ رونما ہو سوشل میڈیا اس واقعے کے ساتھ ہی سرگرم ہو جاتا ہے۔کراچی میں پولیس افسر چوہدری اسلم کی ہلاکت کے ساتھ ہی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر گفتگو کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

    سوشل میڈیا پر ردِعمل کو دیکھا جائے تو اس میں پاکستان کی سیاسی تقسیم اور مبصرین کے مطابق ابہام نمایاں ہو کر سامنے آیا ہے۔ایک جانب جہاں پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے حامی افراد نے اس واقعے پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے وہیں ان جماعتوں کی حامیوں کی جانب سے تحریکِ انصاف اور حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز پر تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا اور اس کا موضوع حکومت اور عمران خان کا طالبان سے مذاکرات پر اصرار تھا۔ایکسپریس ٹریبیون کی بلاگ ایڈیٹر عتیقہ رحمان نے ٹویٹ کی کہ ’میں سوچتی ہوں کہ وہ پولیس افسر کیسا سوچتے ہوں گےجنھوں نے چوہدری اسلم کے ساتھ اس لڑائی میں حصہ لیا؟ وہ حکومت کے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں اب کیا سوچتے ہوں گے؟‘ندیم اسلم کی بات کو ٹویٹ کیا گیا کہ ’پاکستان نے بہت سے باہمت افراد پیدا کیے ہیں مگر کسی قوم کو اپنے بہادر شہریوں کو اتنا بہادر ہونے کا نہیں کہنا چاہیے۔‘بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹویٹ میں طالبان کو سخت الفاظ میں لکھا ’تحریک طالبان پاکستان نے میرے ایس ایس پی کو مار ڈالا‘۔اس کے بعد تحریکِ انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے ٹویٹ کی جس میں انھوں نے بہت مہارت سے بات بھی کہہ دی اور ایک ٹویٹ کے مطابق پہلو بچا کر بھی نکل گئیں۔

    شیریں مزاری نے ٹویٹ کی کہ ’چوہدری اسلم ایک بہادر پولیس افسر تھے جو دہشت گردی کا نشانہ بن کر شہید ہوگئے۔ انھوں نے اسے کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف لڑائی میں ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے۔‘بات شیریں مزاری کی اس ٹویٹ تک نہیں رکی اور جلد ہی پاکستان تحریکِ انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کی گئی کہ ’چوہدری اسلم پر کراچی میں ہونے والا حملہ صوبائی حکومت اور صوبائی وزارتِ داخلہ کی ناکامی ہے جنھوں نے انہیں مناسب سکیورٹی فراہم نہیں کی۔‘انسانی حقوق کمیشن کے سابق سربراہ اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما افراسیاب خٹک نے ٹویٹ کی کہ ’چوہدری اسلم نے جنگ کو صفِ اول میں رہ کر لڑا مگر کیا یہ حکومت کو جگا پائے گا جو دہشت گردوں کو خوش کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے؟‘

    ملک حامد محمود نے ٹویٹ کی کہ ’اگر ایس ایس پی شہید ہو گئے ہیں تو کون محفوظ ہے۔اور مجھے ڈر ہے اس کے بعد اور کتنے لوگ متاثر ہوں گے؟ کون ہے ذمہ دار؟ یہ جاگنے کا وقت ہے۔‘اور ایک ٹویٹ میں کہا گیا ’مذاکرات کا ڈرامہ رچا کر بہادر سپاہیوں کو مروانے والے ہمارے اپنے سیاستدان اور فوجی لیڈر ہیں

    بشکریہ بی بی سی اردو





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  2. #2
    Cute PaRi's Avatar
    Cute PaRi is offline ♥Häppïnëss ïs Süċċëss♥
    Join Date
    Sep 2012
    Location
    ♥ündër möthër's fëët♥
    Posts
    9,560
    Mentioned
    132 Post(s)
    Tagged
    9855 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    1533321

    Default

    acha je main ny parh rahi bs

    paspayi2 zps86d6ac40 - اشاروں کنایوں میں باتیں

  3. #3
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default

    Quote Originally Posted by Cute PaRi View Post
    acha je main ny parh rahi bs
    u kayy pallayy parnii b naii aisii battainn





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •