Results 1 to 2 of 2

Thread: یو ٹیوب پر پابندی ہٹانے کی قرارداد منظور

  1. #1
    Join Date
    Apr 2014
    Location
    Pakistan
    Age
    29
    Posts
    68
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    134 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    0

    Default یو ٹیوب پر پابندی ہٹانے کی قرارداد منظور

    اسلام آباد ( آن لائن) قومی اسمبلی نے یوٹیوب پر پابندی اٹھانے کی قرار داد اتفاق رائے سے منظور کر لی۔ حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ یہ حساس معاملہ ہے ۔تمام سیاسی جماعتیں مل کر بیٹھیں جبکہ اپوزیشن اراکین نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ گوگل کا وفد پاکستان آیا مگر کسی حکومتی وزیر سے ملاقات تک نہیں کی۔ ملک ٹیکنالوجی کے دور میں بہت پیچھے ہے۔ ہمیں اس طرف سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا۔

    پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کی یوٹیوب پر پابندی اٹھانے کی قرار داد پر بحث کرائی گئی۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی نے یوٹیوب پر عائد پابندی عائد ختم کرنے کی قرارداد پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں میں گوگل کا وفد پاکستان آیا تھا مگر یہاں وفاقی وزیر نے ان سے ملاقات ہی نہیں کی کیونکہ گوگل نے دوسرے مسلمان ممالک سے معاہدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت یوٹیوب پر پابندی اٹھائے اور فلٹریشن لگائی جائے تا کہ ناپسندیدہ مواد کا خاتمہ کیا جائے۔ وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ ایوان کی قرار داد پاس ہوئی اس پر حکومت اور اپوزیشن مل بیٹھ کر کام کرے جبکہ سپریم کورٹ نے بھی حکومت سے کہا کہ اس معاملے کو حل کریں۔ ایم کیو ایم کے علی رضا عابدی نے کہا کہ عدالت نے وزیر مملکت انوشہ رحمن کو بلایا پھر بھی وہ عدالت نہیں گئیں۔ پیپلز پارٹی کی شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان ٹیکنالوجی میں بہت پیچھے ہے۔ بنگلہ دیش نے بھی یوٹیوب پر پابندی ختم کر دی ہے۔ اس کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں اور بھی بہت سی برائیاں ہیں۔ دنیا تو ختم نہیں کر سکتی۔

    وزیر مملکت نے شازیہ مری کے سوال کے جواب میں بتایا کہ حکومت یوٹیوب پر پابندی اٹھانا چاہتی ہے۔ ایم کیو ایم کے سید آصف حسنین نے کہا کہ حکومت یوٹیوب کے معاملے کو منفی انداز میں نہ لے بلکہ اس کو مثبت انداز میں حل کرے۔


    source news

  2. #2
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Islamabad, UK
    Posts
    88,507
    Mentioned
    1031 Post(s)
    Tagged
    9706 Thread(s)
    Thanked
    603
    Rep Power
    21474934

    Default

    Tu utha b chuko ab pabandi

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •