Results 1 to 2 of 2

Thread: حامد میر پر حملہ: تحقیقات عدالتی کمیشن کریگا

  1. #1
    Join Date
    Apr 2014
    Location
    Pakistan
    Age
    29
    Posts
    68
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    134 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    0

    Default حامد میر پر حملہ: تحقیقات عدالتی کمیشن کریگا

    کراچی(کارون ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے سینئر صحافی حامد میر پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات عدالتی کمیشن سے کرانے کا اعلان کیا ہے جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ امن و امان کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ حامد میر پر حملے کے واقعہ کی تفتیش سے پہلے کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ کچھ لوگ اپنے ایجنڈے کو بندوق سے نافذ کرنا چاہتے ہیں۔
    اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے حامد میر پرحملے کی جوڈیشل انکوائر ی کا حکم دے دیا ہے۔ تحقیقات کے لئے 3 رکنی جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ حملہ آوروں کی نشاندہی کرنیوالے کیلیے ایک کروڑ روپے انعام کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ترجمان وزیراعظم ہاوس کا کہنا ہے کہ کمیشن کی تشکیل کیلیے چیف جسٹس پاکستان کو درخواست کی جائیگی۔ چیف جسٹس سے ممبران کی تقرری کی درخواست کی جائیگی۔
    ادھر وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کراچی کے نجی اسپتال میں ٹی وی اینکر حامد میر کی عیادت کی جس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحقیقات و تفتیش سے پہلے کچھ کہنا غلط ہوگا۔ریاستی اداروں سے متعلق الزام قبل از وقت ہے۔

  2. #2
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Islamabad, UK
    Posts
    88,507
    Mentioned
    1031 Post(s)
    Tagged
    9706 Thread(s)
    Thanked
    603
    Rep Power
    21474934

    Default

    Hmm thx for sharing
    Mujhe tu yeh sara drama hi lag rha hai geo ka

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •