Results 1 to 3 of 3

Thread: شانِ فقر

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default شانِ فقر


    شانِ فقر

    ارشادِ رَبَّانی ہے :الشیطان یعدُ کُمُ الفقر
    ترجمہ:شیطان فقیری سے ڈراتا ہے۔

    آقائے نامدارﷺ نے کبھی اپنے کسی عمل یا اعزاز پر فخر نہیں کیا ۔ سوائے فقیری کے ۔ آپﷺ نے فرمایا: الفقرُ فخری وَ الْفقرُ مِنّیِ
    ترجمہ: فقیری میرا فخر ہے اور فقیری مجھ سے ہے ۔

    سرکارِ دو عالمﷺ نے مزید فرمایا: الفقرُ فخری فا فعخر علی سائرُ الاَنبیاء وَالمُرسَلین ۔
    ترجمہ: فقیری میرا فخر ہے اور میں اپنے فخر سے تمام انبیاء وَ مُرسلین کے اعمال پر فخر کروں گا ۔
    مزید فرمایا اللّٰہ کے رسولﷺ نے: حُبُّ الفُقراء مِن اخلاقُ الانبیاء ۔ وَ بُغضُ الفُقراء مِن اخلاق الفِرعون ۔ ترجمہ: فقراء سے مُحُبَّت انبیاء کے اخلاق میں سے ہے ۔ اور اُن سے بُغض فرعون کی خصلتوں میں سے ہے ۔
    ایک اور جگہ فرمایا رسول اللّٰہ ﷺنے ۔ ترجمہ: فقیری کا اتمام اللّٰہ تعالیٰ کا اظہار ہے ۔

    اسی فقر کو اقبال نے یوں فرمایا !

    فقر کے ہیں معجزات تاجُ سریر و سپاہ
    فقر ہے میروں کا میر ، فقر ہے شاہوں کا شاہ

    فقیر عشقِ خُدا وندی میں مست سورہِ اخلاص کی عملی تفسیر ہوتا ہے ۔اللّٰہ کی راہ میں حائل ہونے والی ہر مادّی رُکاوٹ کو اپنی ٹھوکر سے اُڑا دیتا ہے ۔مال و دولت کی خواہش،اقتدار کی ہوس، زن،زمین کی طلب ،اولاد کی محبَّت اور شفقتِ پِدری کو اللّٰہ کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیتا ۔اور دُنیا کی تمام خواہش کو اللّٰہ کی راہ میں قربان کرکے ہر بات سے بے نیاز ہوجاتا ہے۔

    حضرت با یزید بسطامی رحمہۃُاللّٰہ علیہ سے کسی نے پوچھا کہ فقیری کیا ہے؟ آپ نے فرمایا فقیری یہ ہے کہ اگر تمام عالم کامال و زر فقیر کے ہاتھ میں دے دِیا جائے ۔تو ایک پیسہ بھی وہ اپنے پاس نہیں رکھتااور سب خُدا کی راہ میں خرچ کر دیتا ہے۔

    حضرت مولانا سیّد صدّیق دیندار صاحب نے فرمایا!
    انجمن کے گیٹ میں داخل ہوکر اگر کوئی یہ فکر کرے کہ اللّٰہ اُسے کیسے کھلائے گا ؟تو میرے نزدیک اُس سے بڑا مُشرک کوئی نہیں۔
    صدّیق دیندار صاحب قبلہ کا سب سے بڑا معجزہ یہی ہے کہ آپ نہ صرف خود فقیری پر عامل رہے بلکہ آپ نے اپنے ساڑے تین سو ساتھیوں کو اسی فقیری کے رنگ میں رنگین کیا۔آپ نے فقیری کی تعریف اس انداز میں فرمائی کہ!

    ہم الفقرُ فخری کے نشے میں مست ہیں ۔ نہ گاؤں میں گھر ہے،نہ جنگل میں کھیت ۔لباس ایسا پہنے ہیں جس کی چوری کا اندیشہ نہیں ۔ دُنیا سے ایسے بے تعلُّق ہیں کہ حُکومت کے اثر سے بے نیاز ہیں۔اللّٰہ کی گود میں ہیں۔کسی حاکم کی طلبی پر کبھی نہیں گئے۔یہی ایک نُصرت ہے جو حکومتیں ہماری ٹھوکروں میں آرہی ہیں ۔ اور پابوسی کو آئیں گی۔مُسلم کا مُقام ہے جس کا دروازہ ہر کس و نا کس کے لیئے کھُلا ہے۔



    Last edited by sarfraz_qamar; 08-03-2014 at 12:33 AM.

  2. #2
    Join Date
    Oct 2013
    Location
    Limits
    Posts
    5,976
    Mentioned
    670 Post(s)
    Tagged
    5699 Thread(s)
    Thanked
    544
    Rep Power
    1509699

    Default

    jazak ALLAH

  3. #3
    Join Date
    Nov 2013
    Location
    Dream Land
    Age
    21
    Posts
    3,220
    Mentioned
    97 Post(s)
    Tagged
    2597 Thread(s)
    Thanked
    3
    Rep Power
    429507

    Default

    ​JazakAllah

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •