Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 10 of 13

Thread: "نوجوان نسل اور اعصابی تناؤ"

  1. #1
    Join Date
    Jan 2014
    Location
    Lahore.Pakistan
    Posts
    677
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    1823 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    221345

    candel "نوجوان نسل اور اعصابی تناؤ"

    "نوجوان نسل اور اعصابی تناؤ"
    .
    .
    .
    قیدِ حیات و بند و غم، اصل میں دونوں ایک ہیں

    موت سے پہلے آدمی غم سے نجات پائے کیوں
    دیکھا جائے تو آج دُنیا میں کہیں بھی کوئی بھی ایسا انسان نہیں ھو گا جو کسی پریشانی میں مبتلا نہ ھو۔امیر، غریب، چھوٹا، بڑا، جوان، بوڑھا،ہر کوئی اپنے اپنے مسائل میں الجھا ہوا ہے۔۔۔۔کبھی یہ مسائل نئی نئی الجھنوں کو جنم دیتے ہیں تو کبھی مزید الجھ جاتے ہیں۔۔۔
    تمام مسائل کا حل جاننے کے باوجود انسان غیروں کی چوکھٹ پہ مدد مانگنے جاتا ہے۔۔۔حالانکہ اللّہ پاک نے تو ہماری تمام مشکلات کا حل آج سے 1400 سال پہلے ہی ہمیں بتا دیا ہے۔۔۔لیکن ہم اس کی طرف جانے سے کیوں کتراتے ہیں?۔۔۔کیا وجہ ہے کہ ہم اپنے مسائل کا حل اللّہ کے عطا کئے ہوئے نسخے میں تو تلاش کرتے نہیں مگر غیروں کے آگے ہاتھ پھیلانے میں شرم محسوس نہیں کرتے???
    ہاں جی۔۔۔۔کوئی جو بھی سمجھے ۔۔۔مگر میرے نزدیک ہر شخص کی پریشانی، مشکلات، اداسی، بے چینی، اضطراب اور الجھنوں کی وجہ کچھ اور نہیں مگر صرف اور صرف اپنے دین سے دُوری اور اپنے ربّ کی نافرمانی ہے۔۔۔تبھی تو جناب اقبال نے فرمایا۔۔۔
    وہ زمانے میں معزّز تھے مسلماں ہو کر
    اور تم خوار ہوئے تارکِ قرآں ہو کر
    ایک دور تھا کہ مسلمان ایک دوسرے پر جان چھڑکتے تھے مگر آج مسلمان ایک دوسرے کی جان لے رہے ہیں۔۔۔
    ایسے میں اللّہ کا عذاب قدرتی آفات، اعصابی تناؤ، معاشی و معاشرتی مسائل کی شکل میں ہم پر کیوں نہ برسے۔۔۔!
    ہم پڑھائی میں اچھی پوزیشن لینے کے لئے دن رات محنت کرتے ہیں۔۔۔یہاں تک کہ کھانا پینا۔۔۔نماز قرآن سب بھول جاتے ہیں۔۔۔پھر جب اچھے مارکس نہ آئیں تو قصوروار کسے ٹھراتے ہیں۔۔۔?اللّہ کو۔۔۔۔!
    ایک عورت جو شوگر کی مریضہ ہے،اس کے تین بیٹوں میں سے دو بم دھماکے میں موت کی نیند سو جاتے ہیں،تیسرے کو نوکری نہیں ملتی،شوہر بھی بیمار رہتا ہے،اوپر سے مکان کا کرایہ،بِل،دوائیوں کے پیسے۔۔۔ان سب کا بھی قصوروار کون۔۔۔۔۔?اللّہ۔۔۔!
    میں نے خود ایک پریشان حال عورت کو اپنی جواں سال بیٹی کی موت پر کچھ اس طرح بین کرتے دیکھا ہے:
    "سب کہتے تھے کہ اللّہ میری بیٹی کو ٹھیک کر دے گا۔۔۔۔وہ ٹھیک ہو کر گھر واپس آ جائے گی۔۔۔۔اب بلاؤ اپنے اللّہ کو اور کہو اسے کہ ڈالے جان میری بیٹی میں۔۔۔۔زندہ کر کے دکھائے اس کو۔۔۔۔"
    انّ للّہ و انّ الیہ راجعون
    ہم کیوں اپنے تمام مسائل اور پریشانیوں کا قصوروار اللّہ کو ٹہراتے ہیں?حالانکہ ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ ہم اللّہ کے کتنے فرمانبردار ہیں۔۔۔!
    ہاں یہ بھی ٹھیک ہے کہ اللّہ اپنے محبوب بندوں کو ھی آزمائش میں ڈالتا ہے۔۔۔۔مگر پہلے ہم یہ تو جان لیں کہ کیا ہم اللّہ کا بندہ ہونے کا حق ادا کر رہے ہیں۔۔۔محبوب ہونا تو بہت دُور کی بات ہے۔۔۔۔
    شکلِ اطمینان کب اس عالمِ فانی میں ہے
    کامیابی بھی جہان ہے اک پریشانی میں ہے
    پریشانیاں تو نیک لوگوں کی زندگی میں بھی آتی ہیں مگر وہ صبر اور شکر کے ساتھ ہر پریشانی کو اللّہ پاک پہ بھروسہ رکھتے ہوئے عبور کا لیتے ہیں۔۔۔۔اور ہم جیسے گنہگار لوگ اللّہ کو قصوروار ٹہراتے ہیں۔۔۔۔
    جبکہ قصوروار ہم خود ہیں۔۔۔۔اپنی پریشانیوں، مشکلات، اُداسی، بے چینی، اضطراب اور الجھنوں کی وجہ صرف اور صرف ہماری اپنی ذات ہے۔۔۔۔کیونکہ ہم اللّہ کو صرف مانتے ہیں۔۔۔اس کی عبادت نہیں کرتے۔۔۔۔
    آئیں اور جانیں ان تمام پریشانیوں، مشکلات، اداسی، بے چینی، اضطراب اور الجھنوں کا تدارک کیسے کیا جائے۔۔۔
    ہم کیوں نہ اس اللّہ کے ہو جائیں جو صرف ہمارا ہے۔۔۔
    کیوں نہ دن میں پانچ مرتبہ اس کی بارگاہ میں ذہنی و قلبی حاضری دیا کریں۔۔۔۔کیونکہ ہم سب جانتے ہیں کہ بے شک دلوں کا سکون اللّہ کے ذکر میں ہے۔۔۔۔اور یہ کہ مشکل وقت میں صبر اور نماز بہترین سہارا ہیں۔۔۔جب تک اللّہ ہم سے ناراض ہے۔۔۔ہم سکون حاصل نہیں کر سکتے۔۔۔۔اللّہ پاک سے دعا ہے کہ ہمیں ایسا بنا دے کہ ہم اس کو پسند آ جائیں۔۔۔اور اس کو راضی کر سکیں۔۔۔
    آمین
    ثم آمین
    دُعا گو
    آمنہ رانی
    Last edited by Amna Rani; 01-02-2014 at 12:39 PM.
    f1mo82 - "نوجوان نسل اور اعصابی تناؤ"

  2. #2
    Join Date
    Dec 2013
    Location
    Islamabad
    Posts
    341
    Mentioned
    22 Post(s)
    Tagged
    1386 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    5

    Default Photobucket

    ایک نہایت ہی خوبصورت اور عمدہ الفاظ میں پیروئی گئی بہت ہی شاندار تحریر۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    آپکی تحریر ایک ساتھ کئی موضوعات کا احاطہ کیئے ہوئے ہے۔
    سکون،پریشانی،مسائل،عبادت،اللہ کی خوشنودی وغیرہ۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    آپکی بات میں مزید تھوڑا اضافہ اپنے نہایت ہی محدود علم کی روشنی میں کرنا چاہوں گا۔

    انسان اللہ سے مانگنے کی بجائے انسانوں سے مانگنے پہنچ جاتا ہے۔ایسا کیوں ہوتا ہے ؟
    ایسا اس لیئے ہوتا ہے کہ ہمیں ( مسلمانوں ) کو دین اسلام سے وہ آگاہی ہے ہی نہیں جو
    کہ ہر ایک کو ہونی چاہئے تھی۔۔۔۔یہ آگاہی دینا کیا صرف علماء کا کام ہے ؟ نہیں ہرگز نہیں
    انسان کے اندر خود جستجو ہونی چاہئے،اگر میرے اندر آگاہی کی جستجو نہیں ہوگی تو
    دُنیا کا ہر طریقہ کار اختیار کر لیا جائے نتیجہ ناکامی ہوگا کیونکہ میرے اندر جستجو ہی نہیں۔

    اللہ سے مدد طلب کریں،پختہ کامل یقین ہونا چاہئے کہ دلوں کو نرم کرنا صرف اللہ کا کام ہے
    انسان کو ہاتھ پاؤں مارنے چاہئے،جدو جہد کرنا لازمی شرط ہے،نتیجہ پھر اللہ کا اختیار ہوتا ہے۔

    امتحانات سے قبل اگر پورا سال پڑھائی نہیں کی،اور جب نتیجہ آیا تو الزام لگا دیا کہ پیپر مشکل تھا
    میرے ساتھ کسی نے ظلم کیا ہے۔۔۔۔یعنی اپنی غلطی نہیں تسلیم کرنی کہ میں نے جو پورا سال ضائع
    کیا ہے وہ کسی کھاتے میں نہیں آتا ہے۔۔۔۔اگر آپ پورا سال محنت کرتے ہیں تو امتحانات آپکو مشکل نہیں
    لگتے ہیں۔۔۔لیکن نتیجہ کا علم پھر بھی آپ کو نہیں ہوتا ہے،ایک ڈر،ایک خوف لاحق رہتا ہے۔۔کیونکہ نتیجہ کا
    اختیار آپکے پاس نہیں بلکہ پرچہ چیک کرنے والے کے پاس ہوتا ہے اور اُسے آپکے جوابات کس حد تک مطمئن
    کرتے ہیں یہ پھر اُس کے ذہن کی بات ہوتی ہے اور ذہن کے راستے بنانا،نرم یا سخت کرنا وہ اللہ کا کام ہے۔۔۔

    کچھ لوگ اس بات کو بہت غلط انداز میں بیان کرتے ہیں کہ ۔۔۔اللہ سے مانگنا چاہئے انسانوں سے ہرگز نہیں۔۔
    یعنی کسی انسان کے آگے ہاتھ پھیلانا نہیں یا اُسے اپنا مسئلہ بتانا نہیں یا اُسکی مدد بلکل لینی ہی نہیں۔
    یہ بہت ہی غلط نظریہ ہے۔

    جدو جہد کرنا لازمی شرط ہے،اپنی طرف سے خوب پوری جدو جہد کریں،اور پھر نتیجہ کیلئے اللہ سے مانگے
    کہ اے اللہ میرے حال پر رحم فرما،میں بہت پریشانی میں مبتلا ہوں،تو ہی دلوں کو نرم فرما،میرے لیئے تو ہی
    کوئی راستہ بنا،جو میرے حق میں بہتر ہو ویسا کر دے۔۔۔۔آمین

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    آمنہ رانی آپکے مزید مضامین کا انتظار رہے گا۔

  3. #3
    Join Date
    Sep 2013
    Location
    Karachi, Pakistan
    Posts
    7,419
    Mentioned
    507 Post(s)
    Tagged
    5438 Thread(s)
    Thanked
    359
    Rep Power
    874041

    Default

    Assalaam-o-alaikumm

    bohat khoobsurat tehreer likhii hay aaap nay @Amna Rani;

    aap nay bhi bohat acha response dia hay @King Kong;

    keep writing and sharing such inspirational and thoughtful threads, khush rahyeh

  4. #4
    Join Date
    Nov 2013
    Location
    Dream Land
    Age
    21
    Posts
    3,220
    Mentioned
    97 Post(s)
    Tagged
    2597 Thread(s)
    Thanked
    3
    Rep Power
    429507

    Default

    /up


  5. #5
    Join Date
    Aug 2013
    Location
    PK
    Posts
    114
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    568 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    5

    Default

    Ameen
    Nice sharing

  6. #6
    Join Date
    May 2013
    Location
    pakistan
    Posts
    5,720
    Mentioned
    128 Post(s)
    Tagged
    7184 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    644255

    Default

    v well written Amna,hum logon ko bas qusoor war he tu thehrana ata hai...Allah sab ki soch ap jesi kare amene.
    badakhuwar2 zps199b7191 - "نوجوان نسل اور اعصابی تناؤ"

  7. #7
    Join Date
    May 2013
    Location
    pakistan
    Posts
    5,720
    Mentioned
    128 Post(s)
    Tagged
    7184 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    644255

    Default

    Quote Originally Posted by King Kong View Post
    ایک نہایت ہی خوبصورت اور عمدہ الفاظ میں پیروئی گئی بہت ہی شاندار تحریر۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    آپکی تحریر ایک ساتھ کئی موضوعات کا احاطہ کیئے ہوئے ہے۔
    سکون،پریشانی،مسائل،عبادت،اللہ کی خوشنودی وغیرہ۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    آپکی بات میں مزید تھوڑا اضافہ اپنے نہایت ہی محدود علم کی روشنی میں کرنا چاہوں گا۔

    انسان اللہ سے مانگنے کی بجائے انسانوں سے مانگنے پہنچ جاتا ہے۔ایسا کیوں ہوتا ہے ؟
    ایسا اس لیئے ہوتا ہے کہ ہمیں ( مسلمانوں ) کو دین اسلام سے وہ آگاہی ہے ہی نہیں جو
    کہ ہر ایک کو ہونی چاہئے تھی۔۔۔۔یہ آگاہی دینا کیا صرف علماء کا کام ہے ؟ نہیں ہرگز نہیں
    انسان کے اندر خود جستجو ہونی چاہئے،اگر میرے اندر آگاہی کی جستجو نہیں ہوگی تو
    دُنیا کا ہر طریقہ کار اختیار کر لیا جائے نتیجہ ناکامی ہوگا کیونکہ میرے اندر جستجو ہی نہیں۔

    اللہ سے مدد طلب کریں،پختہ کامل یقین ہونا چاہئے کہ دلوں کو نرم کرنا صرف اللہ کا کام ہے
    انسان کو ہاتھ پاؤں مارنے چاہئے،جدو جہد کرنا لازمی شرط ہے،نتیجہ پھر اللہ کا اختیار ہوتا ہے۔

    امتحانات سے قبل اگر پورا سال پڑھائی نہیں کی،اور جب نتیجہ آیا تو الزام لگا دیا کہ پیپر مشکل تھا
    میرے ساتھ کسی نے ظلم کیا ہے۔۔۔۔یعنی اپنی غلطی نہیں تسلیم کرنی کہ میں نے جو پورا سال ضائع
    کیا ہے وہ کسی کھاتے میں نہیں آتا ہے۔۔۔۔اگر آپ پورا سال محنت کرتے ہیں تو امتحانات آپکو مشکل نہیں
    لگتے ہیں۔۔۔لیکن نتیجہ کا علم پھر بھی آپ کو نہیں ہوتا ہے،ایک ڈر،ایک خوف لاحق رہتا ہے۔۔کیونکہ نتیجہ کا
    اختیار آپکے پاس نہیں بلکہ پرچہ چیک کرنے والے کے پاس ہوتا ہے اور اُسے آپکے جوابات کس حد تک مطمئن
    کرتے ہیں یہ پھر اُس کے ذہن کی بات ہوتی ہے اور ذہن کے راستے بنانا،نرم یا سخت کرنا وہ اللہ کا کام ہے۔۔۔

    کچھ لوگ اس بات کو بہت غلط انداز میں بیان کرتے ہیں کہ ۔۔۔اللہ سے مانگنا چاہئے انسانوں سے ہرگز نہیں۔۔
    یعنی کسی انسان کے آگے ہاتھ پھیلانا نہیں یا اُسے اپنا مسئلہ بتانا نہیں یا اُسکی مدد بلکل لینی ہی نہیں۔
    یہ بہت ہی غلط نظریہ ہے۔

    جدو جہد کرنا لازمی شرط ہے،اپنی طرف سے خوب پوری جدو جہد کریں،اور پھر نتیجہ کیلئے اللہ سے مانگے
    کہ اے اللہ میرے حال پر رحم فرما،میں بہت پریشانی میں مبتلا ہوں،تو ہی دلوں کو نرم فرما،میرے لیئے تو ہی
    کوئی راستہ بنا،جو میرے حق میں بہتر ہو ویسا کر دے۔۔۔۔آمین

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    آمنہ رانی آپکے مزید مضامین کا انتظار رہے گا۔
    khubsoorat.
    badakhuwar2 zps199b7191 - "نوجوان نسل اور اعصابی تناؤ"

  8. #8
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default

    bohatt hii achhayy sayy likha haiii





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  9. #9
    Hidden words's Avatar
    Hidden words is offline "-•(-• sтαү мιηε •-)•-"
    Join Date
    Nov 2011
    Location
    Kisi ki Ankhon Aur Dil Mein .......:P
    Posts
    56,915
    Mentioned
    322 Post(s)
    Tagged
    10949 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474899

    Default

    beshak..ye bat meri khud ki azmayi hui hay k ALLAH pak k agay sir jhukanay se aur apni sab batein keh deney se dil ko bohaat sakoon milta hay,phir kisi insaan ki zarurat mehsos he nai hoti,lajawab tehreer
    suno hworiginal - "نوجوان نسل اور اعصابی تناؤ"
    575280tvjrzkx7ho zps19409030 - "نوجوان نسل اور اعصابی تناؤ"ღ∞ ι ωιll αlωαуѕ ¢нσσѕє уσυ ∞ღ 575280tvjrzkx7ho zps19409030 - "نوجوان نسل اور اعصابی تناؤ"

  10. #10
    Join Date
    Oct 2013
    Location
    Limits
    Posts
    5,981
    Mentioned
    670 Post(s)
    Tagged
    5700 Thread(s)
    Thanked
    545
    Rep Power
    1509699

    Default

    Tu hi nazar ata hai her she pe muheet un ko
    Jo Ranj o museebat mai krty hain gila tera !!

    Ala bizikrillahi tatma-ennul qaloob ....... boht umda tehreer!
    bila shuba aj hum zwal ka shikar sirf khuda ki rassi se ghaflat k bais hi hoay ! Or mushkilat or azmaishain ALLAH k naik bandon per ati rehti hain jo uska sabar se muzahra krty hain taky unka eman or barh jaye magar hum per ye museebtain azab hain q k hum apne khuda k gunahgar bande hain, Us k na farman hain!

    animals1 - "نوجوان نسل اور اعصابی تناؤ"

Page 1 of 2 12 LastLast

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •