لاہور (آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوچز اور فزیوتھراپسٹ کی تلاش شروع کر دی۔ پہلی مرتبہ اسپین بولنگ کنسلٹنٹ کی اسامی کے لئے بھی درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کوچز کے ساتھ دیگر عہدوں کے لئے بھی اشتہار جاری کر دیا ہے۔قومی ٹیم کیلئے ہیڈ کوچ ،فیلڈنگ کوچ،بیٹنگ کوچ اور اسپین بولنگ کنسلٹنٹ کی اسامی کے لئے بھی درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ ساتھ ہی اسپورٹس فزیو تھراپسٹ اور کنڈیشنگ کوچ کے لئے مرد اور خاتون امیدواروں سے درخواستیں مانگی گئی ہیں۔