اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ایرانی وزیر داخلہ عبدالرضا فاضلی کی ملاقات، پاک ایران تعلقات کو مستحکم بنانے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی دعوت پر ایرانی وزیر داخلہ عبدالرضا فاضلی نے وزیراعظم ہائوس میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی‘ پاکستان میں ایران کے سفیر‘ گورنر جنرل سییستان بھی موجود تھے
۔
وزیراعظم نواز شریف نے ایرانی وفد کی پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایرانی مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ پاکستان ایران کیساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور ہمسایہ ممالک کیساتھ اچھے تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا حصہ ہیں۔ پاکستان اور ایران کو اقتصادی شعبے میں مزید مستحکم بنانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاک ایران سرحد پر تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے مشترکہ حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔ حکمت عملی کے تحت مواصلاتی رابطوں کو موثر بنایا جائے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دورہ ایران کے دوران ایرانی صدر روحانی سے ملاقات کا منتظر ہوں۔ دورہ ایران سے باہمی اعتماد و تعاون کو فروغ ملے گا۔

Source news