Page 1 of 3 123 LastLast
Results 1 to 10 of 26

Thread: Kutab.Beeni...!

  1. #1
    Join Date
    Jan 2014
    Location
    Lahore.Pakistan
    Posts
    677
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    1823 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    221345

    present Kutab.Beeni...!

    آپ سب کی قیمتی آرالینے کی خاطر ایک اور تحریر پیشِ خدمت ہے۔۔۔۔!
    ............................................................ .............................

    کسی زمانے میں کُتب بینی کا بہت نام ہوا کرتا تھا، وہ شخص بہت ہی قابلِ عزت سمجھا جاتا تھا جو بغل میں ایک آدھ کتاب لیے کہیں جا رہا ہوتا،مطالعہ کے شوقین لوگ دیر رات تک چراغوں کی روشنی میں کتاب میں مگن رہتے اور اکثر کتاب ہی میں کھوئے ہوئے سو جاتے۔

    کتابوں سے محبت صرف پڑھنے کی حدتک ہی نہیں ہونی چاہیے بلکہ اس میں تحریر شدہ علم کو سمجھنے اور یاد رکھنے سے ہی مطالعہ کا اصل حق ادا ہوتا ہے۔
    کچھ کتابیں سرسری طور پر پڑھنے کے قابل ہوتی ہیں کچھ پڑھتے پڑھتے سمجھ آ جاتی ہیں پر کچھ کتابیں ایسی بھی ہوتی ہیں جنہیں سمجھنے کے لیے کافی وقت درکار ہوتا ہے۔۔۔۔(ویسے میں طالب علموں کی نصابی کتب کی بات تو نہیں کر رہی۔۔۔۔
    )۔
    کسی بھی معاشرے میں جتنے بھی عظیم لوگ گزرے،سبھی کتب بینی کا ذوق رکھتے تھے۔لارڈ میکالے کی دُعا تھی کہ میں مروں تو کتب خانے میں مروں۔
    کتب بینی کا تھوڑا بہت ذوق میں بھی رکھتی ہوں،اس حوالے سے کافی کتب کا مطالعہ بھی کر چکی ہوں لیکن جو کتاب مجھے سب سے زیادہ پسند آئی وہ ہے "ہم کیوں مسلمان ہوئے?" جس کے مصنّف ڈاکٹر عبدالغنی فاروق ہیں۔ اس کتاب میں دُنیا بھر کے نوّے نومسلموں کے قبولِ اسلام کے حالات و واقعات بے حد دلچسپ اور ایمان افروز انداز میں بیان کیے گئے ہیں۔ میں نے یہ کتاب ایک ماہ میں مکمل کر لی تھی اس دوران میں سفر میں بھی اسے ساتھ لے کے جاتی رہی کیونکہ مجھے اپنی دوست کو یہ کتاب واپس بھی کرنا تھی۔
    اس کتاب میں ہندو، عیسائی اور یہودیوں کے اسلام قبول کرنے کے واقعات انھی لوگوں کی زبانی بیان کیے گئے ہیں۔ اس کتاب کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ میں کبھی بھی اسے پڑھتے ہوئے بور نہیں ہوئی۔ جس کہانی نے مجھے سب سے زیادہ متاثر کیا وہ ایک ہندو بچے کی تھی جو 13،14 سال کا تھا اور تبلیغی جماعت کے ساتھ پانی پلانے کی مزدوری پر کام کرتا تھا،وہ ان سے اس قدر متاثر ہوا کہ اسلام قبول کر لیا۔وہ قرآن پاک کو صندوق میں چھپا کر رکھتا،چھپ کر نماز ادا کرتا،بہت تکلیفیں برداشت کیں اس نے،جنہیں پڑھ کر میری آنکھیں بھیگ گئیں اور میں یہ سوچنے پر مجبور ہو گئی کہ ہمارا ایمان کتنا کمزور ہے۔۔۔۔
    ایک عیسائی لڑکی کا واقعہ بھی بے حد متاثر کُن تھا،جس نے اسلام میں عورت کو دیئے گئے اعلٰی مقام سے متاثر ہو کر اسلام قبول کیا۔
    اس کتاب کے آخر میں جو بات میں نے محسوس کی وہ یہ تھی کہ تمام مذکورہ نو مسلم،اسلام قبول کرنے کے بعد جتنے مطمئن اور خوش تھے زندگی میں کبھی ان کی ایسی کیفیت نہ ہوئی ہو گی۔
    اللّہ پاک سے یہی دعا ہے کہ ہمیں اتنی توفیق دے کہ ہم مسلمان ہونے کا حق ادا کر سکیں۔آمین۔۔۔ثم آمین
    اور بھی ایسی ہزاروں کتابیں ہین جو آج صرف لائبریریوں ہی کی زینت بن کر رہ گئی ہیں،مطالعہ کا ذوق نئی نسل میں ختم ہوتا جا رہا ہے اور اب بڑے،چھوٹے،بچے،بوڑھے سبھی کا رحجان صرف ایک ہی کتاب کی طرف ہے اور وہ ہے "چہرہ کتاب" جسے سب " فیس بُک" کے نام سے جانتے ہیں جو صرف اور صرف وقت کا ضیاع ہے۔ ہماری عظیم ہستیوں نے دن رات کی محنت اور لگن سے جو کتابیں ہمارے لیے لکھییں ان سے ہمارے دُشمن فائدے حاصل کر رہے ہیں اور ہم انھی کے پھیلائے ہوئے جال میں پھنسے ہوئے ہیں۔۔۔آج اگر ہم ان کتب سے استفادہ حاصل کرنے کی کوشش کریں تو کئی قائداعظم اور اقبال جنم لے سکتے ہیں اور ہمارے پاکستان کا مستقبل سنور سکتا ہے۔
    اللّہ سے التجا ہے کی ہمیں دُشمنوں کے ہتھکنڈوں سے بچا کر راہِ راست پر گامزن کرے۔۔۔۔آمین۔۔۔ثم آمین
    آمنہ رانی
    Picture1 - Kutab.Beeni...!55834d1324230659 december competition amna rani 2341595xh7u8m4o8m - Kutab.Beeni...!
    Last edited by Amna Rani; 25-02-2014 at 11:09 AM.
    f1mo82 - Kutab.Beeni...!

  2. #2
    Join Date
    Sep 2013
    Location
    Desert
    Posts
    1,138
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    1957 Thread(s)
    Thanked
    3
    Rep Power
    6

    Default

    Kutab Beemi maira bhi mashghla raha hay aur especially khanay khatay hoye kutab nah sahi to news paper zaroor parhta hoon , waisay mairay dost book ko daikh kar andaza laga laitay thay kah aaj sannan nay kia khaya yay

    waiasy maira nahen khiyal Mr. Jinnah aur Dr. Allama jaisay hastian dobara paida ho sakti hain

  3. #3
    Join Date
    Jan 2014
    Location
    Lahore.Pakistan
    Posts
    677
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    1823 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    221345

    Default

    Quote Originally Posted by sannan View Post
    Kutab Beemi maira bhi mashghla raha hay aur especially khanay khatay hoye kutab nah sahi to news paper zaroor parhta hoon , waisay mairay dost book ko daikh kar andaza laga laitay thay kah aaj sannan nay kia khaya yay

    waiasy maira nahen khiyal Mr. Jinnah aur Dr. Allama jaisay hastian dobara paida ho sakti hain
    yani ap apni kitabon par khane ki recipe chor dete thay...............
    q nahi janab....aisis azeem hastiyan to nahi par in jese to peda ho sakte hain na..............ALLAH Tala apna karam karay to sab kuch mumkin hai.
    Last edited by Amna Rani; 25-02-2014 at 12:24 PM.
    f1mo82 - Kutab.Beeni...!

  4. #4
    Join Date
    Dec 2013
    Location
    Islamabad
    Posts
    341
    Mentioned
    22 Post(s)
    Tagged
    1386 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    5

    Default

    وعلیکم السلام آمنہ صاحبہ: آپکی تحریر پڑھ کر خوشی ہوئی ہے،جس کتاب کا تذکرہ کیا ہے آپ نے وہ مجھے یہاں سے کبھی
    ملی ہی نہیں ہے،کافی کوشش کی میں نے اس کتاب کو ڈھونڈنے کی لیکن مجھے نہیں ملی،ابھی ابھی خیال آیا ہے کہ کیوں
    نہ اسکی پی ڈی ایف تلاش کر لی جائے۔
    ---------------------
    کُتب بینی کا رُجحان کیوں کم ہو رہا ہے ؟ کیا ہمارے معاشرے میں لوگوں کے اندر مطالعہ کا شوق نہیں ہے ؟
    میرا تجزیہ یہ کہتا ہے کہ میں اکثر جب۔۔۔بال کٹوانے کیلئے سیلون جاتا ہوں تو میں مستقل کسی ایک سیلون کا رُخ
    نہیں کرتا ہوں،جب بھی سیلون پر گیا ہوں،چاہئے وہ معمولی سیلون تھا چاہئے وہ بہت اچھا خوبصورت ماڈل سیلون تھا
    میں نے وہاں پر۔۔۔اخبارات۔۔۔میگزین۔۔۔ضرور دیکھے ہیں اور لوگوں کو پڑھتے ہوئے بھی دیکھا ہے۔

    ہمارے لوگ مطالعہ کا شوق رکھتے ہیں،لیکن بات یہ ہے کہ یہ شوق بہت مہنگا ہو گیا ہے،ایک اچھی کتاب کم از کم پانچ سو روپے
    میں دستیاب ہے۔۔۔۔اور ہمارے معاشرے میں لوگوں کی قوت خرید اس قدر مضبوط نہیں کہ وہ کتاب پر پانچ سو روپے صرف کر سکیں۔

    جہاں لوگ دو وقت کی روٹی بمشکل پوری کرتے ہوں وہاں اُن لوگوں سے کُتب بینی کی توقع رکھنا ظلم اور ذیادتی ہے۔۔
    رہی سہی کسر ہماری انتظامیہ اور حکمران پوری کرتے ہیں۔۔۔وہ سڑکیں،گلیاں،نالیاں،پل تو بناتے جا رہے ہیں لیکن کُتب خانے نہیں
    بنا رہے ہیں۔۔۔۔۔۔کیونکہ عوام کی جانب سے کتب خانوں کے بنانے کی آواز ہی نہیں آ رہی ہے۔۔۔عوام کی ایک ہی آواز ہے۔۔۔روزگار۔۔۔
    روزگار۔۔۔۔روزگار۔

    جو گھرانے مالی اعتبار سے اچھے ہیں،ایسے گھرانوں کی اکثریت آپ کو پڑھی لکھی اور سلجھی ہوئی دیکھائی دے گی۔
    اگر سلجھے ہوئے گھرانوں میں جا کر اُن گھرانوں کا جائزہ لیا جائے تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ ان گھرانوں کے مکین مطالعہ کا
    شوق رکھتے ہیں۔۔۔۔۔جن گھرانوں میں اخبار آتا ہے ناں،اُن گھرانوں کی سوچ،فکر،بات کرنے کا انداز اُن گھرانوں سے یکسر مختلف
    ہوتا ہے جن گھرانوں میں اخبار نہیں آتا ہے۔۔۔۔اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ مطالعہ انسان کی تعمیر و ترقی میں سب سے
    اہم کردار ادا کرتا ہے۔

    اکثر اخبارات،میگزین،رسائل و جرائد میں دانشوروں کے بیانات شائع ہوتے ہیں کہ۔ٹی وی،کیبل،موبائل فون،کمپیوٹر اور جدید ٹیکنالوجی
    کی وجہ سے لوگوں میں مطالعہ کا شوق معدوم ہو چکا ہے۔۔۔ایسے بیانات وہی دانشور جھاڑتے ہیں جو اپنے گھر،اپنے کمرے سے باہر
    نکل کر دُنیا کے اصل رنگ دیکھتے ہی نہیں ہیں،جنہیں حقیقت کا،زمینی حقائق کا کچھ علم نہیں ہوتا ہے۔۔۔۔مطالعہ کا شوق پاکستانی
    عوام میں بہت زیادہ پایا جاتا ہے۔۔۔۔لیکن اس شوق کو پورا کرنا اس غریب قوم کی اکثریت کی استطاعت سے باہر ہے۔
    ہماری نصف سے زائد آبادی خط غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے،ایسی صورت حال میں جہاں عوام روٹی کے مسائل
    سے ہی پیچھا نہیں چھڑا پاتی وہاں اُس عوام سے یہ کہنا کہ یہ پانچ سو روپے کی کتاب نہیں خریدتی ہے،بہت بڑی ناانصافی ہے۔

    -------------------
    اب جس شہر کا میں رہائشی ہوں اس شہر کی آبادی تقریباً چالیس لاکھ کے لگ بھگ ہے اور اتنی بڑی آبادی کیلئے محض دو عوامی
    کتب خانے ہیں۔۔۔اور اُن کُتب خانوں کی جو حالت ہے وہ بلکل ویسی ہی ہے جیسے کسی کچی آبادی کے خاستہ حال گھر کی۔
    چالیس لاکھ کی آبادی کیلئے دو کتب خانے اور اُنکی حالت نہ قابل بیان ہے۔۔۔اور دیگر چھوٹے شہروں کے حالات کیا ہونگے ؟؟؟؟
    یہ سوچ کر کانپ اُٹھتا ہوں کہ اگر اس شہر کی یہ صورت حال ہے تو جو چھوٹۓ شہر ہیں وہاں کا تو اللہ ہی حافظ ہو گا۔
    -------------------
    اربوں روپے کی میڑو بس،فلائی اورز،اندر پاس،سڑکیں یہ سب بن رہا ہے لیکن محض چند کروڑ سے ایک کتب خانہ نہیں بن رہا۔۔۔
    تو جہاں ایسی صورت حال ہو،وہاں عوام کو موردِ الزام ٹھہرانا کہ یہ عوام کتب بینی نہیں کرتی ہے۔۔۔۔ناانصافی ہے۔
    -------------------
    رہی بات فیس بک کی تو جہاں فیس بک پر فضولیات ہیں وہاں فیس بک پر بہت سے معلوماتی صفحے بھی موجود ہیں،یہ تو استعمال
    کرنے والے پر منحصر ہے کہ وہ فیس بک پر سے کیا حاصل کرنا چاہتا ہے۔۔۔۔اب جیسا کہ کتب بینی کی بات کی جائے تو کُتب میں ایسی
    کُتب بھی موجود ہیں جن میں فحش لٹریچر موجود ہے۔۔۔۔کیا ہم فحش لٹریچر کو بنیاد بنا کر یہ کہنا شروع کر دیں کہ کتب بینی وقت
    کا ضائع کرنا ہے ؟ نہیں کہ سکتے ناں،بلکل ایسے ہی فیس بک پر بہت زیادہ ایسا مواد موجود ہے جو تعمیری مراد کہلاتا ہے۔
    -------------------

    آپکی مزید تحاریر کا انتظار رہے گا۔


    Last edited by King Kong; 25-02-2014 at 02:13 PM.

  5. #5
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    29
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474896

    Default

    acha likha hai main to aksar kitab parhtay huwaye so jata hoon jab b neend na aye to kutab beeni achi loriyaan deti hain jokes apart muje kutab beeni ka boht shoq hai is silsilay main maine aik library se membership b le rakhi hai oh dant nahi nikalnay tha

    ameen sum ameen

    eq2hdk - Kutab.Beeni...!

  6. #6
    Join Date
    Jan 2014
    Location
    Lahore.Pakistan
    Posts
    677
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    1823 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    221345

    Default

    Quote Originally Posted by Vampire View Post
    acha likha hai main to aksar kitab parhtay huwaye so jata hoon jab b neend na aye to kutab beeni achi loriyaan deti hain jokes apart muje kutab beeni ka boht shoq hai is silsilay main maine aik library se membership b le rakhi hai oh dant nahi nikalnay tha

    ameen sum ameen
    kyaaaa...........ap kitab parhtay parhtay so jate thay............lekin mene to suna hai k Vampires sotay nahi hain.................

    daant andar rakhnay ko kaha tha na,.............
    Last edited by Amna Rani; 25-02-2014 at 05:04 PM.
    f1mo82 - Kutab.Beeni...!

  7. #7
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    29
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474896

    Default

    Quote Originally Posted by Amna Rani View Post
    kyaaaa...........ap kitab parhtay parhtay so jate thay............lekin mene to suna hai k Vampires sotay nahi hain.................

    daant andar rakhnay ko kaha tha na,.............
    haan na main kitab parhtay parhtay so jata hoon yeh us naqli vampire edward ne kaha tha na woh to dhoop main chamakta tha halank usko to jal jana chahiye tha
    asli Vampire din main sotay hain aur raat main jagtay hain
    haan tabhie dant dikhanay k bad forun yaad ageya

    eq2hdk - Kutab.Beeni...!

  8. #8
    Join Date
    Jan 2014
    Location
    Lahore.Pakistan
    Posts
    677
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    1823 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    221345

    Default

    Quote Originally Posted by Vampire View Post


    haan na main kitab parhtay parhtay so jata hoon yeh us naqli vampire edward ne kaha tha na woh to dhoop main chamakta tha halank usko to jal jana chahiye tha
    asli Vampire din main sotay hain aur raat main jagtay hain
    haan tabhie dant dikhanay k bad forun yaad ageya
    acha g.......................
    f1mo82 - Kutab.Beeni...!

  9. #9
    Join Date
    May 2013
    Location
    pakistan
    Posts
    5,720
    Mentioned
    128 Post(s)
    Tagged
    7184 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    644255

    Default

    meri b wese Lord mekolay wali dua e hai sab se pehle men tumen srahun gi larrki k kitab parrh k wapas ker deti ho per mere sath ye masla hai k apni sari pocket money se books kharidti hun(library koi ghar k pas nai is liye kharidni parrti hen ) jo b parrhne k liye koi le k jata hai wapas kerte hue yad dasht shayed khatam ho jati hai jis wajah se ammi se dantt phitkar parrti hai,sorry men kya apne rone le k beth gai
    ye waqi aik almia hai k young generation kutab beeni se door or dusri khrafaat k nazdeek hoti ja rai hai.

  10. #10
    Join Date
    May 2013
    Location
    pakistan
    Posts
    5,720
    Mentioned
    128 Post(s)
    Tagged
    7184 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    644255

    Default

    Quote Originally Posted by Vampire View Post
    acha likha hai
    Quote Originally Posted by Vampire View Post
    main to aksar kitab parhtay huwaye so jata hoonjab b neend na aye to kutab beeni achi loriyaan deti hain jokes apart muje kutab beeni ka boht shoq hai is silsilay main maine aik library se membership b le rakhi hai oh dant nahi nikalnay tha

    ameen sum ameen

    dekha parrhakoo logon ki nishanian
    Last edited by shazia rana; 26-02-2014 at 07:19 AM. Reason: font

Page 1 of 3 123 LastLast

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •