Results 1 to 8 of 8

Thread: Mere Kamre Mai Utar Ayi Khamoshi Phr Se

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default Mere Kamre Mai Utar Ayi Khamoshi Phr Se



    ~~~ میرے کمرے میں اُتر آئی خموشی پھر سے ~~~
    ~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~

    میرے کمرے میں اُتر آئی خموشی پھر سے ۔ ۔ ۔ !
    سایۂ شام غریباں کی طرح
    شورشِ دیدئہ گریاں کی طرح
    موسمِ کُنجِ بیاباں کی طرح

    کتنا بے نطق ہے یادوں کا ہجوم
    جیسے ہونٹوں کی فضا یخ بستہ
    جیسے لفظوں کو گہن لگ جائے

    جیسے روٹھے ہوئے رستوں کے مسافر چُپ چاپ
    جیسے مرقد کے سرہانے کوئی خاموش چراغ
    جیسے سنسان سے مقتل کی صلیب!
    جیسے کجلائی ہوئی شب کا نصیب!

    میرے کمرے میں اُتر آئی خموشی پھر سے ۔ ۔ ۔ !

    پھر سے زخموں کی قطاریں جاگیں!
    اوّلِ شامِ چراغاں کی طرح!
    ہر نئے زخم نے پھر یاد دلایا مجھ کو

    اِسی کمرے میں کبھی
    محفلِ احباب کے ساتھ
    گنگناتے ہوئے لمحوں کے شجر پھیلتے تھے
    رقص کرتے ہوئے جذبوں کے دہکتے لمحے
    قریۂ جاں میں لہو کی صُورت
    شمع وعدہ کی طرح جلتے تھے!

    سانس لیتی تھی فضا میں خوشبو
    آنکھ میں ’’ گُلبَنِ مرجاں ‘‘ کی طرح
    سانس کے ساتھ گُہر ڈھلتے تھے!

    آج کیا کہیے کہ ایسا کیوں ہے؟
    شام چپ چاپ
    فضا یخ بستہ
    دِل، میرا دل کہ سمندر کی طرح زندہ تھا
    تیرے ہوتے ہوئے تنہا کیوں ہے؟
    تو کہ خود چشمئہ آواز بھی ہے
    میری محرم میری ہمراز بھی ہے!
    تیرے ہوتے ہوئے ہر سمت اُداسی کیسی؟

    شام چپ چاپ
    فضا یخ بستہ
    دل کے ہمراہ بدن ٹوٹ رہا ہو جیسے!
    روح سے رشتئہ جاں چھوٹ رہا ہو جیسے!!

    اے کہ توُ چشمئہ آواز بھی ہے
    حاصلِ نغمگیِ ساز بھی ہے!
    لب کُشا ہو کہ سرِ شامِ فگار
    اِس سے پہلے کہ شکستہ دل میں
    بدگمانی کی کوئی تیز کرن چُبھ جائے
    اس سے پہلے کہ چراغِ وعدہ
    یک بیک بُجھ جائے۔ ۔ ۔ !

    لب کُشا ہو کہ فضا میں پھر سے
    جلتے لفظوں کے دہکتے جگنو
    تَیر جائیں تو سکوتِ شب عریاں ٹوٹے
    پھر کوئی بند گریباں ٹوٹے!

    لَب کُشا ہو کہ میری نَس نَس میں
    زہر بھر دے نہ کہیں
    وقت کی زخم فروشی پھر سے
    لَب کشا ہو کہ مجھے ڈس لے گی
    "خود فراموشی" پھر سے ۔ ۔

    میرے کمرے میں اُتر آئی خموشی پھر سے ۔ ۔ ۔
    Last edited by sarfraz_qamar; 16-01-2014 at 12:35 AM.





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  2. #2
    Join Date
    Apr 2012
    Location
    Beyond The Sky
    Posts
    1,478
    Mentioned
    55 Post(s)
    Tagged
    3259 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    214755

    Default

    KhOOoOoB .........



    دل اگر بے نقاب ھوتے

    تو سوچو..! کتنے فساد ھوتے




  3. #3
    Join Date
    May 2013
    Location
    pakistan
    Posts
    5,720
    Mentioned
    128 Post(s)
    Tagged
    7184 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    644255

    Default

    bohat he alaa.
    badakhuwar2 zps199b7191 - Mere Kamre Mai Utar Ayi Khamoshi Phr Se

  4. #4
    Join Date
    Jan 2011
    Location
    pakistan
    Posts
    9,092
    Mentioned
    95 Post(s)
    Tagged
    8378 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    429513

    Default

    umda.......


  5. #5
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi, Pakistan, Pakistan
    Posts
    125,914
    Mentioned
    839 Post(s)
    Tagged
    9270 Thread(s)
    Thanked
    1181
    Rep Power
    21474971

    Default

    nice
    صرف آواز نہیں ، لفظ بھی مقفل ہیں مرے

    سوچ میں ہوں کہ اب تجھ کو پکاروں کیسے

  6. #6
    Join Date
    Feb 2009
    Location
    City Of Light
    Posts
    26,767
    Mentioned
    144 Post(s)
    Tagged
    10310 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474871

    Default

    /up



    3297731y763i7owcz zps9ed156a3 - Mere Kamre Mai Utar Ayi Khamoshi Phr Se

    MAY OUR COUNTRY PROGRESS IN EVERYWHERE AND IN EVERYTHING SO THAT THE WHOLE WORLD SHOULD HAVE PROUD ON US
    PAKISTAN ZINDABAD











  7. #7
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,586
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474858

    Default

    zabardast
    کہاں اتنی سزائیں تھیں بھلا اس زندگانی میں
    ہزاروں گھر ہوئے روشن جو میرا دل جلا محسنؔ


  8. #8
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default

    aapp sabb kaa shukriyaaa





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •