Results 1 to 2 of 2

Thread: حامد میر پر حملہ: بے بنیاد الزامات پر قانونی چارہ جوئی کرینگے، تر

  1. #1
    Join Date
    Apr 2014
    Location
    Pakistan
    Age
    29
    Posts
    68
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    134 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    0

    Default حامد میر پر حملہ: بے بنیاد الزامات پر قانونی چارہ جوئی کرینگے، تر

    اسلام آباد (کاروان ڈیسک) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ جیو ٹی وی کے اینکر پرسن اور سینئر صحافی حامد میر پر حملہ شر پسند عناصر نے کروایا۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام پر الزامات بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ بے بنیاد الزام سے جگ ہنسائی ہوئی ہے۔ قانونی چارہ جوئی کرینگے۔
    پاکستان کے ٹی وی چینل دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ انٹر سروسز انٹیلی جنس ایک باوقار اور معتبر ادارہ ہے۔ قومی اداروں کیخلاف کوئی غلط بات برداشت نہیں کی جائے گی۔


    جنرل عاصم کا دو ٹوک الفاظ میں کہنا تھا کہ فوج کی موجودہ قیادت کو موجودہ حالات کا تدارک ہے۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام پر الزامات بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ بے بنیاد الزام سے جگ ہنسائی ہوئی ہے۔ حامد میر پر حملہ شر پسند عناصر نے کیا ہے۔ تمام پہلوﺅں کا جائزہ لے کر آئین اور قانون کے مطابق چارہ جوئی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیو ٹی کے اینکر پرسن اور سینئر صحافی حامد میر پر حملے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمشن کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہیں اور اس سلسلے میں مکمل تعاون کرینگے

  2. #2
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Islamabad, UK
    Posts
    88,507
    Mentioned
    1031 Post(s)
    Tagged
    9706 Thread(s)
    Thanked
    603
    Rep Power
    21474934

    Default

    Bus ab hawa nikal gai hai geo ki lol
    Kal se yehi kehrhe hain k humne nai kaha

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •