Results 1 to 8 of 8

Thread: محبت ..... '' ہار '' جاتی ہے

  1. #1
    Join Date
    Oct 2013
    Location
    Limits
    Posts
    5,976
    Mentioned
    667 Post(s)
    Tagged
    5699 Thread(s)
    Thanked
    544
    Rep Power
    1509699

    Default محبت ..... '' ہار '' جاتی ہے

    دہکتے سرخ کپڑوں میں ...........
    ''محبّت'' جب''ویلنٹائن ''سے ملنے
    پارک میں پہنچی .............
    تو اس کو یوں لگا جیسے
    فضائیں مسکراتی ہوں
    نظارے گنگناتے ہوں
    بہت ہی پیار سے اس نے
    محبّت کی نشانی ... پیارا '' ٹیڈی'' ہاتھ میں پکڑا
    تو اس کی فرکی نرمی نے
    یوں اس ''جرات'' کو تھپکی دی
    محبت کرنے والے دل زمانے سے نہ ڈرتے ہیں
    کوئی رخ ہو ہواؤں کا ...... یہ ملنے آ پہنچتے ہیں
    تبھی خوں میں رچی ''اقدار'' نے جو ایک '' سسکی '' لی
    تو'' ویلنٹائن ڈے'' کے جوش نے یوں اس کو ''گھرکی'' دی
    محبت سے بھرے دو دل .............
    ا گر تجدید الفت کو
    گھڑی بھر کو یوں مل جائیں
    کسی کا کیا بگڑتا ہے ؟
    فرق کیا اس سے پڑتا ہے ؟؟
    اگر یہ سب غلط ہوتا
    تو فلموںاور ڈراموں میں
    '' دکھایا'' اس قدر جاتا ؟
    ''منایا'' اس قدر جاتا ؟؟
    کتابوں کی دکانوں میں سنا ہے''علم ''ملتا ہے
    اگر یہ سب '' گناہ '' ہوتا .........
    توپھر پیارے سے یہ ٹیڈی
    وہاں پرآج کیوں ملتے ؟
    سنہری کاغذوں میں یوں لپٹ کر مسکراتا
    چاکلیٹی دل ..............
    وہاں پرآج کیوں ملتا ؟
    بہت سے سرخ رنگ کے کیک
    اتنے سیل ہوجاتے ؟
    فلاور شاپس پر یوں ڈھیریوں میں
    گل ہی گل ہوتے ؟
    یہ ساری دل جلے اور تنگ دل لوگوں کی باتیں ہیں
    جو خود کچھ کر نہیں پاتے تو پھر قدغن لگاتے ہیں
    محبت چیز کیسی ہے ......
    بھلا یہ کس طرح جانیں .........
    یہ کیا کیا رنگ رکھتی ہے .........
    بھلا یہ کس طرح جانیں ........
    ''ویلنٹائن ڈے'' میں خاص جن کو
    کچھ نہیں لگتا ............
    بھلا وہ کس طرح مانیں
    کہ اس دن کو منا کرہی
    محبت امر ہوتی ہے
    گلابوں کو گواہ کر کے
    یہ بس تجدید کرتی ہے
    کہ رسموں اور رواجوں کی
    کوئی پروا نہیں کرنا .......
    زمانےسے نہیں ڈرنا ......
    محبت ....... امر کرنا ہے
    محبت ....... عام کرنا ہے
    بھلا یہ کس طرح جانیں ؟
    مگر یہ کس طرح مانیں ؟ ؟
    کہ جس لمحے بقول ان کے
    محبّت ''امر'' ہوتی ہے .......
    اسی لمحے محبت کی
    وہاں پر '' موت '' ہوتی ہے
    کہ جذبے جب ''حد تکریم'' سے باہر نکلتے ہیں
    تو الفت کے بدن سے''روح ''اس کی کوچ کرتی ہے
    جہاں'' جذبے '' بکھرتے ہیں .........
    وہیں'' اقدار'' روتی ہیں
    گلابوں کو گواہ کر کے
    وہاں پر بال کھولے پھر محبت .........
    ''بین'' کرتی ہے ...........
    ویلنٹائن ڈے پر یوں
    ''ہوس '' کی'' جیت ''ہوتی ہے
    ''محبت ..... ''ہار'' جاتی ہے
    محبت ..... '' ہار '' جاتی ہے
    Last edited by Arosa Hya; 14-02-2014 at 02:47 PM.

    animals1 - محبت ..... '' ہار '' جاتی ہے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2013
    Location
    Dream Land
    Age
    21
    Posts
    3,220
    Mentioned
    97 Post(s)
    Tagged
    2597 Thread(s)
    Thanked
    3
    Rep Power
    429507

    Default

    /up


  3. #3
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    Lahore , Pakistan
    Age
    27
    Posts
    1,938
    Mentioned
    41 Post(s)
    Tagged
    6498 Thread(s)
    Thanked
    8
    Rep Power
    21474845

    Default







  4. #4
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default

    /up





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  5. #5
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi, Pakistan, Pakistan
    Posts
    125,914
    Mentioned
    836 Post(s)
    Tagged
    9270 Thread(s)
    Thanked
    1180
    Rep Power
    21474971

    Default

    Hmm
    صرف آواز نہیں ، لفظ بھی مقفل ہیں مرے

    سوچ میں ہوں کہ اب تجھ کو پکاروں کیسے

  6. #6
    Join Date
    Feb 2009
    Location
    City Of Light
    Posts
    26,767
    Mentioned
    144 Post(s)
    Tagged
    10310 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474871

    Default

    Nice..............



    3297731y763i7owcz zps9ed156a3 - محبت ..... '' ہار '' جاتی ہے

    MAY OUR COUNTRY PROGRESS IN EVERYWHERE AND IN EVERYTHING SO THAT THE WHOLE WORLD SHOULD HAVE PROUD ON US
    PAKISTAN ZINDABAD











  7. #7
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    ممہ کہ دل میں
    Posts
    40,298
    Mentioned
    32 Post(s)
    Tagged
    4710 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474884

    Default

    Superb.........

  8. #8
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,586
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474858

    Default

    super - محبت ..... '' ہار '' جاتی ہے
    کہاں اتنی سزائیں تھیں بھلا اس زندگانی میں
    ہزاروں گھر ہوئے روشن جو میرا دل جلا محسنؔ


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •