Results 1 to 8 of 8

Thread: محبت

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default محبت


    لکھنے کی پیاس کو بھجا پانا تو بہت دور میں تو اس کو کم کرنے میں بھی ناکام ہوں اور اس کی وجہ صرف میرا وہی ایک المیہ کہ میں غریب الجذبات ہوں- "غریب الجذبات" کا صیغہ کیوں استعمال کیا اس پہ پھر کبھی تفصیل سے لکھوں گی- لیکن مختصراٰ یہ کہ جب بھی کچھ لکھنے بیٹھوں تان "محبت" پہ آ کر ٹوٹتی ہے- ایسے لگتا ہے جیسے میرے کاسے میں محبت کے سوا کچھ ہے ہی نہیں، جیسے مجھے محبت کا قلم اور روشنائی عطا کر کے باقی ہر علم سے محروم ہی رکھا گیا ہو- "محبت" آہ-

    "محبت" کیا ہے؟ ایک چار حرفی لفظ ؟ ایک چھوٹا سا لفظ جو اپنے اندر زماں و مکان کی وسعتیں رکھتا ہے - بے شمار لوگوں کو الجھتے دیکھا ہے اس ایک لفظ سے میں نے ، کسی نے محبت کو دکھ سے عبارت کیا تو کسی نے سکھ سے، کسی نے محبت کو قید سمجھا اور کسی نے نجات، کسی کے لئے محبت اذیت اور کسی کے لئے مسرت، کسی نے محبت میں اپنا آپ گنوا دیا تو کسی نے محبت میں خدا کو پا لیا، کسی کو محبت نے صحرا کا راستہ دکھایا اور کسی کو دنیا پرست بنا دیا، کسی کو محبت میں زندگی مل گئی اور کسی کو موت، غرض یہ کے جتنے ذہن اتنے مفہوم-

    فرق محبت میں نہیں سوچ میں ہے، تضاد محبت میں نہیں احساس کے جنوں میں ہے- "محبت" تو "محبت" ہے ، گناہ نہ ثواب، بارش نہ پیاس، اذیت نہ سکوں- محبت ہجر و وصل، نفع و نقصان اور پانے اور کھونے سے بالا تر شے ہے- محبت کو کسی ایک جذبے کسی، ایک لفظ، کسی ایک حالت اور کسی ایک احساس سے مشروط کر دینا محبت کے ساتھ نا انصافی اور ظلم ہے-

    محبت میں رسوایوں کے قصّے زبان زد عام رہے ہیں لیکن جو رسوائی ہم نے محبت کو بخشی ہے اس کا کوئی ذکر نہیں- ہم نے ہمیشہ محبت سے اپنا حق مانگا ہے کبھی محبت کہ حق ادا نہیں کیا- خود غرضی جو انسانی فطرت کا حصّہ ہے ہم نے دوسری چیزوں کی طرح محبت کو بھی اسی خود غرضی کے بھینٹ چڑھا دیا- میں نے پہروں محبت کو سوچا ہے محسوس کیا ہے مجھے تو محبت کسی لفظ میں بیان ہوتی نظر نہیں آتی، مجھے محبت کسی خاص حالت سے منسلک محسوس نہیں ہوتی- شاید میری کم فہمی ہے یا میری کوتاہ بینی - معلوم نہیں کیسا تعلق ہے میرا محبت سے مگر سچ ہے یہ کہ لوگ محبت میں دکھ اٹھا کر روتے ہیں اورمجھے محبت کا دکھ رلاتا ہے-

    یوں تو محبت کو کسی بھی احساس سے مشروط نہیں کیا جا سکتا لیکن میں نے جس احساس کو محبت کے بہت قریب پایا ہے وہ " خوشی " ہے- موسم اذیت کا ہو یا سکون کا، کیفیت آنسو کی ہو یا مسکان کی، محبت صرف خوشی ہے، محبت تو نام ہی خوشی کا ہے- ہمارے احساسات اور ہماری کیفیات کا تعلق ہمارے جنوں سے ہے محبت سے نہیں- محبت تو صرف "محبت" ہے-

    میں نے اس کائنات میں سب سے زیادہ محبت "محبت" سے کی ہے، مجھے لفظ محبت سے عشق ہے اور اسی لئے شاید مجھے محبت کا دکھ رلاتا ہے محبت کی ناقدری اذیت دیتی ہے - ممکن ہے کہ آپ کے خیالات بلکل نفی کرتے ہوں اس سب کی- معلوم نہیں آپ کس حد تک مجھ سے اتفاق کرتے ہیں، میں نےتو اپنے "من کی بات" آپ ک سامنے رکھ دی ہے - آپ انصاف کیجیے گا-

    تحریر: فرحین رفیق (من کی بات)





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  2. #2
    Join Date
    Feb 2009
    Location
    City Of Light
    Posts
    26,767
    Mentioned
    144 Post(s)
    Tagged
    10310 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474871

    Default

    zabardast...



    3297731y763i7owcz zps9ed156a3 - محبت

    MAY OUR COUNTRY PROGRESS IN EVERYWHERE AND IN EVERYTHING SO THAT THE WHOLE WORLD SHOULD HAVE PROUD ON US
    PAKISTAN ZINDABAD











  3. #3
    Join Date
    Nov 2013
    Location
    Dream Land
    Age
    21
    Posts
    3,220
    Mentioned
    97 Post(s)
    Tagged
    2597 Thread(s)
    Thanked
    3
    Rep Power
    429507

    Default

    Bht alaa........./up/up


  4. #4
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,586
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474858

    Default

    umda
    کہاں اتنی سزائیں تھیں بھلا اس زندگانی میں
    ہزاروں گھر ہوئے روشن جو میرا دل جلا محسنؔ


  5. #5
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi, Pakistan, Pakistan
    Posts
    125,914
    Mentioned
    839 Post(s)
    Tagged
    9270 Thread(s)
    Thanked
    1181
    Rep Power
    21474971

    Default

    sach kahon tu main shyd aisa he ajkal soch rahe hon kar rahe hon...mohabat kabhi aziyat bun jati hia yeh sach hia..leken yehe mohabbat khushi b bun jati hai yeh b sach hia...leken waqie is ko parh ker mujhe ehsas horaha hia k mohabbat ka haq ada kiya naih or haq lene chal parey k hamarey yeh huqoq hain...kuch sawalon k jawab chahye they wo is tehrer se mil gaye hian....Thanku..dimag ki ragain kholney k lye...
    صرف آواز نہیں ، لفظ بھی مقفل ہیں مرے

    سوچ میں ہوں کہ اب تجھ کو پکاروں کیسے

  6. #6
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default

    Quote Originally Posted by naz View Post
    sach kahon tu main shyd aisa he ajkal soch rahe hon kar rahe hon...mohabat kabhi aziyat bun jati hia yeh sach hia..leken yehe mohabbat khushi b bun jati hai yeh b sach hia...leken waqie is ko parh ker mujhe ehsas horaha hia k mohabbat ka haq ada kiya naih or haq lene chal parey k hamarey yeh huqoq hain...kuch sawalon k jawab chahye they wo is tehrer se mil gaye hian....Thanku..dimag ki ragain kholney k lye...
    abii mazeedd ragaain v khullainn giii,mohabbat ki ramzz koo paa laina aitnaa aassan naii haiii





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  7. #7
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi, Pakistan, Pakistan
    Posts
    125,914
    Mentioned
    839 Post(s)
    Tagged
    9270 Thread(s)
    Thanked
    1181
    Rep Power
    21474971

    Default

    sachi baat hai...
    صرف آواز نہیں ، لفظ بھی مقفل ہیں مرے

    سوچ میں ہوں کہ اب تجھ کو پکاروں کیسے

  8. #8
    Join Date
    Nov 2008
    Location
    اسلامی جمہوریہ پاکستان
    Posts
    3,461
    Mentioned
    276 Post(s)
    Tagged
    8176 Thread(s)
    Thanked
    90
    Rep Power
    1073759

    Default

    عمدۂ شیرنگ
    2v1u8md - محبت

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •