Results 1 to 6 of 6

Thread: اناپ شناپ سوچ کا کھچڑا

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default اناپ شناپ سوچ کا کھچڑا

    اناپ شناپ سوچ کا کھچڑا

    ایک سوٹڈ بوٹڈ گلی میں سے گذر رہا تھا کہ اوپر سے کسی نے دال پھینکی اور سوٹڈ بوٹڈ کا سر اور چہرہ لت پت ہوگیا۔ وہ غصے میں پاگل ہوکر چیخا ’اوئے کس کتے نے یہ ذلیل حرکت کی ہے، مرد کا بچہ ہے تو سامنے آ ۔‘ایک پہلوان نما نیچے اترا اور سوٹڈ بوٹڈ کی ٹائی پکڑ کے جھٹکا دیا ’اوئے خبیث تو کتا کسے کہہ رہا تھا‘
    سوٹڈ بوٹڈ نے لجلجاتے ہوئے کہا ’پہلوان جی دراصل دال اتنی لذیذ تھی کہ میں تھوڑا جذباتی ہوگیا۔ ذرا سی اور پھینک دیں تو دعائیں دوں گا۔‘ایک شیر نے بھینسے کا شکار کیا تو سب جانور حصہ ملنے کی امید میں کچھار کے سامنے جمع ہوگئے۔ شیر نے شکار کے تین حصے کرتے ہوئے کہا۔ یہ تو میرا ہے۔ یہ دوسرا میرے بچوں کا اور یہ تیسرا تمہارا۔ جس میں ہمت ہو اٹھا لے۔۔۔ندی کے کنارے ایک بھیڑیے نے بکری کا بچہ دیکھا اور اسے پیٹ میں اتارنے کا جواز سوچنے لگا۔ اس نے بکری کے بچے سے کہا کم بخت یہ پانی کیوں گدلا کررہا ہے میں تجھے بطور سزا کھا جاؤں گا۔ بکری کے بچے نے کہا ’حضور آپ اوپر کھڑے ہیں اور پانی آپ کی طرف سے مجھ تک آ رہا ہے۔ بھلا میں یہ پانی کیسے گدلا کرسکتا ہوں۔‘بھیڑیے نے کہا چلو یہ بتاؤ تم نے پچھلی بارشوں میں مجھے گھورا کیوں تھا؟ بکری کا بچہ کہنے لگا ’حضور پچھلی بارشوں کے وقت تو میں پیدا ہی نہیں ہوا تھا۔‘

    ھیڑیے نے کہا اچھا تو پھر وہ تیرا باپ ہوگا جس نے مجھےگھورا ہوگا۔ چنانچہ تو بھی مجھے بڑا ہو کے ضرورگھورے گا اور پھر اپنے باپ کی طرح پانی بھی گدلا کرے گا۔ اس لیے میں تجھے نہیں چھوڑوں گا۔ یہ کہہ کر بھیڑیے نے بکری کے بچے کو جبڑوں میں دبا لیا۔۔۔بغداد 29 جنوری سن 1258 کو ہلاکو خان کے لشکر کے محاصرے میں آیا اور ایلچی بھیجا گیا کہ ہتھیار ڈال دو۔ مگر عباسی خلیفہ المستعصم کے دربار میں علما و فضلا یہ طے کرنے میں مصروف رہے کہ سوئی کے ناکے سے بیک وقت کتنے اونٹ گذر سکتے ہیں۔دورانِ محاصرہ ایک شام ایک منگول سپاہی ٹہلتے ہوئے کچھ دور نکل آیا اور اس نے چند بغدادیوں کو دیکھا جنہوں نے منگولوں کی دہشت کے قصے بہت دنوں سے سن رکھے تھے۔ چنانچہ وہ اس منگول سپاہی کو دیکھتے ہی منجمد ہوگئے۔ منگول نے سب کو رسے سے باندھا اور سر جھکانے کا حکم دیا۔ پھر اس نے ایک طرف سے سر قلم کرنے شروع کیے۔ تلوار شاید پرانی تھی چوتھے آدمی کا سر کاٹتے ہوئے کند ہوگئی۔ منگول نے باقی بغدادیوں سے کہا خبردار کوئی اپنی جگہ سے نہ ہلے میں دوسری تلوار لاتا ہوں۔ کچھ دیر بعد منگول سپاہی نئی تلوار لے کر آیا تو وہ بغدادی اسی جگہ ساکت بیٹھے تھے۔محاصرے کے تیرہویں روز منگول افواج دارالحکومت میں داخل ہوئیں۔ خلیفہ السمتعصم کو قالین میں لپیٹ کر ڈنڈے مار مار کے ہلاک کرنے سے بھی پہلے مرکزی لائبریری بیت الحکمت کو آگ لگائی گئی اور مسخ شدہ کتابیں دجلہ میں اس کثرت سے پھینکی گئیں کہ پانی سیاہ ہوگیا۔ پھر دہشت زدہ انسانوں کی فصل کٹنی شروع ہوئی۔مغل بادشاہ محمد شاہ نے نادر شاہ درانی کے اس مطالبے کو سنجیدگی سے نہیں لیا کہ نادر شاہ کے جن افغان مخالفین نے ہندوستان میں پناہ لی ہے انہیں واپس کیا جائے۔ چنانچہ نادر شاہ نے گھوڑے پر زین کس لی۔ 13 فروری 1739 کے دن دلی کے قریب کرنال کی لڑائی میں مغل فوج نے تین گھنٹے میں ہی ہتھیار ڈال دیے اور فاتح نادر شاہ شکست خوردہ محمد شاہ کے ہم رکاب دلی میں داخل ہوا۔کچھ نادر شاہی سپاہی کچھ مقامی دوکانداروں سے جھگڑے میں مارے گئے۔ چنانچہ 30 ہزار اہلِ دلی غضبناک نادر شاہی تلواروں کا شکار ہوگئے۔ بعدازاں نادرشاہ نے محمد شاہ کو اپنا پگڑی بدل بھائی بنایا کیونکہ محمد شاہ کی پگڑی میں کوہ نور ہیرا چھپا تھا اور پھر نادر شاہ محمد شاہ کو باجگذار بادشاہ میں تبدیل کرکے ایران کوچ کرگیا۔

    نگریزی ڈکشنری میں اپیزمنٹ کی سیاسی اصطلاح 1930 کے عشرے میں داخل ہوئی۔ اپیزمنٹ کا مطلب ہے جنگ ٹالنے کے لیے مدِمقابل کو اس خیال سے غیر مشروط سیاسی و مادی رعایتیں دینا کہ ان رعایتوں کے بعد مدِ مقابل اپنی جنگجویانہ خو کو لگام دے دے گا۔اس پالیسی کے تحت پہلی عالمی جنگ سے تھک کے چور ہوجانے والے برطانیہ اور فرانس نے ہٹلر اور مسولینی کی جنگی تیاریوں اور جارحیت سے اس امید پر صرفِ نظر کیا کہ ان کی توجہ برطانیہ اور فرانس کی طرف نہیں جائے گی۔فرانس اور برطانیہ نے چیکو سلوواکیہ پر دباؤ ڈال کر اسے اپنا ایک بڑا علاقہ ہٹلر کو پیش کرنے پر مجبور کردیا تاکہ ہٹلر کی علاقائی بھوک مٹ سکے اور یہ کارِ خیر برطانوی وزیرِ اعظم نیول چیمبرلین اور فرانسیسی وزیرِ اعظم ایڈوارڈو دلاڈئیر نے میونخ جا کر ہٹلر اور مسولینی سےملاقات میں کیا اور پھر چیکوسلواکیہ کی لاش پر کیے گئے اس سمجھوتے کو یورپ میں امن کی کنجی کہا گیا۔ٹھیک ایک سال بعد ہٹلر نے پہلے پولینڈ پھر بیلجیئم اور پھر فرانس پر قبضہ کیا اور پھر برطانیہ کو ہڑپ کرنے کے لیے لگاتار بمباری شروع کردی۔اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ کیا اناپ شناپ ہانکے جارہا ہوں تو آپ بالکل درست سوچ رہے ہیں۔ بات یہ ہے کہ میں طالبان اور حکومت کے مذاکرات کا تجزیہ کرنے بیٹھا تھا کہ اچانک ترتیب وار خیالات منتشر ہو کر اس کھچڑے میں تبدیل ہوگئے جو آپ نے ابھی ملاحظہ کیا۔۔


    وسعت اللہ خان
    Last edited by sarfraz_qamar; 03-02-2014 at 01:12 AM.





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  2. #2
    Join Date
    Apr 2010
    Location
    k, s, a
    Posts
    14,631
    Mentioned
    215 Post(s)
    Tagged
    10286 Thread(s)
    Thanked
    84
    Rep Power
    1503265

    Default

    Nice

  3. #3
    Join Date
    Dec 2009
    Location
    SAb Kya Dil Mein
    Posts
    11,928
    Mentioned
    79 Post(s)
    Tagged
    2306 Thread(s)
    Thanked
    24
    Rep Power
    21474855

    Default

    Nice


  4. #4
    Join Date
    Sep 2013
    Location
    Karachi, Pakistan
    Posts
    7,416
    Mentioned
    504 Post(s)
    Tagged
    5438 Thread(s)
    Thanked
    359
    Rep Power
    874041

    Default

    Assalaam-O-alaikum @sarfraz_qamar;

    Meri jaanib say mubarakbaad qubool karain kay aap nay itnay behreen iqtibaas ko hum say share kia, iss na naa srif humari maloomat main izaafa kia, balkay humain iss cheese ka bhi sabaq dia kay humain apni SOCH ko kitna clear, aur kitna wasee rakhna chayeh, apnay dushman ko kamzoor nahin samajhna chayeh, kisi ki dehshat ko dil main nahin bithaana chayeh, .... amazing read.....

    thank you bhai, keep sharing such great articles with us,

    FI amaan ALLAH

  5. #5
    Join Date
    Oct 2013
    Location
    Limits
    Posts
    5,975
    Mentioned
    667 Post(s)
    Tagged
    5699 Thread(s)
    Thanked
    544
    Rep Power
    1509699

    Default

    hmmmmmm

    animals1 - اناپ شناپ سوچ کا کھچڑا

  6. #6
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default

    Quote Originally Posted by thefire1 View Post
    Assalaam-O-alaikum @sarfraz_qamar;

    Meri jaanib say mubarakbaad qubool karain kay aap nay itnay behreen iqtibaas ko hum say share kia, iss na naa srif humari maloomat main izaafa kia, balkay humain iss cheese ka bhi sabaq dia kay humain apni SOCH ko kitna clear, aur kitna wasee rakhna chayeh, apnay dushman ko kamzoor nahin samajhna chayeh, kisi ki dehshat ko dil main nahin bithaana chayeh, .... amazing read.....

    thank you bhai, keep sharing such great articles with us,

    FI amaan ALLAH
    Woosatt U Allahh khann kii tehreerroon main joo kaatt haii woh shayadd hii kisii aor journalistt kii tehreerr main hooo,dhakkayy chuppayy aorr kaatt darrr andazz main apnaa point of view biyan karnayy kaa hunnarr inn sahib kayy pass haii,aorr joo mjhayy achaa lagta hai woh main yahan share b karr daitaa hoonnnnnnn...

    shukriya bhaiii





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •